Tag: completed

  • عالمی منڈی میں تیل کی کمی سعودی عرب پوری کرے گا، بن سلمان

    عالمی منڈی میں تیل کی کمی سعودی عرب پوری کرے گا، بن سلمان

    ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

    دوسرے ذرائع سے کسی بھی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پرسعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

    سعودی ولی عہد اور کورین صدر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سعودیہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ جنوبی کوریا کے آخر میں دونوںملکوں کے درمیان سعودیہ میں کورین کمپنیوں نے تجارتی بنیادوں پرجوہری توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون، پیداواری صلاحیتوں میں اضافے، افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے، تحقیق اور جوہری ترقی میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔

    جنوبی کوریا کے صدر مون جے این اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پردستخط کیے۔

  • کیکڑا ون میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ،تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملنے کا امکان

    کیکڑا ون میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ،تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملنے کا امکان

    اسلام آباد :گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، ڈرلنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48گھنٹے اہم ہے،  تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش میں کامیابی چند دنوں میں متوقع  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر جاری کیکڑاا ون پروجیکٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی، 4 ماہ بعد کراچی سے 280 کلو میٹر دور زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، کیکڑا ون بلاک میں 5ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے تیل وگیس کی حقیقی مقدار کے تعین کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے ، ٹیسٹنگ کا عمل 48 سے72 گھنٹےمیں مکمل کرلیاجائےگا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتےمیں تیارکی جائےگی۔

    ابتدائی اندازے کے مطابق تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی گئی، کیکڑا ون بلاک میں 9 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہوسکتی ہے، ڈرلنگ کے عمل کے دوران آپریشن ٹیم کو ہائی پریشر کا سامنا کرنا پڑا۔

    اگر ذخائر کی مالیت 10ارب ڈالر ہوئی تو گیس و تیل کو نکالنے کیلئے سمندر میں انفراسٹرکچر بچھایا جائے گا جبکہ پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل 6ارب ڈالر سالانہ کم ہونے کی بھی امید ہے۔

    مزید پڑھیں : ماڑی پٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی

    دوسری جانب ڈرلنگ مکمل کرنے والی کمپنی کے درآمد کردہ ڈرلنگ بحری جہاز، ہیلی کاپٹرزاور دیگر سامان کو ایف بی آر کی جانب سے تاحال کلئیرنس نہ مل سکی، کسٹمز حکام نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1ارب 5 کروڑ 96 لاکھ 25ہزار 992 روپے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

    خیال رہے توانائی سیکٹر کےعالمی تحقیقاتی ادارےریسٹاڈ انرجی نےرپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا پاکستان کےسمندرسےممکنہ دریافت3بڑی متوقع تیل دریافتوں میں شامل ہیں جبکہ دیگر دو بڑی دریافتیں میکسیکو اور برازیل میں ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہوسکتا ہے، رواں سال جنوری میں کیکڑاون بلاک میں تلاش کا عمل شروع کیاگیا تھا۔

  • فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

    فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کو افتتاح کریں گے، فیصل آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کی صبح نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔

    فیصل آباد نئے ایئر پورٹ کے افتتاح میں سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی اور مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی بھی شریک ہوں گے۔

    فیصل آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیئے جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی ، نئے ایئر پورٹ بلنڈنگ کا رقبہ 36000 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑھا کر 73000 کر دیا گیا ہے۔

    اندرون ملک لاؤنج میں 200 اور انٹرنیشنل لاؤنج میں 400 مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، اندرون ملک پروازوں کے 4 جب کہ بیرون ملک پروازوں کے لیئے 12 کاؤنٹر کر دیئے گئے ہیں۔

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدید سی سی ٹی وی کیمروں فائر ہائیڈرنٹ اور فائر الارم سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر وسیع الفا ٹیکسی وے اور فوکر ایپرن بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

    مسافروں کی سہولت کے لیئے دو نئے ایویو برجز اور پروازوں کی آمدو رفت کا جدید ڈسپلے سسٹم لگا دیا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔