Tag: Concern

  • ممکنہ امن معاہدے سے متعلق امریکی بیانات پر خدشات ہیں، سربراہ افغان طالبان

    ممکنہ امن معاہدے سے متعلق امریکی بیانات پر خدشات ہیں، سربراہ افغان طالبان

    کابل : افغان طالبان کے سربراہ نے طالبان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ’شہریوں کی حفاظت، ان کی مدد اور سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے ارادوں پر خدشات ہیں، امریکی فوج اور سیاسی رہنماؤں کے بدلتے بیانات غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا کر رہے ہیں۔

    عیدالاضحی کےلئے جاری اپنے ایک پیغام میں افغان طالبان کے امیر نے کہا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ ہونے والے ممکنہ امن معاہدے پر غیر یقینی کی صورتِ حال اور خدشات پیدا کر رہا ہے۔

    ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا کہ طالبان امریکہ کے ساتھ انتہائی سنجیدگی اور خلوص سے 18 سالہ جنگ کے خاتمے کےلئے مذاکرات میں مصروف ہیں اور اس دوران امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بے رحمانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    افغان طالبان کے امیر نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے ارادوں پر خدشات ہیں اور امریکی فوج اور سیاسی رہنماؤں کے بدلتے بیانات ممکنہ امن معاہدے کے لیے غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا کر رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کا ہونا کسی بھی کامیاب مذاکرات کی بنیاد ہوتی ہے،لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ ایسے منفی اقدامات بند کر دئیے جائیں۔

    ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں طالبان کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی حفاظت، ان کی مدد اور انہیں سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں۔

  • وینزویلا بحران: شہریوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اظہار تشویش

    وینزویلا بحران: شہریوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اظہار تشویش

    واشنگٹن : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے وینزویلا میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وینزویلا کے جاری کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں جاری کشیدگی کو مذاکرات سے حل کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انتونیو گوٹیریس کا موجودہ بیان کولمبیا اور وینزیلا کی سرحد پر ہونے والے تصادم سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کولمبیا اور وینزویلا کی سرحد پر امریکا کی جانب سے جون گائیڈو کےلیے بھیجی گئی امداد کو روکنے کےلیے حکومتی فورسز کی کارروائی کے دوران ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی فورسز نے امریکی امداد روکنے کےلیے وہاں موجود لوگوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی سرحد پر ہونے والے تصادم میں 285 افراد زخمی ہوئے جبکہ برازیل اور وینزویلا کی سرحد پر ہونے والے تصادم میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وینزویلا کے اہم فوجی جنرل نے صدر ماڈورو کی مخالفت کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ امریکا میں تعینات وینزویلین ملٹری اتاشی اور وینزویلن ایئرفورس کی اسٹریٹیجک منصوبہ بندی کے سربراہ جنرل فرانسیسکو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں اپوزیشن لیڈر سے اظہار وفاداری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی نے بھی اپوزیشن رہنما کی حمایت کردی

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

  • ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

    ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروقی کو  12 مئی سمیت اہم مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    اسپیکرسندھ اسمبلی  کے مطابق رینجرز نے محمد کامران کی گرفتاری کے لئے خط لکھا تھا، کامران کو خط سے متعلق آگاہ  کردیا تھا‘ ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے  بھی ایم پی اے کی گرفتاری  کی تصدیق کردی۔ کامران فاروقی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 سے 2013 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے۔


    پڑھیں: ’’ فاروق ستار سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، مصطفی‌ کمال ‘‘


    خیال رہے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران اختر کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز نے چھاپا مارا تھا۔


    مزید پڑھیں: ’’ فاروق ستار اور اُن کے رفقاء جلد پی ایس پی میں‌ ہوں گے، انیس قائم خانی ‘‘


    دوسری جانب لندن قیادت نے کامران اختر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کراچی آپریشن پر تحفظ کا اظہار کیا‘ متحدہ لندن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کامران فاروقی سمیت دیگر رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    nadeem-nusrat