Tag: concern over

  • پاکستان کا  بھارت میں  ایک عام شخص سے ایٹمی مواد کی برآمدگی پرتشویش  کا اظہار، جامع تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان کا بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد کی برآمدگی پرتشویش کا اظہار، جامع تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں 7کلونیچرل یورینیم تحویل میں لیےجانے کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں ایٹمی مواد یا نیچرل یورینیم قبضے میں لیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 7کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیاگیا، 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پرتشویش ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیچرل یورنیم غیرمجازشخص سےتحویل میں لیےجانےپر کئی سوالات نےجنم لیا ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد ملنا اچنبے کی بات ہے۔

    دفتر خارجہ نےمطالبہ کیا ہے کہ  بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں، تحقیقات کرائی جائیں بھاری مقدارمیں ایٹمی موادریاستی کنٹرول سے باہر کیسےنکلا  اور  بھارتی حکام ان وجوہات کی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیم چوری ہوا۔

  • مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا

    مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا

    کراچی : حکومت سندھ نے شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا ںوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مرغی کے دام بڑھنے کا نوٹس لے لیا، اس حوالے سے پرائس اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں سندھ حکومت نے پوچھا ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ کیوں خاموش ہے ؟ جاری کردہ قیمت پر اشیاکی فروخت ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، قیمتوں میں اضافہ حکومت کا امیج خراب کررہے ہیں۔

    جاری مراسلے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کوفوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو مقررہ داموں پر اشیا ملنی چاہئیں۔

    پرائس اینڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ کراچی میں چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے دیکھا جارہا ہے ،جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ہے، جو ٹریڈرز ، مینوفیکچررز اور دکاندار قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ان کے خلاف کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

    پرائس اینڈ کنٹرول نے مزید کہا جو بھی قیمتیں بڑھانے میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے اور منافع خور اور بلیک ملیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرناہوگا ورنہ پھر جتھوں کی حکومت ہوگی،چوہدری نثار

    ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرناہوگا ورنہ پھر جتھوں کی حکومت ہوگی،چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے اور بنانا ری پبلک بننے سے روکنے کے لئے دھرنوں کا باب مکمل بند کرنا ہوگا، ورنہ یہاں جھتوں کی حکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلادھرنا ہوا تو میں وزیرداخلہ تھا، پہلے دھرنے پر کہا تھا ہر کچھ دن بعد جتھا آئے گااور بات منوائےگا، کہا تھا مظاہرین کو ریڈزون داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پہلے دھرنے کے بعد اسلام آباد میں 2دھرنےہوئے، ایک دھرنا لیاقت باغ میں چہلم پر ہوا پھر مظاہرین اسلام آباد آئے، اس وقت وزارت داخلہ نے بہت خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرلیا، پولیس اور ایف سی سے خیبرپختونخوا سے آنے والے مظاہرین کو روکا، فرق یہ تھا اس وقت کا وزیرداخلہ وہیں موجود تھا۔

    یہ نہیں چلے گامرضی کےدھرنےکوسپورٹ کریں ورنہ مخالفت

    رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہماری پولیس اورایف سی اہل نہیں ہے ماضی دیکھیں، پولیس اور ایف سی کوئی اقدام کرتی ہے تو سپورٹ کرنا چاہیے، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرناہوگا، یہ نہیں چلے گامرضی کےدھرنےکوسپورٹ کریں ورنہ مخالفت۔

    فیض آباد انٹر چینج دھرنے کے حوالے سے سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فیض آبادانٹرچینج پرقبضہ کرنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے، فیض آبادانٹر چینج پر قبضے کا مطلب دونوں شہروں پر قبضہ ہے، دھرنےنہ روکے گئے تو پھرجتھوں کی حکومت ہوگی۔

    پولیس اورایف سی میں دھرنوں کو روکنے کی پوری صلاحیت ہے

    انھوں نے کہا کہ پولیس اورایف سی میں دھرنوں کو روکنے کی پوری صلاحیت ہے، حکومت سے درخواست سے سیکیورٹی ایجنسیز کیساتھ کھڑی ہو، ماضی میں دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نہیں حکومت نے دی، راناثنااللہ کے بارے میں جواب وہ خود بہتر دے سکتے ہیں، بد قسمتی سے دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات درست نہ تھے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے اندرسے فائرنگ نہیں ہوئی، میرے گھر کی دیواریں بہت اونچی ہیں، حکومت نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کرے، شاہدخاقان وزیراعظم بنے تو ملاقات میں دھرنوں پر مشورے دیئے۔

    میں کوئی پناہ گزین نہیں،گھر پر حملہ عزت پر حملہ سمجھتا ہوں

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ میں کوئی پناہ گزین نہیں،گھر پر حملہ عزت پر حملہ سمجھتا ہوں، میرےگھر کے باہر گارڈز لوگوں کو جمع ہونے سے روک رہے تھے، میرے گھرکے باہرتوڑ پھوڑ کرنے والوں میں شرپسند عناصر تھے۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نئے سیاسی گٹھ جوڑ پر یہی کہتا ہوں بدلتا ہے رنگ آسماں کیسےکیسے، قوم دیکھے لوگ ایک دوسرے کو کیا کہتے تھے اور آج ایک ساتھ ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا کیس عدلیہ میں ہے، میرا مؤقف ہے پوری عدلیہ کو ہرگز ٹارگٹ نہیں کرناچاہیے، فوج کو بھی بغیر کسی وجہ کے ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    ن لیگ کو اپنے موجودہ بیانیے سے الیکشن میں بہت نقصان ہوگا

    جاوید ہاشمی کی دوبارہ ن لیگ میں شمولیت سے متعلق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی کیلئے پارٹی کے دروازےکھلنےچاہئیں، جاوید ہاشمی میری وجہ سے پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے، ن لیگ کو اپنے موجودہ بیانیے سے الیکشن میں بہت نقصان ہوگا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری تمام حمایت اورنیک خواہشات اپنی پارٹی کےساتھ ہیں، پنجاب ہائی کورٹ کے بنچ نے فیصلہ کیا رپورٹ پبلک کی جائے، ہائی کورٹ نےکچھ نکات بھی اپنےفیصلے کے ساتھ رکھے ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہوش کی ضرورت ہے بیانات سے معاملات حل نہیں ہوتے، ن لیگ کی حکومت کووسیع ترمشاورت کی ضرورت ہے، پاکستان کوآج درپیش خطرات پہلےنہ تھے، ملک میں اتفاق رائےکی ضرورت ہےلیکن انتشارہورہاہے۔

    سینیٹ الیکشن ہو بھی گیا تو ن لیگ کی اکثریت نہیں آئے گی

    چوہدری نثار نے کہا کہ غیب کا علم شیخ رشید کے پاس ہے میرےپاس تونہیں ہے، سینیٹ الیکشن ہو بھی گیا تو ن لیگ کی اکثریت نہیں آئے گی، سینیٹ الیکشن روکنے کی روایت پڑ گئی تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔