Tag: commonwealth games

  • کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اور بسمہ معروف نے تاریخ رقم کردی

    کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اور بسمہ معروف نے تاریخ رقم کردی

    برمنگھم: برطانیہ میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا، میگا ایونٹ میں پاکستانی دستہ ایک سو تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمزکی افتتاحی تقریب میں قومی دستے کا مارچ پاسٹ ہوا، قومی دستے کی قیادت ریسلرانعام بٹ ، خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےکی۔

    افتتاحی تقریب میں پرنس چارلس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،رنگا رنگ تقریب کے آغاز میں برطانوی رائل ایئر فورس کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں قومی دستہ ایک سو تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں تیراکی، ایتھلیٹکس، پیرا ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، اسکواش، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں حصہ لے رہا ہے۔Imageایونٹ میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی اور ایتھلیٹس بیس کھیلوں میں مدمقابل آئیں گے, کُل ایک ہزار آٹھ سو پچھہتر میڈلز جیتنے کی جنگ لڑیں گے، ایونٹ کے مقابلے آٹھ اگست تک جاری رہیں گے۔

    اولمپک کے بعد عالمی کھیلوں کا دوسرا بڑا اجتماع کامن ویلتھ گیمز میں بہتر سے زیادہ ممالک اور خطوں کے کھلاڑی کثیر نظم و ضبط والے ایونٹ میں شامل ہوئے ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستان دستہ کتنے ارکان پر مشتمل ہوگا؟

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان دستہ کتنے ارکان پر مشتمل ہوگا؟

    کراچی: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے قومی دستے کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوی ایشن نے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لئے دستے کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، پاکستانی دستے میں پہلی بار چونتیس سے زائد خواتین ایتھلیٹ کو شامل کیا گیا ہے، یہ پہلی بار ہے جب پاکستان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کسی بھی عالمی مقابلے میں شریک ہونے جارہی ہیں۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان تیرہ مقابلوں میں حصہ لے گا، پاکستانی دستے میں اڑسٹھ مرد، چونتیس خواتین اور سترہ آفیشل شامل ہونگے، جلد ہی ایتھلیٹ کی فہرست پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) کو بھیجے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

    برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کے لئے پاکستانی امیدوں کا محور ارشدندیم، انعام بٹ،شاہ حسین سمیت ویمنز کرکٹ اور ہاکی ٹیم ہیں۔

    چند روز قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی چوبیس سال بعد واپسی ہورہی ہے جس میں ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ شامل کیا گیا ہے،کامن ویلتھ گیمز28جولائی سےبرمنگھم میں شروع ہوں گے۔

  • کامن ویلتھ گیمز،  ریسلنگ میں پاکستان کے محمدانعام نے گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز، ریسلنگ میں پاکستان کے محمدانعام نے گولڈ میڈل جیت لیا

    گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، محمد انعام نے ریسلنگ کے فائنل میں نائیجرین ریسلر کو چاروں شانے چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام نے سبزہلالی پرچم بلند کردیا، ریسلنگ کی چھیاسی کلو گرام کیٹگری میں محمد انعام ناقابل شکست رہے۔

    محمد انعام نے آسٹریلیا، بھارت اور کینیڈین ریسلر کو ہراتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور پھر نائیجرین ریسلر کو فائنل میں چاروں شانے چت کردیا۔

    ویڈیو دیکھیں

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور مجموعی طور پر پانچواں میڈل ہے، محمد انعام سے پہلے ریسلنگ میں محمد بلال اور طیب رضا نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔


    مزید پڑھیں : کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ایک اور ہونہار سپوت نے میڈل اپنے نام کر لیا


    ریسلر محمد بلال نے 57 کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 12.2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں پاکستانی ریسلر طیب رضا نے سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں اپنے نام کیا۔

    پاکستان ویٹ لفٹنگ میں بھی دو برانز میڈل حاصل کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کامن ویلتھ گیمز: کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز: کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار کینیڈا کو تین گول سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے قسم توڑ دی، چار میچز مسلسل ڈرا کرنے کے بعد آخر کار ایک میچ جیت ہی لیا۔

    ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستا ن نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کیا، ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی اور آخری کامیابی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ارسلان قادر دوسرا مبشرعلی اور تیسرا گول محمد عرفان جونیئر نے کیا،جبکہ کینیڈا کی جانب سے کھیل کا پہلا گول کرک پیٹرک نے کیا۔

    اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے گئے مسلسل چار میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے چار میچ ڈرا کئے۔ علاوہ ازیں نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے شکست دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ایک اور ہونہار سپوت نے میڈل اپنے نام کر لیا

    کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ایک اور ہونہار سپوت نے میڈل اپنے نام کر لیا

    برسلز: کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستانی ریسلر محمد بلال نے 57 کلو گرام کیٹگری میں انگلش ریسلر کو 1.6 سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا جس کے بعد مجموعی طور پر پاکستان کو تین برانز میڈل حاصل ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سے دو ریسلر ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں جن میں محمد بلال اور اسد بٹ شامل ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ابتدائی میچیوں میں کامیابی سمیٹنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی تاہم اسد بٹ بھارتی کھلاڑی سوشیل کمار سے یکطرفہ مقابلے میں ہار گئے۔

    ریسلر محمد بلال نے 57 کلو گرام اور اسد بٹ نے 74 کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا، جہاں اسد بٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستانی ریسلر محمد بلال نے سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 12.2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تاہم وہ بھی بھارتی ریسلر راہول سے مقابلہ نہ جیت سکے۔

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    علاوہ ازیں مقابلے سے قبل پاکستان ریسلنگ ٹیم کے مینجر ارشد ستار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریسلرز پوری تیاری کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں، جیت کے لیے کھلاڑی پرعزم ہیں، مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں نے پہلے سی ہی تیاری شروع کردی تھی، پوری امید ہے کہ محمد بلال اور اسد بٹ گولڈ میڈل کے حصول میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔

    کامن ویلتھ گیمز: ایک اور میڈل پاکستان کے نام

    خیال رہے کہ آج کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی ایونٹ کا مقابلہ ہوا جس میں پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تین بار شکست کے بعد اپنا چوتھا میچ بھی نہ جیت سکی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، مسلسل تین میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ بھی نہ جیت سکا، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد1-1گول سے برابر رہا۔

    پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے نویں منٹ میں پہلا گول شفقت محمود نے کیا،گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ڈرا کئے، کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی لیکن کوئی میچ بھی نہ جیت سکی۔

    مسلسل تین میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی، آخری لیگ میچ میں ملائیشیا سے مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

    پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے اور کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔اس سے قبل ویلز، بھارت اور انگلینڈ سے بھی میچ ڈرا ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کامن ویلتھ گیمز، پاک بھارت ہاکی ٹیمیں کل صبح مد مقابل ہوں گی

    کامن ویلتھ گیمز، پاک بھارت ہاکی ٹیمیں کل صبح مد مقابل ہوں گی

    سڈنی : اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کا مقابلہ کل ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ کل صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، گزشتہ روز پاکستان اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ اس سے قبل ویلز کی ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی تھی۔

    گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاک بھارت ہاکی ٹاکرا کل بروز ہفتے کو ہوگا، قومی ٹیم کا ایونٹ میں یہ دوسرا معرکہ ہوگا، دونوں ٹیمیں مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا، اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہباز سینیئر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو زیر کرنے کی صلاحیت موجود ہے، میچ جیت کر پاکستانی قوم کوتحفہ دیں گے۔

    اس کے علاوہ اولمپئن نوید عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے پاس بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

    علاوہ ازیں کامن ویلتھ گیمز میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز پاکستان نے پہلا میڈل اپنے نام کیا، ویٹ لفٹنگ کی باسٹھ کلو گرام کیٹیگری میں طلحہٰ طالب نے کانسی کا تمغہ جیتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کامن ویلتھ گیمز:انگلینڈ بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    کامن ویلتھ گیمز:انگلینڈ بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

        گلاسگو :کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ آج بھی پندرہ ایونٹس میں ایتھلیٹس مدمقابل ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ کے ایتھلیٹس چھائے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ مجموعی طور پر بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

    آسٹریلیا گیارہ گولڈ میڈل لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے میزبان اسکاٹ لینڈ سات طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔۔ دوسرے روز مردوں کے لان بالز میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو نو کے مقابلے چوبیس گول سے شکست دی۔

    شوٹنگ کے مقابلوں میں بھی قومی ایتھلیٹ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔مردوں کی اسکیٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے عثمان چاند سرسٹھ پوائنٹس کےساتھ تیرہویں نمبر پررہے۔

    خواتین کی دس میٹر ائیر پسٹل کوالیفائنگ راؤنڈ میں مہوش فرحان پندرہویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کی انہتر کلو گرام ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے حسن آصف ناکام ہوگئے۔

    کھیلوں میں آج تیسرے روز پاکستانی ایتھلیٹ، شوٹنگ، سوئمنگ اور لان بالز کے ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے۔