Tag: congratulations

  • اردوان مسلمانوں کیلئے طاقت کا ستون ہیں، وزیر اعظم کی مبارکباد

    اردوان مسلمانوں کیلئے طاقت کا ستون ہیں، وزیر اعظم کی مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اردوان مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے صدر اردوان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اردوان ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں جو ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے، صدر اردوان کی سیاست عوامی خدمت میں جڑی رہی ہے، وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدراردوان مظلوم مسلمانوں کے حقوق کیلئے پرجوش آواز رہے ہیں، اردوان کی جیت ترک عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے، صدر اردوان کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

  • پاک فوج کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    پاک فوج کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    راولپنڈی : ملک کی عسکری قیادت نے کرسچنز کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے تہنیتی پیغامات دیئے گئے ہیں۔

    عہدیداران نے مسلح افواج میں موجود اور ملک بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن عزیز کیلئے مسیحی برادری کی قربانیاں اور خدمات بےمثال ہیں۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود کے شعبے میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔

     

  • وزیراعظم کی جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد

    وزیراعظم کی جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جوبائیڈن،کملاہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کا منتظرہوں۔

    ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کےخاتمےاور ملکی دولت لوٹنےوالوں کےخلاف ملکرکام کریں، افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئےبھی امریکا کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے، منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جوبائیڈن کا کامیابی کے بعد امریکی عوام کے نام پہلا پیغام

    امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد جنوبی ایشیائی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی یاسرشاہ کو 82 سال کاریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی یاسرشاہ کو 82 سال کاریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا یاسرشاہ کی یہ اسٹار پرفارمنس ہے، انھوں نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کاسنگ میل صرف 33میچز میں عبورکیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یاسر شاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کیا۔

    عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیتے ہوئے کہا گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

    اس سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے اور 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر شاہ محمود قریشی، احسان مانی، شعیب اختر، فواد چوہدری اور فیصل جاوید نے مبارک باد پیش کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا اور تیز ترین وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر نے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں ، یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانا میرا خواب تھا، ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے اور ورلڈ ریکارڈ اپنی مرحوم والدہ کے نام کرتا ہوں۔

    خیال رہے تیز ترین 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی سپنر کلیری گریمٹس کے پاس تھا ، جنہوں نے 1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

  • صدرپاکستان وزیراعظم، آرمی چیف ودیگر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    صدرپاکستان وزیراعظم، آرمی چیف ودیگر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    کراچی : پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار کامیابی پر صدر و وزیر اعظم، آرمی چیف، چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ اورسیاسی رہنماؤں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے فاتح ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا، پی ایس ایل کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاورزلمی نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت مبارک ہو، آج پاکستان جیت گیا، آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے قومی جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی، کراچی کے شائقین کا نظم وضبط مثالی رہا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت مبارک ہو، یہ کامیابی پاکستان اور کراچی کے عوام کی ہے، سندھ کےعوام نے جوش و جذبے کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل دیکھا، نیشنل اسٹیڈیم کو کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، کراچی کےعوام اب اگلے انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی تیاری کریں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمدہ کھیل پیش کرنے پرپشاور زلمی بھی شاباشی کی مستحق ہے، شائقین کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    آصف علی زرداری نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں پاکستان کی تھیں لہٰذا جیت بھی پاکستان کی ہوئی، شہید محترمہ بینظیربھٹو کا خون رنگ لایا کراچی میں کھیل کے میدان آباد ہوئے۔

    انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پی بی سی کو بھی مبارکباد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوبہترین انتظامات پر شاباش دی۔ آصف زرداری نے کراچی میں امن کیلئے پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی کی رونقیں بحال ہوگئیں، جوکام چند سال پہلے سوچا بھی نہیں جاسکتاتھا وہ کر دکھایا، کراچی کی خوشیوں کےلئے ہم سب کو قربانی دینے کی ضرورت ہے۔

    پی ایس ایل کے کامیاب گرینڈ شو کا کریڈٹ کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے، سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے کامیاب اور پرامن ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا،پی سی بی نے کہا ہے کہ آئندہ میچز بھی پاکستان میں ہوں گے۔

    میئرکراچی وسیم اختر نے اسلام آباد یونا ئیٹڈ کو پی ایس ایل میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں کامیاب انعقاد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کراچی کے کھیل کے میدان اسی طرح آباد رکھیں گے۔

    وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا کامیاب اختتام پرامن پاکستان اور عوام کے خلوص کا ثبوت ہے، سہیل انورسیال نے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کو سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلی مبارک باد دیتا ہوں جبکہ نجم سیٹھی، پاک فوج، حکومت، پولیس، رینجرز نے بہترین کام کیا، جس سے پاکستان کے عوام کو خوشی کا زبردست موقع ملا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیاسی رہنماؤں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    سیاسی رہنماؤں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    کراچی : مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے ، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس انتہائی جوش وخروش سے منا رہی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تمام مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس مبارک ہو، بلاول ہاؤس کے باہر بھی کرسمس ٹری یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نےاقلیتوں کوبرابری کی بنیادپرجینےاورآگےبڑھنےکاوژن دیا، پیپلزپارٹی نےہمیشہ اقلیتوں کےحقوق،معاشرتی آزادی کیلئےجدوجہدکی۔

    خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے، ہم سب مل کر اس ملک کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔