Tag: complete

  • فہد مصطفیٰ نے پش اپس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    فہد مصطفیٰ نے پش اپس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے بعد معروف نوجوان اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ہی پروگرام جیتو پاکستان میں پُش اپس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان 7 نومبر کے پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی فٹنس کے حوالے سے اُن کے مداحوں کو اُس وقت علم ہوا جب انہوں نے اب تک کے سب سے زیادہ پش اپس لگائے۔

    جیتو پاکستان کے پروگرام میں مہمان بننے والی اداکارہ حریم فاروقی نے ہوسٹ فہد مصطفیٰ کو چیلنج دیا کہ اگر کھیل میں حصہ لینے والی فیملی کی گاڑی نہیں نکلی تو وہ اُن کی بات مانیں گے۔

    اداکارہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو 50 پش اپس لگانے کا چیلنج دیا گیا جسے سنتے ہی نوجوان اداکار نے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کو اسٹیج پر بلایا اور اُن کے ساتھ پش اپس لگائے۔

    f-mustafa

    اس موقع پر فہد مصطفیٰ نے بہت تیزی کے ساتھ 50 سے زیادہ پش اپس لگائے جب کہ اس کھیل میں حصہ لینے والے دوسرے افراد چند ہی پش اپس کے بعد تھکے نظر آئے۔

    پروگرام میں دلچسپ پہلو اُس وقت دیکھنے میں آیا جب دوسری مہمان اداکارہ صنم سعید نے مقابلے میں حصہ لینے والے دوسرے شخص کے پش اپس کو پسند کیا اور انہیں انعام میں موٹرسائیکل دینے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے پش اپس کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے لارڈز اسٹیڈیم میں اپنے سنچری مکمل کرنے کے بعد پش اپس لگائے تاہم میچ جیتنے کے بعد پوری ٹیم نے یونس خان کی سربراہی میں تمام کھلاڑیوں نے اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سیلیوٹ اور پش اپس لگائے۔


    پڑھیں:  پش اپس آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ ہے، آئندہ بھی لگائیں گے،مصباح الحق


    پش اپس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزرا کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔

    f-mustafa-1

    بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نجم سیٹھی نے پہلے پابندی کا اعلان کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اعلان خود واپس لیا۔


    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کارکنوں کے ساتھ پش اپس


    علاوہ ازیں مصباح الحق نے قائمہ کمیٹی کی جانب سے کی گئی تنقید پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھاکہ جیت کا جشن منانا ہر کھلاڑی کا حق ہے ، ہم آمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

  • آئندہ پروٹوکول کے بغیر سفر کروں گا ، عمران خان

    آئندہ پروٹوکول کے بغیر سفر کروں گا ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ بغیر پروٹوکول کے سفر کرنےکااعلان کردیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 122 سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ویب سائٹ پر ڈال دی ہے اور اس میں سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق 34 ہزار ووٹوں پر مہر نہیں لگی جبکہ این اے 122 میں سے این اے 124 کے ووٹ بھی ملے۔

     ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو خط اس لئے لکھا تاکہ ہمیں سڑکوں پر نکلنا نہ پڑے تاہم 18 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پرویز رشید عجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست معلوم نہیں ہوتا۔

    عمران خان نے کہا کہ ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، سانحہ پشاور کے بعد جو تعاون ہوسکتا تھا حکومت سے کیا، جن نکات پر اتفاق ہوا تھا، اس پر مفاہمت کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار نے 3 نکات پر اتفاق کرلیا تھا لیکن 30 دسمبر کے بعد واپس آنے کا کہہ کر پھر نہیں پلٹے، مذاکرات کے ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے خط لکھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 18 جنوری کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنا ہے، حکومت عوام کی آنکھوں ميں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے، کمیشن نے مانا 34 ہزار ووٹ غیرمستند ہیں، 284 میں سے 128 تھیلوں میں فارم 14، 15 نہیں، کپتان نے ایک بار پھر بااختیار جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں کہ آرمی پبلک اسکول صوبائی حکومت کے نہیں، فوج کے تحت ہیں، والدین کی جگہ میں ہوتا تو اسی طرح احتجاج کرتا، اگر والدین کی بھڑاس نکلتی ہے تو میں پھر جانے کو تیار ہوں، میرے ساتھ پروٹوکول کی 6 گاڑیاں تھیں، آج کے بعد میرے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں ہوگا۔

  • پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

    پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

    پشاور: شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، رجسٹرڈ متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے نادرا کو بھجوایا جارہا ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے نو لاکھ سے زائد افراد کیلئے حکومت ، پاک فوج اور فلاحی اداروں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق پشاور میں متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ایک ہزار ایک سو بیالیس خاندانوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے، رجسٹرڈ متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے نادرا کو بھجوایا جارہا ہے۔ آپریشن متاثرین کا ڈیٹا جلد از جلد مکمل کرکے رقوم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

    بنوں میں بھی متاثرین کوموبائل سم کے ذریعے امدادی رقم مل رہی ہے اور اب تک تین ہزار سے زائد افراد سم کے ذریعے امدادی رقم لے چکے ہیں۔