Tag: Commonwealth

  • پاکستان کادولت مشترکہ کی70 ویں سالگرہ پریادگاری  ٹکٹ جاری کرنےکااعلان

    پاکستان کادولت مشترکہ کی70 ویں سالگرہ پریادگاری ٹکٹ جاری کرنےکااعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے دولت مشترکہ کی سترویں سال گرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ، وزیرخارجہ نے کہا ڈاک ٹکٹس میں پاکستان کی ثقافت،تاریخی ورثہ،معیشت شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن میں جاری دولتِ مشترکہ کے اجلاس میں ڈاک ٹکٹ کے اجرا سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ، لندن ڈیکلریشن (دولتِ مشترکہ)کے ستر سال مکمل ہونے پر یہ یادگاری ٹکٹ جاری کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ڈاک ٹکٹوں کی ڈیزائن میں3پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے ، جن میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت،تاریخ و ورثہ ،معیشت شامل ہیں اور یہ تینوں پہلو دولت مشترکہ کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا ٹکٹ میں کامن ویلتھ کی سترویں سالگرہ کا جاری کردہ "لوگو "بھی شامل ہے، جسے دولتِ مشترکہ سیکریٹیریٹ نے سال 2019 کیلئے تمام کانفرنسوں، نمائشوں و دیگر تقریبات کیلئے تشکیل دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دولت مشترکہ اجلاس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، توقع ہے کامن ویلتھ فورم کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سرمایہ کار دوست اور کاروبار میں آسانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔ پاکستان ہنر مند افرادی قوت کے خزانے کے طور پر دستیاب ہے۔ دولت مشترکہ کو باہم جوڑنے کا ایجنڈا مسلمہ ضرورت کا اعتراف ہے۔

  • خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے: وزیر خارجہ

    خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ توقع ہے کامن ویلتھ فورم کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سنہ 2018 کے طے شدہ اہداف پر پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کروں گا، رکنیت بحالی پر پاکستان نے مثبت اور دیرپا اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 میں پاکستان میں تیسرے جنرل الیکشن ہوئے، سول حکومت نے دوسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔ یورپین یونین اور کامن ویلتھ مانیٹرز نے انتخابات کو شفاف قرار دیا، خواتین کی نمائندگی سول سروس، قانون اور دیگر شعبوں میں بڑھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا دن خصوصی طور پر منایا جاتا ہے، پاکستان 27 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ واضح کرتا ہوں پاکستان صرف قانونی نقل مکانی کا حامی ہے۔ بڑھتی درآمدی حوصلہ شکنی کے ماحول میں تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سرمایہ کار دوست اور کاروبار میں آسانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔ پاکستان ہنر مند افرادی قوت کے خزانے کے طور پر دستیاب ہے۔ دولت مشترکہ کو باہم جوڑنے کا ایجنڈا مسلمہ ضرورت کا اعتراف ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی ترقی، شرح نمومیں اضافے اور خوشحالی کا پلیٹ فارم ہے۔ سی پیک روٹ میں اقتصادی زونز میں شراکت کا خیر مقدم کریں گے۔ نوجوانوں کی بہتری کے لیے قومی یوتھ کونسل قائم کی گئی ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے 2030 ایجنڈا کے لیے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔

  • دو بھارتی کھلاڑی قانون کی خلاف ورزی پر کامن ویلتھ گمیز سے باہر

    دو بھارتی کھلاڑی قانون کی خلاف ورزی پر کامن ویلتھ گمیز سے باہر

    برسلز: کامن ویلتھ گیمز میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ فیڈریشن نے مقابلوں سے باہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں دو بھارتی ایتھلیٹس کو اس وقت مقابلوں سے باہر کیا گیا کہ جب انہوں نے ’نو نیڈل‘ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرنج کا استعمال کیا۔

    کامن ویلتھ فیڈریشن کے مطابق دوڑ کے مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے عرفان کولوتھم تھوڈی اور ٹرپل جمپنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے راکیش بابو کے کمروں سے سرنج بر آمد ہونے پر انہیں مقابلوں سے نکالا گیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ایک اور ہونہار سپوت نے میڈل اپنے نام کر لیا

    فیڈریشن کے صدر لیوس مارٹن کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کورٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو قصور وار قرار دیا جبکہ دونوں ایتھلیٹس کی جانب سے سرنج رکھنے یا اس کی معلومات سے متعلق اعترف جرم کرنے سے انکار کیا ہے۔

    صدر لیوس مارٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل کے عملے نے راکیش بابو اور عرفان تھوڈی کے کمرے کی صفائی کے دوران انجکشن بر آمد کیا جبکہ آسٹریلین اسپورٹس اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے حکام نے بھی راکیش بابو کے بیگ کی تلاشی کے دوران سرنج بر آمد کی۔

    کامن ویلتھ گیمز: ایک اور میڈل پاکستان کے نام

    خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کی جانب سے ٹرپل جمپر راکیش اور ریس واکر عرفان کولو تھم تھودی کے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے اپنے ملک واپس جانے کے لیے بھی کہا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔