Tag: condemnation

  • سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے، مختلف ممالک کی شدید مذمت

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے، مختلف ممالک کی شدید مذمت

    مشرقی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر اتوار کو ہونے والے حملے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق مملکت کا کہنا ہے کہ راس تنورہ پر ڈرون حملہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر میزائل حملے کی کوشش سے توانائی کی عالمی ترسیل کو ہدف بنایا گیا ہے۔

    راس تنورہ دنیا کی سب سے بڑی تیل کی بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور آرامکو کمپلیکس میں دنیا بھر سے اس کارکن اور ان کی فیملیز رہائش پذیر ہیں۔

    خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف کا کہنا ہے کہ ان دہشت گرد حملوں نے نہ صرف مملکت کی سلامتی اور اقتصادی صلاحیتوں کو ہدف بنایا ہے بلکہ عالمی معیشت، تیل کی ترسیل کے اعصابی مرکز اور عالمی توانائی کی سکیورٹی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں مملکت کے ساتھ کھڑی ہیں اور خلیج تعاون کونسل سعودی عرب کی جانب سے اپنی قومی تنصیبات اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

    اس کے علاوہ بحرین نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    واشنگٹن میں ری پبلکن سینیٹر بِل ہیگرٹی جو کہ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بیٹھتے ہیں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی ایران سے متعلق پالیسی کی وجہ سے ایرانی حکومت اور اس کی پراکسیز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ سعودی عرب پر مزید حملے کریں۔

    جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گویلہ نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کا خاتمہ کرے جو بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

    یمن کے وزیر اطلاعات کا ردِعمل یمنی وزیر اطلاعات معمر العریانی کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبہ مارب میں حوثیوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اور سعودی عرب میں عام شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ایک ہی وقت میں کیے جا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو یمن اور خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

    العریانی کا مزید کہنا ہے کہ یہ حملے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایرانی حکومت خطے میں جنگ کے خاتمے اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔

  • اقوام متحدہ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

    اقوام متحدہ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے
    سیکریٹری جنرل نے شہداء کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے اتحاد کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ چار دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پیر کی صبح کراچی میں پی ایس ایکس کے احاطے پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس افسر اور تین سیکورٹی گارڈ شہید ہو گئے.

    حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک ایکسچینج حملے کا مقدمہ درج، بی ڈی ایس رپورٹ تیار

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے کا مقدمہ ایس ایچ او میٹھادر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سول لائنز میں درج کرایا گیا حملے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔

    مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، ایکسپلوزیو ایکٹ اور سندھ آرمرز ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • کچلاک دھماکہ : وزیراعظم عمران خان کا سانحے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    کچلاک دھماکہ : وزیراعظم عمران خان کا سانحے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کچلاک دھماکے کی شدید مذمت اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر اپنے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

     دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے قصبے کچلاک میں ایک مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران اس وقت دھماکہ ہوا جب مسجد میں بے شمار نمازی موجود تھے۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد جاں بحق جبکہ22 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو مفتی محمود اسپتال منتقل کیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت زوردار تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ خیز مواد مسجد کی محراب کے ساتھ ہی نصب کیا گیا تھا۔

  • اقوام متحدہ: حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد

    اقوام متحدہ: حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف پیش کردہ امریکی قرار داد مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت میں اسلامی مزاحمتی تنظیم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی تھی جسے جنرل اسمبلی کے رکن ممالک نے یکسر مسترد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں87 رکن ممالک نے قرار کے حق میں جبکہ 57 ممالک نے قرار کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 33 ممالک نے ووٹنگ میں حصّہ نہیں لیا۔

    جنرل اسمبلی کے 33 رکن ممالک کے ووٹنگ میں حصّہ نہ لینے کے باعث قرارداد مسترد ہوگئی۔

    خیال رہے کہ کسی بھی قرار داد کو منظور کروانے کےلیے 2 تہائی اکثریت ضروری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل مخالف فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف پیش کردہ قرارداد کےحق میں ووٹ دینے کے لیے اسرائیل نے باقاعدہ لابنگ کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھی اسرائیل کے ہمراہ قرارداد کی منظوری کےلیے بھرپور لابنگ کی تھی۔

    امریکی مندوب نے قرارداد کی منظوری کےلیے جنرل اسمبلی کے رکن ممالک کو خط ارسال کیےتھے جس میں ووٹ نہ دینے پر دھمکی دی گئی تھی۔

    جنرل اسمبلی میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف نکی ہیلی نے قرارداد پیش تھی جو ان کی آخری قرار داد تھی، نکی ہیلی کچھ روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہی ہیں۔

  • جبر و تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، سراج الحق

    جبر و تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کراچی میں کارکنوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔ جبر اور تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹرسراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم اور پروفیسر محمد ابراہیم نے کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    رہنماؤں نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔ پولیس ظلم و جبر اورتشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔ جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی و ضلعی حکومتیں احتجاج روکنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ ختم کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتارکارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

  • پی آئی اے میں ایک بار پھرلازمی سروسزایکٹ نافذ کر دیا گیا

    پی آئی اے میں ایک بار پھرلازمی سروسزایکٹ نافذ کر دیا گیا

    کراچی : پی آ ئی اے میں لازمی سروس ایکٹ دوبارہ لا گو کردیا گیا، لازمی سر وس ایکٹ تیسری بار لاگو کیا گیا ہے، ائیر لیگ سی بی اے یو نین نے اس ایکٹ کی پر زور مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پرنافذ العمل مذکورہ لازمی سروسز ایکٹ چھ ماہ تک لاگو رہے گا۔

    ایکٹ کا نفاذ ائرلائن کے تمام درجات کے ملازمین پریکساں طور سے ہو گا، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لئے ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ملازمین کے احتجاج اور اس کے بعد بھی یہ ایکٹ نافذ کیا گیا تھا، ایکٹ کے نفاذ کا مبینہ مقصد قومی ائر لائن میں بڑے فیصلوں کے ردعمل سے بچنا ہے۔

    pia-post-01

    حکومت پاکستان کی رائے میں پبلک سیفٹی، عوام کی ویلفیئر کے لئے بھی اس ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے، سی بی اے کے سیکرٹری جنر ل ناصر مہدی جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایکٹ کا دوبارہ نفاذ پی آئی اے ملازمین کے بنیا دی حق کے منا فی ہے۔

    اس ا یکٹ کے نفاذ کا مقصد اس ایکٹ کی آڑ میں پی آئی اے میں مبینہ اربو ں رو پے کی کرپشن کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کو دبانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو کالعد م کروانے کے لیے عد الت سے رجو ع کریں گے، جس سی ای او کا مبینہ کرپشن کے الزام پر ای سی ایل میں نام شامل ہے، اس کی ایڈ وائس پر اس ایکٹ کا نفا ذ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

  • کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی ، سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی مذمت

    کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی ، سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی مذمت

    کوئٹہ میں سفاک دہشتگردی کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر بھی سوگ کی فضاء ہے، کوئٹہ حملہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سیاستدان ،شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں کی جانب سے ٹوئیٹر پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ٹوئیٹر پر کوئٹہ حملے پر لوگوں نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے حکمرانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے وزیر داخلہ سے استعٖفی کا مطالبہ کیا، لوگوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے درد ناک تصاویر شیئر کی اور اظہار افسو س کیا۔

    گزشتہ رات کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملے میں 61اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں 3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    Siraj ul Haq (@SirajOfficial) October 25, 2016