Tag: congratulates

  • چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر مبارک باد وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے چینی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

    چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ہر منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، اس دور میں پاک چین دوستی میں مزید استحکام آئے گا۔

    نو منتخب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، پاک چین دوستی کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان رواں برس 17 اگست کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے اور 18 اگست کو  ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

  • شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

    شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

    کراچی : پاکستانی کرکٹ کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شادی کی مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے اعلان کے بعد تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ویرات اور انوشکا دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ، اللہ تم دونوں کی حفاظت کرے اور تمہیں ڈھیروں خوشیوں سے نوازے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ محمد عامر نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ویرات کو شادی کی مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ویرات کوہلی اورانوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، سپر اسٹارز کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے


    انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا تھا آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمیشہ محبت سے رہیں گے، ہم آپ کے ساتھ خبر شیئرکرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں، یہ خوبصورت دن ہمارے مداحوں اور خاندان کی محبت کے ساتھ زیادہ خاص ہو گیا ہے۔ ہمارے سفر کے اس اہم حصہ میں شامل ہونے کے لئے آپ کا شکریہ۔۔

    انوشکااور ویرات کی شادی کا ریسیپشن اکیس دسمبر کو نئی دلی میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

    کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر سمیت کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں کو 70 ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہیں ، پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر کینیڈین وزیر اعظم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی 70 ویں آزادی کا جشن منانے کیلئے کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ہی کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہوگئےتھے ، پاکستان ،کینیڈین عوام کے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگواری سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جمہوری، علاقائی سلامتی، دفاعی شعبوں ، غربت اور پولیو کے خاتمے ،ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔

    کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کینیڈا، خاتون اول اور میری جانب سے پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو، پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کی عوام کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، پاکستان کے لوگ ایک صدی قبل پہلے ہی کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغان صدر کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    افغان صدر کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، دونوں رہنماؤں نے خطے کر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پُرامن انتقال اقتدار جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔ خطے کی سیکیورٹی, امن خوشحالی کےلئے افغانستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے اور دہشت گردی کا خطے سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    دونوں رہنماؤں نے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بھی درپیز چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر اتفاق کیا۔


    مزید پڑھیں : نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ںے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا


    یاد رہے کہ نواز شریف کے پاناما کیس میں نااہل ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہوگئی تھی ، جس کے بعد مسلم لیگ نواز کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو بطور عبوری وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار شاہد خاقان عباسی نے 221 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔