Tag: complete 70 years

  • چین: دوسری جنگ عظیم کے 70سال مکمل ہونے پر فوجی پریڈ

    چین: دوسری جنگ عظیم کے 70سال مکمل ہونے پر فوجی پریڈ

    بیجنگ : چین میں دوسری جنگ عظیم کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم فتح منایا جارہا ہے۔

    دوسری جنگ عظیم میں جاپانی جارحیت سے نبردآزما ہونے اور ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم فتح کے دن فوجی پریڈ جاری ہے، بیجنگ کے تینامن اسکوائر میں ہونے والی اس پریڈ میں تقریباً 12 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ 200 جنگی طیارے ، ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔ پریڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس جنگی ساز وسامان بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر اپنے ابتدائی خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’چینی عوام نے انتہائی ثابت قدمی سے جاپان کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور انھیں شکست دی تھی۔

    صدر ممنوں حسین ،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت عالمی سربراہان تقریب میں موجود ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت کئی دوسرے ممالک کے سربراہان نے اس پریڈ میں شرکت نہیں کی۔

    یاد رہے کہ بھارت اور امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے ستر سال مکمل ہونے پر چین میں ہونے والی فوجی پریڈ میں اپنی فوج بھیجنے سے معذرت کرلی تھی۔

  • نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    ماسکو : دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کوشکست دینے پر روس میں فتح کا جشن منایاجارہاہے،کیوباکےصدر راؤل کاسترو روس کی کامیابی پر اظہار یکجہتی کےلیےماسکو پہنچ گئے۔

    دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست کوستر سال بیت گئے،نازیوں کے خلاف فتح حاصل کرنے پر آج روس میں جشن منایا جارہا ہے۔

    یوم فتح پر تقریبات اور ملٹری پریڈ منعقد کی جارہی ہیں،ماسکو کےریڈ اسکوائر پر مسلح افواج کےسولہ سو اہلکاروں پر مشتمل دستےمارچ کریں گے۔

    جدید ٹینک اورلیزر گائیڈڈ میزائل بھی پریڈ میں شامل ہوں گے،جیٹ طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے کرتب دکھائیں گے، کیو باکےصدر راؤل کاسترو بھی روس سےاظہار یکجہتی کے لیے ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

    جرمنی اور روس کے وزراءخارجہ نے جنگ عظیم دوم کی یادگارکادورہ کیا جہاں جنگ کےدوران دس لاکھ سےزائد افرادہلاک ہوئے تھے۔وزرائے خارجہ نے یادگار پر پھولوں کےگلدستے پیش کئے۔