Tag: condem wagah border blast

  • پیپلزپارٹی میں اب نہ بھٹو دکھائی دیتاہےنہ ان کافلسفہ، شاہ محمود قریشی

    پیپلزپارٹی میں اب نہ بھٹو دکھائی دیتاہےنہ ان کافلسفہ، شاہ محمود قریشی

    لاڑکانہ: شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سندھ میں آج کسی کی جان ومال محفوظ نہیں،پیپلزپارٹی میں اب نہ بھٹو دکھائی دیتاہے نہ ان کافلسفہ،تھرمیں بچےسسک سسک کر مررہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسےسےخطاب میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ میں 32سالوں سے عملی سیاست میں ہوں مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ حکومت آپ لوگوں کیساتھ کیا کر رہی ہے کسی نے سندھ کے غریب کی حالت نہیں بدلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا سندھ بھوکا پیاسہ اور اجڑا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے، آپ سے ووٹ لینے والے کروڑ پتی بن گئے ہیں ،میں یہ پوچھناچاہتاہوں کہ کیا لاڑکانہ میں کسانوں کو ان کا حق مل رہا ہے؟  کیا سندھ میں کسی کی جان محفوظ ہے؟ کیا ڈاکوﺅں کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ کیاکوئی ٹھیکہ کمیشن کے بغیر دیا جاتاہے ؟

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف ذرداری بھٹو کے فلسفے پر عمل نہیں کررہے، پیپلزپارٹی میں نہ اب کوئی بھٹو ہے اور نہ ان کا فلسفہ ہے۔

  • شاہ محمود قریشی نے اسحٰق ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    شاہ محمود قریشی نے اسحٰق ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    ننکانہ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسحٰق ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا،۔

    ننکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ننکانہ آئیں اور کسان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کردیکھیں، شاہ حمودقریشی نے کہا کہ جو بھی موجودہ نظام سے تنگ ہے وہ تیس نومبرکواسلام آباد آئے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے۔

    انہوں نے حکومتی وزراء کو مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو! غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائیں گے، ہمارے مطالبے آئین اور جمہوریت کے مطابق ہوں گے، ننکانہ صاحب فیصلہ دے چکا۔

  • خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی سے ملاقات کی دونوں جماعتوں کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے رانا بھگوان داس پر اتفاق کیا، میڈیا سے گفتگومیں خورشید شاہ نے کہا کہ ان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے بعدحتمی نام وزیراعظم کو پیش کریں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے تحریک انصاف کے ناموں پر اختلاف کیاتو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

  • اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی

    اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی

    ملتان :شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ کی اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے، مسلمِ امہ کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے، جو ہمیں ہمارا کھویا ہوا مقام دلا سکے۔

    ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو غیرملکی طاقتیں ہمارا حال بھی شام، فلسطین اور عراق جیسا کردیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ آگ لگانے والوں سے ہم غافل نہیں لیکن پاکستان میں آگ بجھانے والے والے اب بھی موجود ہیں، ہمیں خطرہ باہر سے نہیں بلکہ اندر کے کینسر سے ہےجس پر قابو نہ پایا تو ہمیں مفلوج کردے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیا پاکستان کوئی جغرافیائی لحاظ سے نہیں بلکہ ایک نئی سوچ ہے، انتشار پسند قوتوں کو پیغام ہے کہ ہم اپنی یکجہتی سے تمہاری ہر سازش کو نا کام بنا دیں گے۔

  • واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

    واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

    اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واہگہ بارڈر پر دھماکے کی تحقیقات میں امریکی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    امریکی سفیر نے سانحہ واگاہ بارڈر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے جڑا ہوا ہے ۔

    امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے میں تحقیقات کے سلسلے میں معاونت فراہم کریں گے۔

  • دہشت گرد قوم کوخوفزدہ نہیں کرسکتے، نوازشریف

    دہشت گرد قوم کوخوفزدہ نہیں کرسکتے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم  نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا۔

    واہگہ بارڈر دھماکہ کی مزمت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  قوم دہشت گردوں کے شکست خوردہ نظریے کےخلاف متحد ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا، جانیں قربان کرنے والے جوان شہداء  کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے آئی جی اور ڈی جی رینجرز پنجاب سے واہگہ بارڈر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، چوہدری نثار نے استفسار کیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے واہگہ بارڈ پردہشت گردی کی وارننگ جاری کردی تھی، اس کے باوجود سیکیورٹی کے انتظامات کیوں بہتر نہیں کیے گئے۔