Tag: Confession

  • میپکو نے ماہ مئی کے بلوں میں اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا

    میپکو نے ماہ مئی کے بلوں میں اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا

    اسلام آباد : بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوربلنگ کے حوالے سے اووربلنگ اور صارفین کی شکایات پر نیپرا میں عوامی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا، سی ای او نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میپکو نے ماہ مئی میں 31 کے بجائے 37 روز کے بل بھیجے۔

    سی ای او میپکو نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مئی میں عید الفطراور دوسری چھٹیوں کی وجہ سے اوور بلنگ کی گئی، اگلے ماہ میں بجلی کے بل26 دن کے بھیجے گئے۔

    جس پر نیپرا ممبر نے کہا کہ یہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟52لاکھ صارفین میں سے بیشتر کے ساتھ زیادتی کیوں کی گئی؟

    سی ای او میپکو نے کہا کہ چار رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ممبر نیپرا نے کہا کہ چھٹیوں میں کیسے آپ نے ایڈجسٹمنٹس کی، اتھارٹی کو وضاحت چاہیے۔

    سی ای میپکو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے 8 سے 16 مئی کے دوران ریڈنگ پر کافی اثر پڑا، ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ کتنے صارفین8سے 16 مئی والی ریڈنگ میں متاثر ہوئے؟

    جس پر میپکو حکام کا کہنا تھا کہ 20میں سے 8بیجز کے صارفین اوور بلنگ سے متاثر ہوئے، ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ انکوائری کمیٹی جو بنائی تھی اس میں کتنے صارفین متاثر نکلے؟؟

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے کہاں لکھا تھا لاک ڈاؤن کے باعث ڈیوٹیاں ختم ہوگئیں، ڈسکوز کی جانب سے پیش کئے جانے والے دلائل بلاجواز ہیں، ہم نے کسی سے زیادتی نہیں ہونے دینی ،انصاف فراہم کرنا ہے۔

    اس موقع پر سی ای او لیسکو نے کہا کہ گزیٹڈ چھٹیاں نکال کر ہمیں بڑی مشکل سے 20دن ملتے ہیں، جولائی میں عاشورہ اور گزیٹڈ چھٹیوں کے باعث اثر آیا۔ چئیرمین نیپرا نے دریافت کیا کہ جب چھٹیوں کے باعث مسائلپیش آئے تو کبھی آپ نے نیپرا سے رجوع کیا ؟

    ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے ایسے مسائل ہیں تو تحریری طور پر اتھارٹی کو آگاہ کریں، لیسکو اس بات کو مانتی ہے یا نہیں کہ اووربلنگ ہوئی ہے؟

    سی ای او لیسکو نے سماعت کے دوران اوور بلنگ سے انکار کیا جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اووربلنگ نہیں ہوئی؟1ماہ میں 33دن کے بل اگلے ماہ 37 دن اووربلنگ اور کیا ہے؟

    سی ای او لیسکو کے جواب پر ممبر نیپرا اتھارٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سماعت میں ہیں مکمل بات سنیں اور جو سنائیں وہ درست بھی ہو چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جو بل ہے اس میں نیپرا کا کلیکو لیٹڈ ٹیرف سب کیلئے ہے جو نقصان کسی کا ہوگیا اس کا ازالہ کیسے کرنا ہے؟

  • اپنے ہی لوگ بھارتی فوج کا مذاق اڑارہے ہیں، نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ

    اپنے ہی لوگ بھارتی فوج کا مذاق اڑارہے ہیں، نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعتراف کیا ہے کہ سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے، دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے شدت سے محسوس کی ہے، رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

    نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے، دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں، کچھ پارٹیاں اس معاملے پر سیاست کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو بھارت کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، ایسے ہی لوگ بھارت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، نریندرمودی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کو ہماری فوج کی باتوں پریقین ہے یا نہیں؟ بھارت کو کمزور کرنا بند کردیجیے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کی اہم شخصیات کا وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بھارت کے جنگی جنون کے باعث دونوں ممالک کے عوام ذہنی طور پر پریشان ہیں، پاکستان کی جانب سے بار بار امن کے پیغام کے باوجود بھارتی حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

    یہی نہیں نریندر مودی اور بھارتی میڈیا کو اس کے جنگی جنون پر بھارت کا سنجیدہ طبقہ تنقید کا نشانہ بھی بنا رہا ہے اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کے امن کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا جا رہا ہے ،بھارت کی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مودی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • تجارتی خسارے کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ کرنا پڑا، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

    تجارتی خسارے کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ کرنا پڑا، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

    کراچی : ڈالر کی قدر میں اچانک غیر معمولی اضافہ پر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر گرانے کا اعتراف کرلیا، مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں آج اچانک غیر معمولی اضافہ کے بعد اسٹیٹ بینک نے وضاحت پیش کردی ہے، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ انٹر بینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔

    روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ بیرونی توازن ادائیگی کی عکاس ہے، مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث آیا، زرمبادلہ کی منڈیوں اور سٹے بازی پر نظر رکھی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر119روپے84 پیسے پر بند ہوا، آج انٹر بینک میں ڈالر 121.50 روپے اور117 روپے پر بھی دیکھا گیا۔

    علاوہ ازیں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں تین روپے کے اضافہ پر کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 121 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔

    گزشتہ چھ ماہ میں روپے کی قدر میں تیسری بار کمی دیکھنے میں آئی، جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 118روپے 50 پیسے میں دستیاب تھا۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کو سپورٹ نہ ملنے کے باعث قدر گری، گرتے زر مبادلہ ذخائر اور ادائیگیوں کے دباؤ نے کرنسی مارکیٹ غیر مستحکم کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت 122 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

    بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا منفی اثر دیکھا گیا، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینے کے بڑھتے امکانات سے بھی روپے پر دباؤ آیا۔

    واضح رہے کہ روپے کی قدر کو آج ایک اور دھچکا لگا ہے، ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 122روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی، جو بعد میں کم ہوکر 119.85 پیسے پر آگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4روپے23 پیسے مہنگا ہوا۔

    جس کے باعث آج انٹر بینک میں ڈالرکو122روپے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالرکی قدر اضافہ ہو رہا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چینی انجینیئرز پر حملوں کا مقصد انہیں کام چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنا تھا: ملزم کا انکشاف

    چینی انجینیئرز پر حملوں کا مقصد انہیں کام چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنا تھا: ملزم کا انکشاف

    کراچی: چینی انجینیئرز پر حملے میں ملوث ملزم کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد چینی شہریوں کو خوفزدہ کرنا تھا اور انہیں مجبور کرنا تھا کہ وہ اقتصادی راہداری پر کام چھوڑ کر چلے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے گرفتار ملزم فیاض ڈاہری نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ دہشت گردوں کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ تنظیمی قیادت کے حکم پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے۔ راجا بھمرو اور سونالہ میمن کے توسط سے پارٹی میں متعارف کروایا گیا۔ راجہ بھمرو کی ہلاکت کے بعد ضلع خیرپور کا انچارج بنا دیا گیا۔

    ملزم نے بتایا کہ تنظیم کے ضلعی صدر شیر سومورو اور فیاض خمیسانی ٹارگٹ دیتے تھے۔ پارٹی کی میٹنگز میں ملک توڑنے اور سندھو دیش بنانے کے لیے اکسایا جاتا ہے۔ زیادتیوں کے نام پر لوگوں کو اکسانے اور لسانیت کی ہدایات دی جاتی ہیں۔ لسانی منافرت بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا سیل بھی سرگرم ہے۔

    ملزم کے بیان کے مطابق دسمبر 2016 میں نصر اللہ کے ہمراہ سکھر میں چینی انجینیئرز پر حملہ کیا۔ نیشنل ہائی وے پر چینی انجینئرز پر سائیکل بم سے حملہ کیا۔ دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب کر کے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کیا۔ دھماکے کا مقصد چینی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ منصوبہ تھا کہ چینی اقتصادی راہداری پر کام چھوڑ کر چلے جائیں۔

    فیاض ڈاہری نے بتایا کہ واردات کے بعد روپوش ہوگئے مگر ایک ساتھی نصر اللہ پکڑا گیا۔ حملوں میں متحدہ محاذ شفیع برفت گروپ کے 13 ملزمان ملوث ہیں۔ جون 2017 میں بھی گھوٹکی میں چینی انجینیئرز پر فائرنگ کی۔ حملے میں چینی انجینیئرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    ملزم کے مطابق پاکستان مخالف لٹریچر اور تحریری مواد سے لوگوں کو اکسایا جاتا ہے۔ محاذ کا عسکری ونگ سندھ لبریشن آرمی کے نام سے قائم ہے۔ ایس ایل اے دہشت گردی اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ ملزمان ایس ایل اے کے کسی رکن کو نہیں جانتے، الگ سیٹ اپ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔