Tag: conduct

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور عثمان ڈار نے "کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    عثمان ڈار نے کہا پہلی بارملک بھرکےنوجوانوں سےمتعلق ڈیٹابیس اکٹھاکیاجائےگا، منصوبےکےآغازکے لئےمحکمہ شماریات کی خدمات لےلی گئیں، ملک بھرمیں اضلاع اورتحصیل کی سطح پرسروےکیاجائےگا اور تعلیم،صحت یاروزگار؟نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کس صوبےمیں نوجوانوں کوکون سے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائےگی، حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لےگی، سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیاجائےگا ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان

    یاد رہے 2 روز قبل اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کااعلان کیا تھا جبکہ فاٹاکےنوجوانوں کےلئےاسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام 3لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائےگا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سےنوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، نوجوانوں کےلئےمنصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے، چین نے بھی سرکاری سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

    اس سے قبل بھی پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا، چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

  • چینی ڈاکٹر پاکستان میں موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے

    چینی ڈاکٹر پاکستان میں موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے

    کراچی : چینی ماہرین امراض چشم پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں آئندہ سال موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم اے ہاوٴس پی ایم اے سینٹرکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسچینج کواپریشن سینٹرکی ڈپٹی, ڈائریکٹر ہو می چی ، پی ایم اے کراچی کے صدر ڈاکٹر شوکت ملک ، پی ایم اے سینٹر کے خازن ڈاکٹر قاضی ایم واثق اور پی ایم اے کراچی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر احمد بھیمانی نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہ کہ چینی ماہرین امراض چشم پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں آئندہ سال موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے۔

    کراچی میں یہ آپریشن روشنی کا سفر پاکستان پراجیکٹ کا حصہ ہیں، جو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور چائینز میڈیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک کا تسلسل ہے تاکہ پاک-چائنا میڈیکل کوریڈور کو مضبوط اور فعال بنا یا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن 10جنوری سے 24جنوری تک ہوں گے اس سلسلے میں انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسچینج کواپریشن سینٹر ،چائنا کا ایک وفد پاکستان آیا ہے تاکہ آئی کیمپ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

    انہوں نے بتایا کہ چار افراد پر مشتمل اس وفد کی قیادت ہومی چی کررہی ہیں جو آئی ایچ ای سی سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، جنہوں نے پی ایم اے کے ساتھ ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں اور اس فری آئی کیمپ کے انعقاد کے لئے تمام مالی اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی ہے جو چین کی جانب سے پاکستان کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔

    چینی وفد نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کا دورہ بھی کیا ہے اور وہاں فری آئی کیمپ کے لئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اْمید کرتے ہیں کہ میڈیسن کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بھی اسطرح کی سرگرمیاں پورے پاکستان میں منعقد کی جائیں گی۔

    پی ایم اے ، سی ایم اے ، آئی ایچ ای سی سی اور او ایس پی کراچی غریب مریضوں کے مفاد میں اس پروگرام کی کامیابی کے لئے ملکر کام کر رہی ہیں، مزید برآں دو ممالک کے ڈاکٹروں کے لئے شعبہ چشم میں اپنی مہارت اور علم ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرنے کا یہ بہترین موقع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔