Tag: Congrats

  • شاہد آفریدی کی تاریخی کامیابی پر پی ٹی آئی اور عمران خان کو مبارکباد

    شاہد آفریدی کی تاریخی کامیابی پر پی ٹی آئی اور عمران خان کو مبارکباد

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تاریخی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی کامیابی پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 22سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے عوام کوبہت توقعات ہیں،توقع ہے کہ عمران خان فرنٹ سے لیڈ کریں گے، تمام مخالف پارٹیوں اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ نتائج تسلیم کریں اور پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی

    پوزیشن میں


    واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننےکی پوزیشن میں ہیں۔

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہندو برادری متحدہ کو یاد رکھے، فاروق ستار کا دیوالی پر پیغام

    ہندو برادری متحدہ کو یاد رکھے، فاروق ستار کا دیوالی پر پیغام

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ہندو برادری کے مذہبی تہوار”دیوالی“ کے پرمسرت موقع پیغام تہنیت دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    متحدہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تہنیتی پیغام میں سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نےدنیا بھراور پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کو بالخصوص دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کا بنیادی فلسفہ جیواورجینے دواورسب کااحترام ہے۔

    انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اوران کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے دکھ درد اور خوشیوں میں برابرکی شریک رہتی ہے۔

    پڑھیں: سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

     ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ہندوبرادری سے اپیل کی کہ وہ دیوالی کے پرمسرت موقع پراپنی عبادات میں ایم کیوایم کو یاد رکھیں اورایم کیوایم کی کامیابی اورسازشوں کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

     یاد رہے دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کے تحت آج رات مذہبی تہوار دیوالی کا تہوار منایا جائے گا، اس مناسبت سے ہندو مت کو ماننے والے افراد اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں ۔اس تہورا کی تیاریاں 9 دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

    واضح رہے بلاول بھٹو زدرای نے سانحہ کارساز کی یاد میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کو 30 اکتوبر کے روز کراچی میں تاریخ کی سب سے بڑی دیوالی منانے کی ہدایت کی تھی بعد ازاں سانحہ کوئٹہ کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔