Tag: condoles

  • آرمی چیف کا ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار

    آرمی چیف کا ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سےجانی نقصان پررنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کادستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، اسپیشل ریسکیو، ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل سہولتیں بھی تیار ہیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے ترکی میں 6.8 کی شدت کےزلزلے سے18 افرادہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں، کئی افرادملبے تلےدبےہوئےہیں۔

    ترکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے،زمین بوس عمارتوں سے لاپتہ افرادکی تلاش کیلئےریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ زلزلےکےباعث ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنےکا واقعہ بھی پیش آیا۔

    انتظامیہ کےمطابق زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹرتھی، زلزلےکےجھٹکےایران ،شام اورلبنان میں محسوس کئےگئے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا ترکی میں  زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س

    وزیر اعظم عمران خان کا ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا نے ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کی جانب سےترکی سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار بھی کیا۔

    ترک بہن بھائیوں کےغم میں برابر کےشریک ہیں، وزیر خارجہ 


    وزیر خارجہ شاہ محمود نے ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا ترک بہن بھائیوں کےغم میں برابر کےشریک ہیں۔

    وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار کا ترکی میں زلزلےسےجانی نقصان پراظہارافسوس


    وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ترکی میں زلزلےسےجانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہادکھ کی گھڑی میں غمزدہ ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مزید پڑھیں : ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ

    خیال رہے ترکی کےجنوبی مشرقی علاقوں میں چھ اعشاریہ آٹھ کی شدت کازلزلہ آیا، زلزلے کے نتیجے میں متعددعمارتیں زمین بوس ہوگئیں، مختلف حادثات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 20 اور زخمیوں کی تعدادپانچ سوسےتجاوزکرچکی ہے۔

    زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کےملبےتلےسیکڑوں افرادکےدبےہونےکاخدشہ ہے،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اور منہدم عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلےکے جھٹکےترکی کے ہمسایہ ممالک ایران ،شام اور لبنان میں بھی محسوس کئےگئے، زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

  • پاکستان بہترین اورقابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا،وزیراعظم کا سلطان قابوس کے انتقال پر اظہارافسوس

    پاکستان بہترین اورقابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا،وزیراعظم کا سلطان قابوس کے انتقال پر اظہارافسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سلطان قابوس کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان بہترین اورقابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلطنت آف اومان کے فرمانروا سلطان قابوس بن کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان بہترین اورقابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا، سلطان قابوس نےاومان کوجدیدریاست میں تبدیل کیا، اللہ تعالی سلطان ان کو بلند درجات عطا فرمائیں۔

    یاد رہے عرب ملک سلطنت اومان کے سلطان قابوس بن سعید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا، سلطان قابوس اپنے والد سعید بن تیمور کی وفات کے بعد اومان کے بادشاہ بنے تھے۔

    شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم سلطان قابوس کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سلطان قابوس نے 50 سال تک ملک کی خدمت کی اور اسے ترقی کی معراج تک پہنچایا۔

    سلطان قابوس نے 1970 میں اپنے والد کو معزول کر اومان کا تخت سنبھالاتھا، ان کی اولاد نہیں، اس لیے انہوں نے جانشین بھی نامزد نہیں کیا تھا، جس کے بعد اومان کا شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے۔

  • ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے ، سچن ٹنڈولکر کا آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت

    ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے ، سچن ٹنڈولکر کا آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت

    نئی دہلی : سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی کرکٹر آصف علی سے بیٹی کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے، میرے دعائیں آپ کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی کرکٹر آصف علی سے بیٹی کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے دعائیں آصف علی کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے۔

    یاد رہے قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں تھیں، ننھی فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی، آصف علی اپنی بیٹی سے دور انگلینڈ میں تھے، جہاں انہیں بچی کےانتقال کی خبرملی تھی۔

    قومی کرکٹرآصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئیں

    بعد ازاں 23 مئی کو کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی اور بہشتی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

    خیال رہے آصف علی کی بیٹی کے بارے میں خبریں رواں برس پی ایس ایل کے دوران سامنے آئی تھیں، جب پی ایس ایل میں آصف علی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے والدکی وفات پردکھ اوراظہارافسوس

    وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے والدکی وفات پردکھ اوراظہارافسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اور مزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

    دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، سردارعثمان بزدار کے والد کی نمازجنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے بارتھی میں تدفین ہوگی۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ پنجاب کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

    خیال رہے سردارفتح محمد بزدار مرحوم 3 بار رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، مرحوم بلوچ قبیلے بزدار کے سربراہ بھی تھے۔

  • عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل

    عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں، عاصمہ جہانگیر کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا انسانی حقوق کی ایک علمبردار سے محروم ہوگئی۔ عاصمہ ایک شاندار، اصول پرست، بہادر اور نیک دل ہستی تھیں۔

    انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے بطور پاکستانی وکیل یا پھر حقوقِ انسانی کی عالمی کارکن کے طور پر عوام کے حقوق اور برابری کے لیے انتھک محنت کی اور وہ ایسی رہنما تھیں جنھیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ عاصمہ نے اپنی ساری عمر ’ہر کسی کے لیے انصاف اور مساوات کی جنگ‘ بڑی ہمت سے لڑی اور کبھی حوصلہ نہ ہارا۔


    مزید پڑھیں : معروف وکیل ‘ سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں


    یاد رہے گذشتہ روز معروف وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں، ان کی ساری زندگی جمہوریت کے فروغ اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کی جدوجہد کرتے گزری۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔