Tag: competition

  • متحدہ عرب امارات میں قیدی نے قرآنی مقابلہ جیت لیا

    متحدہ عرب امارات میں قیدی نے قرآنی مقابلہ جیت لیا

    ابوظبی : اماراتی ریاست میں منعقدہ قرآنِ مجید کا مقابلہ جیل میں قید شخص نے جیت لیا جبکہ اسی مقابلے میں مقابلے میں کامیاب ہونے والا ایک قیدی گزشتہ دنوں ہی مشرف با اسلام ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے قرآن کے مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد میں قیدی بھی شامل تھے۔

    ابوظبی پولیس کی جانب سے اتوار کے روز ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں راس الخیمہ قرآن مقابلے میں فتح یاب ہونے والا ابوظبی پولیس حکام کے ساتھ بیھٹا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے کا یہ 19 واں دور تھا۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    . فاز نزلاء ونزيلات مديرية المؤسسات العقابية والإصلاحية بقطاع  #أمن_المجتمع في #شرطة_أبوظبي ، بالجائزة الأولى لمسابقة #رأس_الخيمة للقرآن الكريم وعلومه في دورتها التاسعة عشرة والتي أقيمت على مستوى الدولة. وتسلم النزلاء الفائزين الجوائز النقدية وشهادات التقدير ومن بينهم نزيل من فئة المسلمين الجدد حصل على المركز الثامن في المسابقة . #أبوظبي_أمن_وسلامة ‏#Abudhabi_safe_and_secure #الإمارات #أبوظبي #شرطة_أبوظبي #الإعلام_الأمني #في_أبوظبي ‏#UAE #AbuDhabi #ADPolice #Security_media ‏#InAbuDhabi

    A post shared by Abu Dhabi Police شرطة أبوظبي (@adpolicehq) on

    اماراتی حکام نے قرآنی مقابلے میں فتح یاب ہونے والے قیدی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

    ابوظبی پولیس نے پوسٹ میں مزید تحریر کیا کہ ریاستی سطح پر منعقدہ مقابلے میں شرکت کرنے والا ایک قیدی کچھ روز قبل ہی دائرل اسلام میں داخل ہوا ہے، مذکورہ قیدی نے مقابلے میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم اردنی طالب علم نے منفرد و تخلیقی ویڈیو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپارٹمنٹ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے تخلیقی ویڈیو بنانے پر اردنی نژاد امریکی لڑکی کو انعام کے طور پر ریاست شارجہ میں دے دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے 22 سالہ اردنی طالب علم میخائل عطیہ کو تخلیقی ویڈیو کا مقابلہ جیتنے پر دیا گیا ہے، حکام کی جانب سے گھر کی چابی وصول کرتے وقت مذکورہ طالب علم کو حیرت زدہ تھا۔

    اماراتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گھر جیتنے والے طالبہ کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر آرادہ نامی ادارے کی جانب سے تخلیقی ویڈیو کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    میخائل عطیہ نے کہا کہ میں نے اپنی دو بہنوں کے تعاون سے دو مہینوں میں ایک بہترین تیار کی جو تفریحی، مزاحیہ اور دیگر ویڈیوز سے بہت منفرد تھی۔

    اردنی نژاد طالب علم نے بتایا کہ سیکڑوں افراد نے مقابلے دوران ویڈیوز جمع کروائی تھی اور میں بھی چار ویڈیوز جمع کروائیں تھی لیکن مجھے شک تھا کہ میں صرف سیمی فائنل تک ہی پہنچ پاؤں گی۔

    میخائل عطیہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے تخیلقی دیگر ویڈیوز سے منفرد ویڈیو بنانے کا آئیڈیا ریڈیو پر چلنے والے ایک گانے سے لیا تھا پھر اسے ترجمہ کرکے اپارٹمنٹ کی تشہیری ویڈیو بنائی جس کے وجہ سے مجھے پہلی پوزیشن ملی۔

  • ملعون ڈچ سیاست داں‌ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص‌ گرفتار

    ملعون ڈچ سیاست داں‌ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص‌ گرفتار

    ایمسٹرڈیم : پولیس نے حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے والے  ملعون ڈچ سیاست دان گیرٹ وولڈرز پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ پولیس کی جانب سے 26 سالہ مشتبہ شخص کو اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ وولڈرز پر ممکنہ حملہ کرنے کی منصوبہ کرنے پر ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے مین ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ہالینڈ کا قدامت پسند  ملعون سیاست دان گیرٹ وولڈرز  نے حضرت محمد  ﷺکے توہین آمیز خاکوں کے متنازعہ مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث امت مسلمہ کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ہالینڈ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 26 سالہ شخص کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے  ملعون گیئرٹ ولڈرز کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو  پیغام میں اسلام مخالف سیاست دان اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 25 اگست کو ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’نہ ہی توہین آمیز مقابلوں کا فیصلہ ہالینڈ کی حکومت کا ہے اور نہ ہی  گیرٹ وولڈرز (ملعون )حکومت کا حصّہ ہے۔

    ہالینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کے قبیح مقابلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس کا مقصد اسلام مخالف بحث کو ہوا دینے کے بجائے اسلام خلاف جذبات ابھارنا ہے‘۔

    خیال رہے کہ فریڈم پارٹی کا ملعون  رہنما گیرٹ وولڈرز وہی شخص ہے جس نے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک متنازع بل پیش کیا تھا جس میں قرآن مجید کی ترسیل پر پابندی کی درخواست کی گئی تھی ساتھ ساتھ وولڈرز ہالینڈ میں خواتین پر پردے کی پابندی کا بل بھی پیش کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک میں اس سے قبل بھی امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے متنازع مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔

  • مس یونیورس کون ہوگی؟  فیصلہ کل

    مس یونیورس کون ہوگی؟ فیصلہ کل

    فلوریڈا : کائنات کا حسن امریکا میں سمٹ آیا، مس یونیورس کے انتخاب کیلئے مقابلہ پچیس جنوری کوہوگا، حسیناؤں کا فلوریڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    مس یونیورس کا تاج کس کے سرسجے گا، اس مقابلے میں اٹھاسی ممالک کی حسینائیں شامل ہیں ،ساری حسیناؤں کو شدت سے اتوار کا انتظار ہے۔

    حسیناؤں کے فلوریڈا کے شہر ڈورل میں پہنچنے پر رنگوں سے بھرے ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ، دنیا بھر کی حسیناؤں کی جھلک عوام کو دکھائی گئی، جو اسٹیج بنی گاڑی پر سوار تھیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر خوشی کا اظہار کررہی تھیں۔

    سب نے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات زیب تن کررکھے تھے، پچیس جنوری کو یہ پتا لگے گا کہ کس خوش نصیب دوشیزہ کے سر پر مس یونیورس کا جگمگاتا تاج سجے گا۔

  • وہ عوامل جن کےسبب آپ کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے

    وہ عوامل جن کےسبب آپ کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) – یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کے دور میں جب کہ مقابلے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ہر کسی کے لئے اپنی نوکری بچانا محال ہورہا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں کچھ ایسی وجوہات جن کے سبب کسی بھی وقت آپ کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم بتائیں گے ان وجوہات کے سدِ باب کے طریقے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

    ۔ تاخیرسے دفترپہنچنا آپ کی شخصیت کا ایک انتہائی منفی رخ پیش کرتا ہے بے شک آپ کتنا ہی اچھا کام کیوں نہ کرتے ہوں لہذاکوشش کیجئے کہ وقت ِمقررہ سے چند منٹ قبل دفتر پہنچنے کو اپنی عادت بنائیں۔

    ۔ وہ امور جو آپ کو تفویظ کئے گئے ہیں کوشش کیجئے کہ انہیں مقررہ وقت سے پہلے ہی انجام دیں اورافسرانِ بالا تک  پہنچانے سے پہلے ایک بارپھرناقدانہ نظرسے اس کا جائزہ لیں، یاد رکھیں کوئی بھی کام ایک ہی بار میں کامل نہیں ہوتا لہذا اسکا جائزہ لینا بے حد ضروری ہے۔ اگر آپ اپنا کام تاخیرسے کریں گے اوراس میں عموماً غلطیاں ہوں گی تو آپ کام کے حوالے سے قابلِ بھروسہ شخصیت نہیں رہیں گے۔

    ۔ اگر آپ وہ کام سرانجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے جس کے لئے آپ کو رکھا گیا ہے تو آپ اپنے دفتر میں ایک فالتو شخص ہوکررہ جائیں گے، یاد رکھئے کہ آپ انٹرویو میں دعوے کرکے نوکری تو حاصل کرسکتے ہیں لیکن اسے بچا نہیں سکتے۔

    ۔ یاد رکھئیے کہ آپ ملازم ہیں اورہدایات و احکامات پرعمل کرنا آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا حصہ ہے اگر آپ اپنے افسرانِ بالا کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے تو پھرآپ کے دفترمیں آپ کی جگہ نہیں رہے گی۔

    ۔ آپ میں مختلف مزاج کے افراد کے ساتھ گھل مل کر کام کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ایسا نہ ہو کہ آپ اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ کسی ایسی بحث میں ملوث ہوجائیں جو لڑائی کا سبب بنے یا دفتری ماحول کو مکدرکرے، یاد رکھئیے دفترکام کی جگہ ہے دوست یا دشمن بنانے کی نہیں!۔

    ۔ شراب یا کسی بھی قسم کی منشیات کا استعمال عموماً دفاترمیں ممنوع ہوتا ہےلہذا ایسی کسی بھی حرکت سے پرہیزکیجئے۔

    ۔ اپنے دفتر کی متعلقہ اشیاء اورمعلومات کی حفاظت کیجئیے یہ بات ہمیشہ یاد رہنی چاہئیے کہ دفتر سے متعلق کوئی بھی چیزیا معلومات آپ کے ذریعے سے باہرنہیں جانی چاہئیے کیونکہ آپ کاادارہ آپ پربھروسہ کرتا ہے اورایسی کسی حرکت کے نتیجےمیں آپ کا ادارے سے تعلق اختتام پذیرہوسکتا ہے۔

    ۔ اگرآپ نوکری کےعلاوہ کوئی ذاتی کاروبار بھی کرتے ہیں تو دفتر کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات مثلاً اسٹیشنری، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، یا کیمرہ وغیرہ ہر گز اہنے ذاتی استعمال میں مت لیجئے اورنہ ہی دفتری اوقات میں اپنے ذاتی امور انجام دیجئے کیونکہ کہ آپ کی تنخواہ آپ کے اس وقت کی قیمت ہے جو آپ دفترکو دیتے ہیں اوران اوقات میں کوئی اورکام کرنانہ صرف اخلاقی بلکہ مذہبی نقطۂ نظر سے درست نہیں ہے۔

    یہ ہیں وہ عوامل جو کہ آپ سے آپ کی نوکری کسی بھی وقت چھین سکتے ہیں لہذا احتیاط کیجئے اوراچھی عادتیں اپنائیے تا کہ آپ کی ترقی کا سفرتیزہو۔