Tag: condolence

  • پاکستان کا مسافرطیارہ سانحے پرروس سے اظہارِ تعزیت

    پاکستان کا مسافرطیارہ سانحے پرروس سے اظہارِ تعزیت

    اسلام آباد: مصرمیں گرکرتباہ ہونے والے روسی مسافربردارجہازمیں ہلاک ہونے والے 224 افراد کی ہلاکت پر حکومتِ پاکستان نے اظہارافسوس کیا ہے۔

    دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جہازکی تباہی اورمسافروں کی ہلاکت کی خبرپر پاکستان کوانتہائی صدمہ اورافسوس ہے۔

    اعلامیے میں عوام اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سےاظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

    دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ یہ یقیناً روسی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑٰی میں حکومت اورعوامِ پاکستان روسی عوام اورہلاک شدگان کے لواحقین کا درد رکھتے ہیں اوران کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر کے شرم الشیخ ائیرپورٹ سے سینٹ پیٹرزبرگ کے لئے روانہ ہونے والے طیارہ مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں 224 افراد ہلاک ہوئے۔

    شدت پسند تنظیم داعش کے مصر سے تعلق رکھنے والے گروہ نے سانحے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • وزیراعظم دبئی کے شہزادے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ

    وزیراعظم دبئی کے شہزادے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بڑے بیٹے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم کا یہ دورہ انتہائی مختصرہے اور وہ مرحوم شہزادے شیخ راشد کی تعزیت کرکے آج رات ہی وطن لوٹ آئیں گے۔

    دبئی میں جواں سال شہزادے کی ناگہانی مرگ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    شیخ راشد کی عمر محض 33 برس تھی اور وہ دورہ قلب کے سبب جاں بحق ہوئے ، ان کے والد شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات وزیراعظم اورکے نائب صدرہیں جبکہ دبئی کے امیرہیں۔

    مرحوم شیخ راشد اپنے والد کے سب سے بڑے بیٹے تھے اور ان کے بھائی شیخ ہمدان دبئی کے ولی عہد ہیں۔

  • پرویزمشرف کی سعودی عرب جانےکی درخواست مسترد

    پرویزمشرف کی سعودی عرب جانےکی درخواست مسترد

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے وزارت داخلہ میں ایک درخواست جمع کروائی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرویز مشرف سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔

     درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے دیرینہ مراسم تھے، ان کے ہی دور میں شاہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    تاہم وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے سعودی عرب جانے کی درخواست پر اعتراض وزارت قانون کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

  • شاہ عبداللہ کی وفات: پرویزمشرف نے سعودی عرب جانے کے لئے درخواست جمع کرادی

    شاہ عبداللہ کی وفات: پرویزمشرف نے سعودی عرب جانے کے لئے درخواست جمع کرادی

     

    اسلام آباد:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سعودی فرماںروا کی وفات کے موقع پر شرکت کے لئے درخواست وزارتِ داخلہ میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر کی جانب سے درخواست ایڈوکیت فیصل چوہدری نے جمع کرائی جس میں حکومت سے استدعا کی گئی کہ سابق صدرسعودی فرماںروا شاہ عبداللہ کی وفات کے موقع پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے اس قبل بھی ملک سے باہر جانے کی درخواست کی تھی جب ان کی والدہ انتہائی علیل تھیں اوروہ ان کی عیادت کے لئے جانا چاہتے تھے۔

    سابق صدر پرویز مشرف صبح سے اس موضوع پراپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے تھے اورطویل مشاورت کے بعد انہوں نے وزارتِ داخلہ میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔

    سابق صدر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ عبداللہ سے ان کے دوستانہ اور دیرینہ مراسم تھے اور ان کے دورِ حکومت میں ہی شاہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے 23 جون 2014 کو سپریم کورٹ نے کالعدم قراردے کر سابق صدر کے ملک سے باہرجانے پرپابندی برقراررکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

    سعودی عرب کے حاکم شاہ عبداللہ 22 اور23 جنوری کی درمیان رات طویل علالت کے بعد 91 سال کی عمر میں رحلت فرما گئے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔