Tag: congrates to judicial commision formation

  • حکومت اور تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیئے

    حکومت اور تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیئے

    اسلام آباد: عمران خان کی محنت رنگ لے آئی طویل گفت و شنید کے بعد حکومت نے عدالتی کمیشن قائم کر دیا،معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

    پنجاب ہائوس اسلام آباد میں عدالتی کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے پر حکومت کی جانب سے اسٰحق ڈار جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی نے دستخط کئے ۔

    اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے وزیر خزانہ جبکہ جہانگیر ترین اوراسد عمر نےشاہ محمود قریشی کی معاونت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی معاہدے پر دستخط کئے۔

     معاہدے پر دستخط کے موقع پر اسحٰق ڈار نے سیاسی جرگے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ آرڈیننس جلد از جلد نافذ کر دیا جائے۔

     اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کے ذریعےقائم کیا جائے گا اور یہ اپنے قیام کے پینتالیس دن میں انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات شروع کر دے گا۔

  • خورشید شاہ کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر وزیرِاعظم کو مبارکباد کا خط

    خورشید شاہ کا جوڈیشل کمیشن کے قیام پر وزیرِاعظم کو مبارکباد کا خط

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر وزیرِاعظم کو مبارکباد کا خط لکھ دیا۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیرِاعظم کو اس اقدام پر مبارکباد دی ہے۔

    انہوں نے وزیرِاعظم نواز شریف کے نام ایک خط میں لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی محاز آرائی کے خلاف ہے اور مفاہمت کی پالیسی پریقین رکھتی ہے، غیر جمہوری رویے ملک کے مفاد میں نہیں ہوسکتے۔

    خورشیدشاہ نے کہا یہ بات افسوسناک ہے کہ جب سےدھرنا شروع ہوا انتخابی اصلاحات کے عمل پر حکومت کی توجہ کم ہوگئی ہے، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے زور دیا کہ اس مقصد کیلئے پارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے تاکہ اسکی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی ہوسکے۔

    انہوں نے انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کی بھی تجویز دی ہے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں قومی معاملات پر ملک کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔