لاس انجیلس: ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی کامیاب فلموں کے موسیقار جیمز ہارنر گزشتہ روز ایک فضائی حادثے میں 61سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ہالی وڈ میڈیا ذرائع کے مطابق معروف موسیقارکاانتقال اس وقت ہوا جب ان کا ذاتی جہاز کیلی فورنیا کے علاقے سانتا باربرا میں کریش کرگیا۔
جیمزہارنر کو ان کی مشہورزمانہ فلم ٹائیٹنک کے گانے ’’مائی ہارٹ ول گو اون‘‘ پر آسکرانعام ملاتھا۔
آسکر ایوارڈ کے علاوہ بھی انہوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کئے جبکہ جیمز6 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے تھے۔
ان کے ہمراہ 7 فلموں میں کام کرنے والے ان کے دوست اورہدایت کار رون ہاورڈ نے ان کی ناگہانی موت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’میرا کا دل جیمز سے محبت کرنےوالوں کے غم میں راکھ ہورہا ہے‘‘۔
Brilliant Composer James Horner, friend & collaborator on 7 movies has tragically died in a plane crash. My heart aches for his loved ones.
— Ron Howard (@RealRonHoward) June 23, 2015