Tag: commonwealth games

  • ’’قوم کو قابل فخر بنا دیا‘‘بابر اعظم کا ارشد ندیم کو خراج تحسین

    ’’قوم کو قابل فخر بنا دیا‘‘بابر اعظم کا ارشد ندیم کو خراج تحسین

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے والے قابل فخرایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پوری قوم کی طرح پاکستانی کرکٹرز بھی کامن ویلتھ گیمز میں کافی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم نے پاکستان کے نامور ایتھلیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم ٹوٹا ہوا تھا لیکن ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیزہ بازی کے مقابلے کا نتیجہ آنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ فائنل کے پانچویں راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹر تھرو کرکے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    یہ تھرو نہ صرف کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے بلکہ ارشد کے کیریئر کی بھی بہترین تھرو ہے۔ ارشد ندیم نے پہلے راؤنڈ میں 86.81 میٹر کی تھرو کی تھی۔

  • خوشی ہے14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

    خوشی ہے14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

    برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز میں نیزے بازی کے فائنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے قابل فخر کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ یوم آزادی گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔

    مقابلے میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتا ہے اور کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ جو قسمت میں ہوتا ہے وہی ملتا ہے، اللہ کا جتنا شکرادا کروں کم ہے، مجھے خوشی ہے کہ14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ88میٹر کی تھرو کرنے کے بعد مزید جوش آیا اور سوچا کہ میں یہ کرسکتا ہوں، اللہ تعالٰی نے ہمت دی اور میں نے تھروکی۔

    گولڈ میڈ لسٹ ارشد کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا میرا اچھا دوست ہے، ایونٹ میں اس کی کمی محسوس ہوئی۔

    انجری گیم کا حصہ ہے، دعا ہے کہ نیرج چوپڑا جلد صحت یاب ہو، نیرج چوپڑا بھی مقابلےمیں شریک ہوتے تو اور بھی مزا آتا۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد انجری ہوئی، ایک سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا، اولمپکس کے بعد میرا ٹارگٹ ورلڈ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ اور پھراسلامک گیمز تھے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

    انہوں نے مزید کہا کہ انجری پرکام کررہےہیں، آئندہ مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کروں گا، آئندہ بھی پاکستان کے لیے مقابلے جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔

  • سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے زمان انور دل کی بات زبان پر لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کی ایک سو پچیس کلوکیٹگری میں سلورمیڈلسٹ زمان انورنے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرادا کرتاہوں کہ فائنل مقابلہ کھیلا مگر گولڈ میڈل نہ جیتنےکا بہت دکھ ہے۔

    زمان انور نے کہا کہ فائنل میں حریف کھلاڑی اولمپئین تھا لیکن اچھا مقابلہ رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

    زمان انور نے شکوہ کیا کہ حریف کھلاڑی کوانٹرنیشنل ٹریننگ کرائی جاتی ہے مگرہم گھروں سےاٹھ کرمقابلہ کرنےآجاتے ہیں، ہمارے لیےانٹرنیشنل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز دو ہزار بائیس میں پاکستان کے ریسلر زمان انور کو ریسلنگ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

    پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر ڈیشی نے ایک سو پچیس کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں شکست دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے، جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

     

  • پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ

    پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ

    برمنگھم: پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے شکست دے دی۔

    گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں میچ میں 0-7 سے شکست ہوئی۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم 4 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے، گروپ میں پاکستان ٹیم کا چوتھا نمبر ہے، جب کہ پورے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گی۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم صرف 6 گول کر سکی ہے، جب کہ اس کے خلاف 15 گول ہوئے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    دو روز قبل پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی۔

    بیڈمنٹن مینز ڈبلز

    دوسری طرف بیڈمنٹن مینز ڈبلز کے مقابلے میں پاکستان کے مراد علی اور عرفان سعید راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے، مراد علی اور عرفان سعید نے جنوبی افریقی جوڑی کو شکست دی۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جانب سے 22 ویں منٹ میں افراز حسین نے اور 23 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے، جب کہ کھیل کے آخری لمحات میں رومان نے فیلڈ گول اسکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔

    ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 9 ویں منٹ میں کیمرون نے اور 38 ویں منٹ میں اسٹروان نے گول اسکور کیا تھا۔

    پاکستان اپنا چوتھا میچ آج 4 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار ہے۔

    خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیا ہے، یہ تاریخ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رقم کی، نوج بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر میڈل اپنے نام کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہے۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں جنوبی افریقی حریف کو ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔

  • ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    برمنگھم: ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل والد کے نام کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی جیت اور گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے کہا کہ ‘والد نے میرے گولڈ میڈل کے لیے 12 سال محنت کی ہے، اس لیے میں یہ میڈل ان کے نام کرتا ہوں۔’

    نوح بٹ نے مزید کہا ‘جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے اتنے زیادہ پاکستانی سپورٹ کرنے آئیں گے۔

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے سونے کا تمغہ جیتا ہے، نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جب کہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا۔

    یہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، نوح نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

    اس مقابلے میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، اور کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست ہوئی، جب کہ نیوزی لینڈ نے سلور میڈل حاصل کیا، بھارت کے گردیپ سنگھ کی تیسری پوزیشن رہی۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں جنوبی افریقی حریف کو ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی سینچری مکمل کرلی

    کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی سینچری مکمل کرلی

    کامن ویلتھ گیمزمیں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آسٹریلوی ایتھلیٹس سب پر بازی لے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے کامن ویلتھ کے مختلف ایونٹ میں اپنی میڈلز کی سینچری مکمل کرلی ہے، آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک 42 گولڈ، 32 سلور اور 32 برانز میڈل لے کر مجموعی طور پر 106 تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔

    میزبان انگلینڈ 31 گولڈ سمیت 86 میڈلز جیت کے دوسری جبکہ نیوزی لینڈ مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: امید کی کرن برقرار، پاکستانی باکسر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    میڈلز ٹیبل پر کینیڈا کا چوتھا، جنوبی افریقہ کا پانچواں نمبر ہے، پاکستانی ایتھلیٹس اب تک کوئی میڈل لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

    تاہم پاکستان کی کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے کی امید روش ہوگئی ہے، جویلین تھرو کے ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم براہ راست فائنل کھیلیں گے۔

    برمنگھم منتظمین کے مطابق کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو کے کوالیفائرز ختم کردیئے گئے ہیں۔

  • روایتی حریف آج کامن ویلتھ گیمز میں مدمقابل آئیں گے

    روایتی حریف آج کامن ویلتھ گیمز میں مدمقابل آئیں گے

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ میں بھارت اور پاکستان دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو بارباڈوس اور بھارت کو آسٹریلیا نے شکست دی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان یہ بارہواں ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔

    بھارتی ٹیم کو نو کامیابیوں کے ساتھ شاہینوں پر برتری حاصل ہے جبکہ دو میچ پاکستان نے جیتے۔

    گرین شرٹس روایتی حریف کے خلاف اہم ترین میچ جیت کرایونٹ میں واپسی کےلیے پرعزم ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز آج بارباڈوس سے ٹکرائے گی

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز آج بارباڈوس سے ٹکرائے گی

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغا آج بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بارباڈوس کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہو گی۔

    بارباڈوس سے تصادم کے بعد پاکستان اکتیس جولائی کو روایتی حریف بھارت سےمیچ کھیلے گا اور اس کے بعد بدھ تین اگست کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اور بسمہ معروف نے تاریخ رقم کردی

    کرکٹ ایونٹ کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں پولز میں سے سرفہرست دو فریق (ہر پول میں چار ٹیمیں) سیمی فائنل میں جائیں گے جو چھ اگست کو تیسری پوزیشن کے پلے آف کے ساتھ کھیلا جائے گا اور فائنل سات اگست کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ، سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

    پاکستانی اسکواڈ

    کپتان بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن۔

  • "ہم مثبت پیغام کےذریعےسب کچھ ٹھیک کردیں گے”

    "ہم مثبت پیغام کےذریعےسب کچھ ٹھیک کردیں گے”

    برمنگھم: پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں لڑکیوں کےحقوق کیلئےکام کرتی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے الیگزینڈا اسٹیڈیم میں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز ہوا۔

    افتتاحی تقریب میں شہزادہ چارلس اور پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت عالمی دنیا کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔

    تقریب میں شرکت کے لئے ملالہ یوسفزئی جیسے ہی الیگزینڈا اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں تو شائقین نےکھڑےہوکرانہیں داد دی، اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کی زندگی پرمبنی ڈاکومنٹری بھی چلائی گئی۔

    بعد ازاں مختصر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نوبل انعام یافتہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کومشکلات پیش آتی ہیں مگرہم مثبت پیغام کےذریعےسب کچھ ٹھیک کردیں گے۔

    ملالہ یوسفزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں پاکستان میں لڑکیوں کےحقوق کیلئےکام کرتی رہونگی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں مسلم خواتین پرظلم ہوتےہیں ان کی روک تھام ضروری ہے۔