Tag: confesses

  • عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا

    عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا

    لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا،عمر اکمل پی سی بی کو نہ بتانے پرغلطی کےمرتکب ہوئے، ان کو موبائل ریکارڈنگ کے ذ ریعے پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا ، عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذ ریعے پکڑا گیا ، وہ پی سی بی کو نہ بتانے پرغلطی کےمرتکب ہوئے۔

    گذشتہ روزپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کومعطل کردیا تھا، عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا ، انکوائری کےدوران وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔

    مزید پڑھیں : پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کردیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونےتک پی سی بی کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیاجائےگا، اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرسکتاہے۔

    بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  عمر اکمل کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کرلیا تھا۔

    خیال رہے اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو غیرمہذب روئیے پر  سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا تھا۔

  • امریکی دوشیزہ کی اندھا دھند فائرنگ، خاندان کے 5 افراد قتل

    امریکی دوشیزہ کی اندھا دھند فائرنگ، خاندان کے 5 افراد قتل

    واشنگٹن : امریکی پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر دھانے والی پستول استعمال کی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر الکمنٹ کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک 14 سالہ لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار نے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لڑکی نے دوران تفتیش قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،پولیس نے بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ اوائل شب میں پیش آیا، واردات کے دوران لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر دھانے والی پستول استعمال کی۔

    غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک اور دو اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    علاقائی پولیس چیف نے ٹویٹر پربتایا کہ اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سےمزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست لوزیانا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک نوجوان نے دو مختلف واقعات اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیاتھا ۔

    ڈاکوٹا نامی21 سالہ نوجوان نے فائرنگ کے پہلے واقعے میں اپنے تین پڑوسیوں کو قتل کیا بعد ازاں اپنے والدین کو بے دریغ گولیاں چلاکر ہلاک کرکے موقع واردات سے فرار ہوگیاتھا۔

  • جرمن دوشیزہ زیادتی کے بعد قتل، عراقی شہری نے قتل کا اعتراف کرلیا

    جرمن دوشیزہ زیادتی کے بعد قتل، عراقی شہری نے قتل کا اعتراف کرلیا

    برلن : جرمنی میں 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے عراق فرار ہونے والے تاریک وطن قتل کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں 14 سالہ اسکول طالبہ کو جنسی زیادتی کے بے دردی سے قتل کرنے والے مجرم کو سیکیورٹی اداروں نے 9 جون کو عراق سے گرفتار کیا تھا۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم کے خلاف ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی بشیر نامی 22 سالہ عراقی تارک وطن نے عدالت میں قتل کا اعتراف کیا لیکن مقتولہ کو جنسی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کردی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق علی بشیر پر الزام ہے کہ 14 سالہ جرمن اسکول طالبہ سوزانے کو مئی 2018 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسی ماہ عراق روانہ ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ علی بشیر کے خلاف جرمنی کے شہر ویزاباڈن کی عدالت میں کیس کی کارروائی چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ 22 عراقی شہری پناہ کی غرض سے جرمنی آیا تھا اور اس نے جرمن حکام کو پناہ کی درخواست بھی دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسکول طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے مقدمے میں فراد جرم عائد ہونے پر عراقی شہری کو کم از کم 15 برس جیل میں گزارنا ہوں گے.

    جرمنی کی پولیس کا کہنا تھا کہ عراقی مہاجر جرمنی کے شہر ویزباڈن کے ایربین ہائم ضلعے میں قائم مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر تھا اور اسی کیمپ سے 6 جون کو متاثرہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی تھی۔

    جرمن ریاست ہیسن پولیس ترجمان شٹیفان میولر کا کہنا تھا کہ مذکورہ عراقی مہاجر چند روز قبل ملک سے اپنے والدین اور پانچ بہن بھائیوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہوا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ علی بشیر سنہ 2015 میں ترکی سے یونان کے راستے جرمنی پہنچا تھا، خیال رہے کہ سنہ 2015 میں لاکھوں تارکین وطن جرمنی میں داخل ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ عراقی نوجوان علاقے میں ہونے والی دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا، جس میں چاقو کے زور پر شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کرنا بھی شامل ہے۔

  • عمر قید کے مجرم نے 90 خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا

    عمر قید کے مجرم نے 90 خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا

    واشنگٹن : امریکا میں عمر قید کے عمر رسیدہ سیریل کلر نے چار دہائیوں کے دوران 90 خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید عمر رسیدہ مجرم سیمول لیٹل نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ سنہ 1970 سے 2005 تک 90 خواتین کو قتل کرچکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکساس کی جیل میں سزا عمر قید کی سزا کاٹنے والے 78 سالہ سیمول لیٹل پر تین قتل ثابت ہوچکے ہیں جبکہ باقی مقدموں کی تحقیقات جاری ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 78 سالہ مجرم امریکا میں بدترین سیریل کلر کے طور سامنے آیا ہے جس نے تمام سیکیورٹی اداروں جس کے کیسز نے تمام اداروں کو حیران کر دیا۔

    ٹیکساس پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجرم کے حیران کن انکشافات کے بعد پولیس ایف بی آئی نے اہلکاروں کو ملک کی 16 ریاستوں کے 36 شہروں میں روانہ کردیا ہے تاکہ کیسز میں مزید پیش رف کی جاسکے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیمول لیٹل پر سنہ 2014 میں تین خواتین کے قتل کا جرم ثابت ہوا تھا۔

    امریکی پولیس نے 78 سالہ مجرم کو سنہ 2012 میں ریاست کیلیفورنیا میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے لاس اینجلس روانہ کیا گیا تھا جہاں پولیس نے مجرم کا طبی معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ مجرم کا ڈی این اے 1987 سے 1989 تک قتل ہونے والی خواتین سے ملتا ہے۔

    مجرم نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے نشے کی عادی اور بد فعلی کرنے والی خواتین کو قتل کیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم نے امریکی ریاست مسیسپی، ایریزونا، لاس ویگاس، اویائیو سمیت کئی ریاستوں میں خواتین کو قتل کیا ہے.

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے باقی خواتین کے قتل کی تصدیق کے لیے دیگر سیکیورٹی اداروں سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔