Tag: congo virus

  • لاہور: کانگو وائرس ، 12سالہ لائبہ جاں بحق

    لاہور: کانگو وائرس ، 12سالہ لائبہ جاں بحق

    لاہور : بقر عید قریب ہے مگر کانگو وائرس کے خوف سے خریدار پریشان ہیں، لاہور میں بارہ سالہ لائبہ ہلاک ہوگئی ،ڈاکٹروں کو کانگو وائرس کا شبہ ہے، تصدیق کے لئے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

    ملک بھر میں مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں، خریداراور بیوپار دونوں ہی خوفزدہ ہیں، لاہور کے میو اسپتال میں بارہ سالہ لائبہ کی جان چلی گئی، ڈاکٹروں کو کانگو وائرس کا شبہ ہے ۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق لائبہ نارنگ منڈی کی رہائشی تھی، نمونے تصدیق کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بھیج دیے گئے ہیں اور رپورٹ کا انتظار ہے۔

    دوسرے شہروں سے آنے والے جانوروں کے بیوپاریوں کا بھی کانگو وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

    رواں سال کانگو وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وائرس کے ڈسے نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، کانگو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین موجود نہیں۔

    ہاد رہے کہ حال ہی میں جاں بحق ہونے والوں میں دو کا تعلق بہاولپور سے، دو کا افغانستان اور ایک کا کراچی سے ہے، کراچی کی انتظامیہ نے شہر کی سب سے بڑی مویشی منڈی کو کانگو وائرس فری قرار دیا ہے۔

  • کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، پشاور کی خاتون بھی چل بسی

    کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، پشاور کی خاتون بھی چل بسی

    پشاور : رواں سال ملک بھر میں دو درجن سے زائد افراد کانگو وائرس کا شکار بن گئے، پشاورکی ایک خاتون بھی کانگو وائرس کاشکارہوکرزندگی کی بازی ہارگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، وائرس کی تازہ شکار پشاور کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج گل پری تھی۔ چھبیس سالہ گل پری کا تعلق افغانستان سے تھا۔

    اجل بن کر شہریوں کی رگوں میں سرایت کرنیوالے کانگو وائرس نے اب تک دو درجن سےزائد افرادکو درگورکردیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کےمطابق گل پری کی موت کےبعدخیبرپختونخوامیں کانگوسےجاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ بتیس متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں۔

    کےپی کے میں کانگووائرس سےجاں بحق افرادکاتعلق پشاوراوربنوں جبکہ دوکا تعلق افغانستان سے تھا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مخلتف شہروں میں کانگووائرس نےچھ جیتےجاگتےافراد کو موت کی تاریکیوں میں دھکیل دیاجبکہ ایک سوپچاس مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے بعض کو صحت یابی کےبعد فارغ کردیاگیا۔

    کراچی میں ڈیفنس سے تعلق رکھنےوالی خاتون سمیت اب تک چھ افرادکانگو وائرس کاشکاربن کر زندگی کی بازیہارچکے ہیں۔