Tag: condem

  • شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کامعاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، ہرفورم پر مسلم لیگ ن کی طرف سےمعاشی حملے کا مقابلہ کرینگے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لیناچاہتےہیں، پی پی ظالمانہ اضافے،مہنگائی کے طوفان کے خلاف سینہ سپر ہے۔


    مزید پڑھیں :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 


    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا ، ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسے ہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • قصور میں بچی کا قتل شریفوں کے اقتدار کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو

    قصور میں بچی کا قتل شریفوں کے اقتدار کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قصور میں بچی کا قتل شریفوں کے اقتدار کےمنہ پر طمانچہ ہے، لگتا ہے پنجاب کے کچھ علاقے بچیوں کے لیے جہنم بنا دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے قصور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی مذمت کرتے ہوئے قصور میں بچی کا قتل شریفوں کےاقتدار کے منہ پر طمانچہ ہے، شریفوں کی حکومت ایسے وحشیانہ واقعات نظر انداز کرتی رہی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قصور میں 10 اورشیخوپورہ میں ایسے11 واقعات ہوئے، لگتا ہے پنجاب کے کچھ علاقے بچیوں کے لیے جہنم بنا دیے گئے ہیں، شریفوں نے اپنے آپ کو ذمےداریوں سے بری الذمہ قرار دے رکھا ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کےواقعات نے معاشرے کے ہلا دیا ہے، مجرموں سے شریفوں کا نرم رویہ برداشت نہیں کریں گے، بچوں سے زیادتی و قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس دائر کیے جائیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بچوں کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پیپلز پارٹی بچوں سے بربریت کےخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

    یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا ، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔

    بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا قصور میں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں ہیں، اہل خانہ کےمطابق والدین کی عمرے سے آج واپسی پرزینب کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیکنڈ لیفٹیننٹ اورسپاہی کی شہادت قوم کابڑانقصان ہے،پرویزمشرف

    سیکنڈ لیفٹیننٹ اورسپاہی کی شہادت قوم کابڑانقصان ہے،پرویزمشرف

    دبئی : چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی کی شہادت قوم کا بڑا نقصان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اداروں کو بھی اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی کی شہادت قوم کا بڑا نقصان ہے۔


    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت  شہید


    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

    شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے حال میں پاس آؤٹ ہوئے تھے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینااسلام دشمنی ہے،مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینا اسلام دشمنی ہے اور معصوم نہتے شہریوں کی شہادت بدترین دہشتگردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے بوجھ کر نہتے کشمیریوں کوفائرنگ کانشانہ بنایا، معصوم نہتےشہریوں کی شہادت بدترین دہشتگردی ہے۔

    مشال ملک امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور مودی کا گٹھ  جوڑ عیاں ہوتا جارہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس یت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینا اسلام دشمنی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کشمیری فلسطین کی آزادی کیلئےفلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالےقوانین نافذ کررکھےہیں،مشال ملک


    یاد رہے اس سے قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کررکھےہیں، اس قانون کے تحت وہ کسی کو کبھی بھی مار سکتے ہیں یا تشدد کر سکتے ہیں اور ان سے پوچھا نہیں جا سکتا۔

    شال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے کیمپس قائم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کوئی فرد آزاد فضا میں سانس نہیں لے سکتا۔

    یاد رہے کہ بھارت فوج نے کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ کےگاؤں چھفرمیں جنازے پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

    پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرےمیں لایاجائے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرےمیں لایاجائے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جبگ میں حکومت پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریز نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، دہشت گردی کیخلاف حکومت پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں فیروزپورروڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جب کہ 53زخمی ہوگئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب ایل ڈی اے ٹیم تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مصروف تھی اور پرانی سبزی منڈی میں ایل ڈی اے ٹیم اور پولیس اہلکار موجود تھے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ دہشت گرد سرحد کے پار بیٹھا ہے جو اپنے نام بدل بدل کر آتا ہے اور ملک میں خوف و دہشت پھیلانا چاہتا ہے یہ کبھی طالبان ہوتے ہیں تو کبھی داعش تو کبھی جماعت الاحرار کے نام سے سامنے آتے ہیں لیکن اصل میں سب ایک ہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دفترخارجہ

    مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر صورت میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں صبح ہونے والے دھماکے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، دھماکے میں کچھ پاکستانی سفارتکار معمولی زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کی رہائشگاہوں کو نقصان پہنچا۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ہر صورت میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔


    مزید پڑھیں : کابل: ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکا،80 افراد ہلاک ، 300زخمی


    واضح رہے کہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب دھماکے میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم نوازشریف

    پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم نوازشریف

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے، پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں کنسرٹ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔


    مزید پڑھیں : مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


    یاد رہے کہ مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے بعد وکٹوریہ ریلوےاسٹیشن خالی کرالیا گیا تھا جبکہ برطانوی وزیراعظم نےالیکشن مہم روک دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں، وزیر اعظم

    افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف نے چمن میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور ہونیوالے قیمتی جانی نقصان پرافسوس کا اظہار اور کہا کہ ایسے واقعات خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، افغان حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کرے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

    وزیراعظم  نے متاثرہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردری زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    مزید پڑھیں : افغان فورسز کی چمن میں گولہ باری اورفائرنگ‘ 8شہری شہید‘24زخمی


    یاد رہے آج افغان فورسز نے چمن کے علاقے میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری نتیجے میں اب تک 8افراد شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہو چکے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گولہ باری میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • کسی کو کسی کی جان لینے کا حق نہیں، بختاوربھٹوزرداری

    کسی کو کسی کی جان لینے کا حق نہیں، بختاوربھٹوزرداری

    کراچی : بختاوربھٹوزرداری نے مردان واقعے پر کہا ہے کہ کسی کوکسی کی جان لینے کا حق نہیں،کسی کی جان لینا ہرمذہب میں قابل مذمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی کاواقعہ افسوسناک ہے،  کسی کوکسی کی جان لینے کا حق نہیں،کسی کی جان لینا ہر مذہب میں قابل مذمت ہے۔

    بختاور بھٹو نے کہا کہ توقع ہے ملزمان سے قاتلوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔

    مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں تصادم، ایک طالب علم جان

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔

    ڈی آئی جی مردان عالم شینواری کا کہنا ہے دس سے پندرہ طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    گورنر کے پی کے عبدالوالی خان یونیورسٹی واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکر یٹر ی ہائر ایجوکیشن اور ڈسٹر کٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئرکارکن حسن مجتبیٰ زیدی جاں بحق ہوگئے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن کےقتل کی مذمت کی ہے۔

    حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن روڈ پر فائرنگ کر کے ایم کیوایم کے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ زیدی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا،شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکن حسن مجتبیٰ موٹرسائیکل پر اپنے تین بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے،حسن مجتبیٰ کو شدیدزخمی حالت میں سول اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سےجاملے،فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی،زونل کمیٹی کے دیگرارکان،حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی،ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،حسن مجتبیٰ زیدی کی نمازجنازہ بعد نماز ظہراداکی جائے گی۔