Tag: Congo Deaths

  • کونگو میں دہشتگردوں نے 41 افراد کو موت کی نیند سلادیا

    کونگو میں دہشتگردوں نے 41 افراد کو موت کی نیند سلادیا

    افریقی ملک کونگو کے گاؤں پر دہشت گردوں کے حملے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کونگو کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    فوجی ترجمان نے بتایا کہ جہادی تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے جمعے کی شب شمالی کونگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر حملے کیے تھے۔

    فوجی ترجمان نے کہا کہ حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    فرانس کے صدر کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

    واضح رہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے اور اس وقت مشرق میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

  • کراچی: ایک ماہ میں کانگو بخار سے 3 اموات کا انکشاف

    کراچی: ایک ماہ میں کانگو بخار سے 3 اموات کا انکشاف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جون کے مہینے میں کانگو بخار سے 3 افراد کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کراچی میں کانگو بخار سے ایک ماہ میں 3 افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ تینوں مریضوں کا انتقال گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں ہوا۔

    قربانی کے جانور کراچی آجانے کے بعد کانگو کے وبائی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے جس کے تحت بلدیہ کراچی کے سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے الرٹ جاری کردیا۔

    یہ وائرس مویشیوں کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے۔ چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلے میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے۔

    کانگو بخار کی علامات میں تیز بخار، کمر، پٹھوں اور گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے شامل ہیں۔