Tag: condemned

  • ایران ہمارا پرانا دوست ہے، بی جے پی کی خاموشی افسوسناک ہے، سونیا گاندھی

    ایران ہمارا پرانا دوست ہے، بی جے پی کی خاموشی افسوسناک ہے، سونیا گاندھی

    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ’’دی ہندو‘‘ میں ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ اسرائیل خود ایک ایٹمی طاقت ہے، لیکن ایران پر اس کے جوہری ہتھیار نہ ہونے کے باوجود حملے کیے جا رہے ہیں، یہ اسرائیل کا دوہرا معیار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایران، بھارت کا پرانا دوست رہا ہے اور ایسے حالات میں بھارت کی خاموشی پریشان کن ہے، غزہ میں جاری تباہی اور ایران پر ہو رہے حملوں پر بھارت کو صاف، ذمہ دار اور مضبوط آواز میں بات کرنی چاہیے، ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔

    انہوں نے آرٹیکل میں لکھا کہ کانگریس ایران پر جاری حملوں کی مذمت کرتی ہے، جن سے علاقائی اور عالمی سطح پر سنگین عدم استحکام اور ٹکراؤ بڑھ سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sonia-gandhi-demand-resign-minister/

    سونیا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل کا یہ آپریشن بھی غزہ پر حملے کی طرح ظالمانہ اور یکطرفہ ہے، جو عام شہریوں کی جانوں اور علاقائی استحکام کو نظرانداز کرتے ہوئے کئے جارہے ہیں، ایسے اقدامات صرف بدامنی کو بڑھاتے ہیں اور مستقبل میں بڑے تصادم کا بیج بوتے ہیں۔

    سونیا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل نے امن کو نقصان پہنچانے اور دہشت کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔

    تاریخ گواہ ہے کہ نیتن یاہو نے ہی اس نفرت کو ہوا دی تھی جس کی وجہ سے 1995 میں اسرائیلی وزیراعظم یتزاک رابن کا قتل ہوا، اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی سب سے بڑی امید ختم ہو گئی تھی۔

    نیتن یاہو کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ بات چیت نہیں بلکہ تنازعہ کو ہوا دینا چاہتے ہیں،  اس خطے کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کی سکیورٹی سے متعلق کچھ خدشات جائز ہو سکتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دوہرا معیار اپنائے، اسرائیل خود ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کا اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے کا طویل ریکارڈ ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • برطانوی تیل بردار جہاز پرقبضہ ناقابل جواز ہے، جرمنی،فرانس کی مذمت

    برطانوی تیل بردار جہاز پرقبضہ ناقابل جواز ہے، جرمنی،فرانس کی مذمت

    پیرس/برلن: فرانسیسی اور جرمن وزارت خارجہ نے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ ایران فوری طور پربرطانوی آئل ٹینکر اوراس میں سوار عملے کے ارکان کو چھوڑ دے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی اور فرانس نے ایران کی طرف سے برطانوی تیل بردار جہازوں کو اپنی تحویل میں لینے کے عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    جرمن وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز میں برطانوی تجارتی جہاز پر آرانی قبضہ ناقابل جواز ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی جاری کیے گئے ایک بیان میں ایران پر زور دیا کہ وہ اس ٹینکر اور اس میں سوار عملے کے ارکان کو فوری طور پر چھوڑ دے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی بحریہ نے شام جانے والے ایرانی آئل ٹینکر کوبرطانوی کالونی جبرالٹر کے علاقے میں قبضے میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی قبضے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی ٹینکر کے قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین نے شام کو تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر ایرانی ٹینکر جبرالٹر سے شام خام تیل لے جاتے ہوئے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا۔

  • شیلنگ سے دم گھٹنے والا بچہ سپرد خاک، عمران خان کا اظہار مذمت

    شیلنگ سے دم گھٹنے والا بچہ سپرد خاک، عمران خان کا اظہار مذمت

    راولپنڈی: پولیس کی شیلنگ کے سبب دم گھنٹے سے مرنے والے تین روز کے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ میرا کیا قصور تھا،دو ہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی کا نقصان ہوا،عمران خان نے بچے کے مرنے پر اظہار مذمت کیا ہے جب کہ شیخ رشید نے بچے کے گھر جانے کا اعلان کیا ہے۔


    یہ پڑھیں: راولپنڈی،پولیس کی شیلنگ سے 4 دن کا بچہ جاں بحق


    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بچے کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ،قاتل کسے ٹھہرائوں؟ شیلنگ ہو یا نہ ہو میں کچھ کہہ نہیں سکتا، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ دوہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی کا کباڑا ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ شیلنگ کے سبب فضا میں گیس پھیل گئی، بچے کی سانسیں اکھڑنے لگیں، اسے لے کر اسپتال بھاگے، پانچ منٹ کا فاصلہ طے کرنے میں چار گھنٹے لگے جس کے بعد بے نظیر بھٹو اسپتال پہنچے جب تک میرا پھول جان کی بازی ہار گیا۔

    ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بچے کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیلنگ سے بچے کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا، بچے کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے گھر جا کر تعزیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

    شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

    اسلام آباد:ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر 45دن کی پابندی کے فیصلے پر مختلف سیاسی رہنمائوں نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے  آزادی صحافت کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصلے پر پی ایف یو جے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا بنادیا گیا،عمران

    PEMRA has become weapon against opposition… by arynews

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کو جانب دار اور سیاسی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکن کو پیمرا کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

     اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام ’’لائیو ود شاہد مسعود’’ پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو مسلم لیگ ن کا ذیلی ادارہ بنایا جارہا ہے اور مخالفین کے خلاف پیمرا کو ہتھیار کو استعمال کرنے کے لیے ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا۔

    انہوں نے پیمرا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی کی جھوٹی خبریں نشر کی گئیں، شادی شدہ خواتین کی تصاویر دکھا کر انہیں دوسروں سے منسوب کیا گیا اس وقت پیمرا نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تعریف نہ کرنا اور ان پر تنقید کرنا ہی ڈاکٹر شاہد مسعود کا قصور ہے جس کی پاداش میں ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی۔

    شاہد مسعود پر پابندی صحافت کا گلا گھونٹنا ہے، طاہر القادری

    Tahir-ul-Qadri condemns ban on Dr. Shahid Masood by arynews

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیمرا شریف برادران کی سیاسی آمریت کی عکاسی کررہی ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہمیشہ قومی اداروں کے مفاد کی بات کی، اس مشکل وقت میں ہم اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

    حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی،شیخ رشید

    Sheikh Rashid says govt has no idea of its mistake by arynews

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی، شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر پابندی قابل مذمت ہے،حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

     ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے  ہیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، شرمیلا فاروقی

    Sharmila

    پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے ہیں اس لیے ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی، پابندی جیسے اقدامات آمرانہ دور میں ہوتے ہیں،پیمرا فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    اداروں کو تباہ  کیا جارہا ہے، سینیٹر شاہی سید

    shahi-syed

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔

    شاہد مسعود حق کی آواز ہیں،خرم نوازگنڈا پور

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود حق کی آواز ہیں ان پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

    شاہد مسعود کو دیکھتا اور سنتا ہوں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

    khattak

    وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مسعود وہ اینکر ہیں جنہیں میں دیکھتا اور سنتا ہوں، سچ بولنے پر پابندی عائد کی گئی۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

     پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے بھی پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    RAZA

    دریں اثنا شہریوں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کو ختم کرکے شاہد مسعود کے پروگرام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

    پی ایف یو جے کا ہنگامی اجلاس طلب

    PFUJ

    فیصلے کے خلاف صحافیوں نے بھی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) کے صدر رانا عظیم نے پیمرا کے اس اقدام کے خلاف اجلاس طلب کرلیا۔

    پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود پر پابندی لگا دی

  • پاکستان کی خود مختاری کااحترام کیا جائے، چین کا ڈرون حملوں‌ پر اظہار مذمت

    پاکستان کی خود مختاری کااحترام کیا جائے، چین کا ڈرون حملوں‌ پر اظہار مذمت

    بیجنگ:چین نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ کوششیں ہیں،عالمی برادری کو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    چینی وزارت خارجہ نے امریکی ڈرون حملوں کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ کردار ادا کیا، عالمی برادری پاکستان پر تنقید کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرے، عالمی برادری کا چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

     چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مفاہتمی عمل کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا، چار رکنی افغان مصالحتی کمیٹی مفاہمتی عمل جاری رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی جس میں پاکستان کا کردار موثر رہا ہے  دیگر فریقین کو بھی افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہییے۔

    یاد رہے کہ چار رکنی مصالحتی کمیٹی میں چین، امریکا،پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔