(30 اگست 2025): لاہور(30 اگست 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو راشد خان سے ملتے ہوئے اور تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پی سی بی نے بتایا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے راشد خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025
اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں سے راشد خان نے پاکستانی ٹیم کے جذبہ ہمدردی کا شکریہ ادا کیا، افغان آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔
واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے افغانستان کے خلاف 39 رنز سے اپنے نام کیا اور اب سیریز کا اگلا میچ آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔