Tag: Confirmed

  • پاکستان کے چاروں صوبوں کی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے چاروں صوبوں کی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے۔

    قومی صحت کے ادارے (این آئی ایچ) کے مطابق ریجنل ریفرنس لیب کی 14اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 10 تا 18 فروری لئے گئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے 2، بلوچستان 7 اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، خیبرپختونخوا کے 3، پنجاب کے 2 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کوئٹہ، گوادر، خضدار، نصیر آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    دریں اثنا اوستہ محمد، قلعہ سیف اللہ، کیچ کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو ہیں، ایبٹ آباد، بنوں، ٹانک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کراچی ایسٹ، ساوتھ کی سیوریج لائنیں پولیو وائرس سے آلودہ ہیں۔

    لاہور، سرگودھا کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تیس اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے ہیں، رواں سال ملک میں چھ پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال سندھ سے 4، کے پی ایک، پنجاب ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-another-polio-case-confirmed/

  • کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے دوست گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

    گزشتہ کئی دنوں سے اس جوڑی کی شادی سے متعلق متعدد افواہیں زیرِ گردش رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اپنے قریبی دوست گوہر رشید سے شادی کرنے والی ہیں۔

    کیا گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کر رہے ہیں؟ ویڈیو وائرل

    جبکہ چند روز قبل اداکار گوہر رشید نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کی تھی ویڈیو میں اداکارہ کبریٰ خان سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف ناموں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بسم اللّٰہ 2025 لکھا تھا اور ساتھ میں بتایا ہے کہ کسی ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تاہم اب پاکستانی میڈیا آؤلیٹ ’دی کرنٹ‘ کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ  کبریٰ خان اور گوہر رشید اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    دی کرنٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کی تقریب کراچی میں ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

    واضح رہے کہ اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں لیکن اب تک دونوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

  • ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک کے تین صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی کے باعث پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دیے ہیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی جس میں ملک 3 صوبوں کے 26 اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ، کیماڑی، کورنگی، ملیر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سجاول، سکھر، چمن، لورالائی، پشین، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، باجوڑ، پشاور، ڈیرہ غازی خان، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 80 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملک بھر میں 67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    وزارت صحت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو روٹین امیونائزیشن کی کوئی ویکسین نہیں لگی، جس کی وجہ سے بچوں میں مرض کی شدت دیکھنے میں آئی۔

  • ‘پاکستان عظیم کوہ پیما سے محروم، محمد علی سد پارہ ہم میں نہیں رہے’

    ‘پاکستان عظیم کوہ پیما سے محروم، محمد علی سد پارہ ہم میں نہیں رہے’

    اسکردو : پاکستانی کوہ پیما کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کردی اور کہا والداوردیگرکوہ پیماؤں کاکوئی سراغ نہ مل سکا، محمد علی سدپارہ ہم میں نہیں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں والد کے سرپرستی اور پاکستان عظیم کوہ پیما سے محروم ہوگیا، میرے والد اور دیگر کوہ پیما ہم میں نہیں رہے۔

    ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ نے 8 ہزارسےبلند8چوٹیاں سر کیں، میں اور میراخاندان پوری قوم کا مشکور ہے، قوم ،میڈیا نے ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے سرچ آپریشن میں تعاون پر حکومت اورفوج سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں قوم نے حوصلہ دیا، اپنے والد کا مشن جاری رکھوں گا اور ان کا خواب پورا کروں گا۔

    یاد رہے محمدعلی سدپارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ پاک فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

    خیال رہے اس سے قبل ساجدعلی سدپارہ نے گفتگو میں کہا تھا کہ 8200میٹرپرہم سب علی سدپارہ کے ساتھ تھے، خدشہ ہےکہ علی سدپارہ کواترتےہوئےکوئی حادثہ پیش آیا، جب ہم وہاں سےنکلےتودرجہ حرارت منفی62ڈگری سینٹی گریڈتھا، محمدعلی سدپارہ اس وقت بوٹل نیک سےکے ٹو سرکرنے جارہےتھے، امیدہےکہ انہوں نےکے ٹوسر کرلی ہوگی، حادثہ عموماًچوٹی سے اترتےہوئے ہوتا ہے،مجھے بھی ایساہی لگ رہا ہے۔

  • امریکی افواج کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کی تصدیق ہوگئی

    امریکی افواج کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کی تصدیق ہوگئی

    واشنگٹن : امریکی حکام نے خانہ جنگی کا شکار ملک شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کرنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ  شام میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حکم نامے پر مستعفی ہونے والے وزیر دفاع جیمز میٹس نے دستخط کیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکم نامے پر امریکی افواج کا شام سے نکلنے کا مکمل شیڈول بھی درج ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوجائے گی جو چند ہفتے تک جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، اور سو دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیم داعش کو شام میں بری طرح شکست دے دی۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس ناراض ہوئے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیردفاع جیمزمیٹس اگلے سال فروری میں ریٹائر ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ داعش کے خلاف شام میں صدر باراک اوبامہ نے پہلی مرتبہ سنہ 2014 میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر باضابطہ شام کی خانہ جنگی میں حصّہ لیا تھا۔

  • آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردانہ کاررائیوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے انہیں فوجی عدالتوں سے مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائیں سنائی گئیں تھیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے مجرمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد سیکیورٹی اداروں پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزا پانے مجرمان میں پشاور کرسچن کالونی حملے اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے کے ذمےدار بھی شامل ہیں۔

    سزائے موت پانے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ ولد فتح خان، عمر زادہ، امجد علی، عبد الرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار، رحمان علی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں مسلح افواج، شہریوں سمیت 34 افراد شہید،19 زخمی ہوئے تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی تحویل میں لیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو پھانسی

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔

  • داعش نے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی

    داعش نے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی

    دمشق : دہشت گرد تنظیم داعش نے شامی افواج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے جانے والے ابوبکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے سربراہ ابو بکر البغدادی بیٹا حذیفہ البدری شامی صوبے حمص میں بشار الااسد کی اتحادی افواج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔ جس کی ہلاکت کی تصدیق داعش نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشار الااسد کی اتحادی افواج کی جانب سے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی جھڑپ کے دوران ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

    شامی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی فورسز داعش کے خلاف گھیرا مزید تنگ کریں گے اور جب تک ایک دہشت گرد بھی زندہ ہے جنگ جاری رہے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گرد تنظیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر حذیفہ البدری کی تصویر شائع کی گئی تھی ’جس میں نوجوان کو ہاتھوں میں خودکار اسلحہ اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے‘ تصویر کے ساتھ درج تھا کہ حذیفہ البدری داعش کا بہترین مجاہد اور جنگوؤں میں سے تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حذیفہ البغدادی داعشی دہشت گردوں اور شامی افواج کے درمیان حمص شہر کے پاور اسٹیشن پر جاری جھڑپ کے دوران گذشتہ روز ہلاک ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ شام کے صوبے حمص کا بڑا حصّہ بشار الااسد کی افواج داعش سے خالی کرواچکی ہیں، مذکورہ علاقے میں حالیہ آپریشن رواں برس جون میں شروع کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی ہلاکت کی ماضی میں متعدد متضاد خبریں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم تنظیم کی جانب سے البغدادی کی ہلاکت کے حوالے سے کسی بھی خبر کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے پر متفق

    امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے پر متفق

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر متفق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اس دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری ہتھیار سے دست بردار ہونا اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو ختم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون کے ذریعے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر ایٹمی پروگرام سے دست برداری کے حوالے سے ڈباؤ ڈالنے اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔


    امریکی صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات پر رضامند


    بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے جلد ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی گئی البتہ رواں سال 12 جون سے قبل ملاقات ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے حوالے سے مثبت رابطے اور بات چیت ہوئی ہے، اگر یہ ملاقات ہوئی تو 12 جن کو سنگاپور میں ہی ہوگی اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے 12 جون کو ہونے والی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    برف پگھل نہ سکی، ٹرمپ نے کم جونگ سے ملاقات ملتوی کردی


    علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ امریکی صدر کے خط میں کہا تھا کہ کم جونگ کے حالیہ بیان کے بعد اب سنگاپور میں ہونے والی شیڈول ملاقات کا امکان بالکل بھی نہیں کیونکہ شمالی کوریا کے سربراہ نے ایک بار پھر کھلی دشمنی ظاہر کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

    امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

    واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پومپیو کو گذشتہ ماہ وزیر خارجہ کا قلمدان سوپنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں گذشتہ ماہ عہدوں میں غیر معمولی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ تصدیق کردی۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹ کی جانب سے پومیو پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ مائیک پومپیو کی مسلمان مخالف مہم میں مصروف رہے ہیں۔

    امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی انتخابی عمل  میں 57 سینیٹرز سے شرکت کی تھی جس میں 42 ارکان سینیٹ نے مائیک پومیو کے حق میں فیصلہ دے کے بطور وزیر خارجہ منتخب کرلیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے جوہری معاہدے پر میرے اور ریکس ٹیلرسن سے درمیان اختلافات ہوگئے ہیں۔

    جس کے بعد امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ٹویٹر پر بیان دیا تھا کہ انہیں ہٹانے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، مائیک پومپیو اس عہدے پر بہترین کام کریں گے، البتہ ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں عمدہ خدمات انجام دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی سربراہی کے لیے مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی گینا ہاسپل لیں گی۔ گینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے بھی گریز کیا تھا، البتہ ان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ فیصلہ سامنے آیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔