Tag: confidence

  • کے پی اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار

    کے پی اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار

    پشاور: کے پی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قرارداد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کی، جس میں ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ کرونا وبا نےدنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بحران کا شکار کیا تاہم وزیراعظم کے مدبرانہ کردار نے ملک کو بحران سے بچایا اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانےکیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کیا یہ ایوان وزیراعظم کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور یہ اسمبلی وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    اس موقع پر اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور حکومت مخالف نعرے لگائے تاہم اپوزیشن کے شور شرابے کو پس پشت ڈالتے ہوئے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    دوسری جانب حکومت نے او آئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اگلا 5رکنی کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی ترین گروپ، علیم خان اور ق لیگ سے نئے وزیراعلیٰ کیلئےمشاورت کرے گی ، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں سے بھی نئےوزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

  • اردوآن کی مداخلت کے باعث عدلیہ سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، امریکی اخبار

    اردوآن کی مداخلت کے باعث عدلیہ سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، امریکی اخبار

    انقرہ : امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں جج خود حکومتی دباؤکے باعث خوف کا شکار رہتے ہیں جو آزادانہ فیصلے صادرکرنے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ جوانی کی عمر میں موجودہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ایک سیاسی مجمع میں متنازع نظم پڑھنے کی پاداش میں جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی، وہ وقت اور آج کا وقت ایردوآن خود کو آزادی اور انصاف کا ہیرو بنانے کو بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملک میں اپنے ابتدائی دور حکومت میں انہوں نے قابل قدر عدالتی اصلاحات کیں جنہیں عوامی سطح پر سراہا گیا۔

    امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں ترکی میں عدلیہ کی آزادی اور ترک صدرکی طرف سے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ ترکی میں صدر ایردوآن کی مداخلت کے نتیجے میں عوام کا عدالتوں پراعتبار اٹھ چکا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایردوآن کے پہلے برسوں کے دور اقتدار میں عوام کا عدلیہ پر اعتبار بڑھا مگروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ایردوآن نے اقتدار پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے عدلیہ کو ایک مہرے کے طورپر استعمال کرنا شروع کیا۔ اس کا عوام الناس پر منفی اثر پڑا اور لوگوں نے عدالتوںپر اعتماد کرنا چھوڑ دیا۔

    ایردوآن کے سیاسی مخالفین ان کے استبدادی اسلوب سیاست، حکمراں جماعت کے اندر من مانی اور ملک میں آمرانہ انداز حکمرانی کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔

    صدر ایردوآن کی اپنی پارٹی میں من مانی اور آمرانہ طرز سیاست کے باعث ترکی کے تمام شعبہ ہائے زندگی بالخصوص معیشت، تعلیم اور روزگار پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی کی عدالتوں میں فیصلوں میں جلد بازی معمول بن چکی ہے۔

    قانونی ماہرین کا کہنا تھاکہ ملک میں تطہیر کا عمل جاری ہے اور عدالتوں کے جج خود حکومتی دباﺅکے باعث خوف کا شکار رہتے ہیں جو آزادانہ فیصلے صادرکرنے میں ناکام ہیں۔

  • وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم رواں ہفتے دورے سے متعلق قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور وزیراعظم نے سنیئر قیادت کے مشورے کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم رواں ہفتے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ایوان میں پالیسی بیان دیں گے اور سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت سے بھی آگاہی دیں گے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا  کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب میں دونوں ممالک کے درمیان دس ارب ڈالر کا ایک اقتصادی پیکج طے ہوا ہے، جس کے تحت گوادر میں آئل سٹی بنایا جائے گا جو سی پیک کا حصہ ہوگا۔

    مزید  پڑھیں:  پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کو سعودی شاہ محل میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا جبکہ ان کے اعزاز میں شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ننگے پیر مدینہ کی سرزمین پرقدم رکھا،روضہ رسول پرحاضری دی اورریاض الجنتہ میں دعائیں مانگیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزير توناائی خالدالفالح، صدر سعودی انویسٹمنٹ فنڈ، ایڈوائزر سعودی کابینہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں بتایا کہ5لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہے ہیں، تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو مدعو کریں گے۔

    فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا  کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، بڑی شراکت داری کی ابتدا ہوگئی۔