Tag: comparison

  • خواتین خوبصورتی میں اضافے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں

    خواتین خوبصورتی میں اضافے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں

    سماجی امور کی برازیلین ماہر مارٹا میڈیرا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ خواتین اپنا موازنہ خود سے زیادہ خوبصورت خواتین سے کرتی ہیں، ذاتی بہتری کے لیے یہ اچھی عادت ہے لیکن اس موازنے کے دوران ان سے کچھ سیکھنے کے بجائے اپنی کمتری پر افسوس کو معمول بنا لینا منفی عمل ہے۔

    خوبصورت خواتین سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے خود کو ان سے کمتر محسوس کرنے والی خواتین ایسا کرنے کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتی ہیں۔

    سیدتی میگزین کی رپورٹ میں سماجی ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 87 فیصد خواتین جب خود سے زیادہ خوبصورت خواتین سے اپنا موازنہ کرتی ہیں تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔

    ایسی خواتین کو دی گئی تجویز میں مارٹا میڈیرا کا کہنا ہے چونکہ ہر خاتون خوبصورتی کا اپنا انداز رکھتی ہے اس لیے دوسروں سے اپنا موازنہ نہ کریں۔ البتہ وہ یہ بھی تسلیم کرتی ہیں کہ دوسروں سے خود کو کمپیئر نہ کرنا خواتین کے لیے آسان نہیں ہے۔

    دوسری خواتین سے موازنے کی عادت ترک کیسے کریں؟

    سماجی ماہر مارٹا میڈیرا نے نو ایسی تجاویز دی ہیں جو ان کے مطابق خواتین کو موازنے کی اس عادت سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

    خود کو منفرد تسلیم کریں

    سماجی ماہر کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ خوبصورتی کے معاملے میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔ خود کو منفرد تسلیم کرنے کی وجہ سے خواتین اپنے آپ سے مطمئن ہو سکتی ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ بات رہے گی کہ ان جیسا کوئی نہیں اور وہ اپنی ذات کے اعتبار سے زمین پر منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔

    مقابلے سے دور رہیں

    خوبصورتی کی انتہا کو پانے کے لیے لازم ہے کہ خواتین دوسروں سے اپنا موازنہ نہ کریں۔ مارٹا میڈیرا کے مطابق خوبصورت خواتین کے قریب پہنچنے یا ان سے آگے نکلنے کے مقصد کے تحت آپ جو کچھ بھی کریں گی، اس سے مقابلہ ممکن نہیں ہوتا اس لیے یہ موازنہ تھکا دینے والا عمل ہی رہتا ہے۔

    خود کو خوبصورت تسلیم کریں

    سماجی ماہر کے مطابق کسی ایک کو جو پہلو خوبصورت محسوس ہوتا ہے، دوسروں کے لیے ہو سکتا ہے وہ خوبصورتی نہ ہو، اس لیے کوئی بھی خاتون حقیقت میں بدصورت نہیں ہوتی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ جیسی بھی خوبصورت ہیں اسی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی خوبیوں کو انجوائے کریں۔

    ذاتی کوششوں سے اپنی خوبصورتی کو انفلوئنس سے بچائیں

    کوئی بھی خاتون میک اپ کی بنیادی تکنیک سیکھ کر اور خود پر جچنے والے کپڑوں یا رنگوں کے انتخاب کو بہتر کر کے اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ذاتی کوشش کر سکتی ہے۔ مارٹا میڈیرا کے مطابق ’یہ کوشش کامیاب رہے تو کوئی بھی خاتون دیگر خواتین کے ساتھ اپنا موازنہ کیے بغیر ہی خود کو بہتر محسوس کرے گی۔‘

    جانیں کہ پرفیکٹ بیوٹی کچھ نہیں

    خاتون کو اس بات سے واقف ہونا چاہیے کہ حقیقی خوبصورتی صرف خالق کائنات کے لیے ہی خاص ہے، اس کے علاوہ 100 فیصد پرفیکٹ بیوٹی کچھ بھی نہیں ہے۔ سماجی ماہر کے مطابق ’آئیڈیل خاتون وہ ہے جو اپنی خوبصورتی کی حد جانتی ہو اور خود کو دوسروں سے کمپیئر نہ کرے۔‘

    خود سے مطمئن رہیں

    مارٹا میڈیرا کہتی ہیں کہ کسی خاتون کا اپنے آپ سے مطمئن رہنا بھی اسے دوسروں کے ساتھ اپنے موازنے سے روکتا ہے۔ اپنے متعلق اطمینان ہونا خواتین کے ہاتھ میں ایک ایسا ہتھیار ہے جو انہیں دوسروں کے ساتھ اپنے موازنے سے روکے رکھتا ہے۔

    ہر چمکتی چیز سونا نہیں کے متعلق سوچیں

    میک اپ، کاسمیٹکس اور خوبصورت و روشن رنگ آنکھ کو گمراہ کر سکتے ہیں اس لیے ان ظاہری چیزوں کی بنیاد پر خود کو دوسری خواتین سے کمپیئر نہ کریں۔ سوچیں کہ جس خاتون کو آپ پرفیکٹ سمجھ رہی ہیں اگر وہ قدرے کم خوبصورت لباس پہن لے تو پورا امکان ہے کہ آپ اس سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیں۔

    ظاہری خوبصورتی مستقبل برقرار رکھنا ناممکن سمجھیں

    ہو سکتا ہے کہ کچھ خواتین مستقل طور پر ظاہری خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن حقیقت میں ایسا ممکن نہیں ہے،اکثر اوقات خواتین ظاہری سجاوٹ کے بغیر اپنی اصل حیثیت کے ساتھ بھی سامنے آتی ہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو شاید وہ تھک جائیں۔

  • اپوزیشن جماعتوں کو فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن میں‌ موازنہ کرنا چاہیے، نیئر بخاری

    اپوزیشن جماعتوں کو فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن میں‌ موازنہ کرنا چاہیے، نیئر بخاری

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن بسب سے زیادہ معتبر شخصیت ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے معاملے کو سینیٹر پرویز رشید نے خراب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے چاہیے کہ جمعیت علماء اسلام کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمٰن اور پی پی پی کے امیدوار اعتزاز احسن میں موازنہ کریں۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیک ہولڈر مسلم لیگ نواز ہے اور اپوزیشن جماعتوں میں مسلم نواز کے بعد پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے۔

    رہنما پی پی پی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو حالات اور صورتحال سمجھنا چاہیئے، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سینیٹر پرویز رشید نے معاملے کو خراب کیا ہے۔

    سینیٹر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن سب سے زیادہ معتبر ہیں۔

    خیال رہے کہ کل پاکستان میں کل صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا جس کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں رائے شماری ہوگی، صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے عارف علوی اور متحدہ اپوزیشن کے امید وارمولانا فض الرحمان میدان میں ہیں۔