Tag: Conjoined twins

  • سعودی عرب میں فلپائن کی جڑی ہوئی بچیوں کے آپریشن کی تیاری

    سعودی عرب میں فلپائن کی جڑی ہوئی بچیوں کے آپریشن کی تیاری

    سعودی ولی عہد کے حکم پر فلپائن کی 16 ماہ کی جڑی ہوئی بچیوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کرنے کے لیے مملکت لایا جا رہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلپائن میں سعودی سفیر ھشام بن سلطان القحطانی نے اپنے دفتر میں جڑی ہوئی بچیوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب بھیجنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    ریاض کے ہسپتال میں دونوں بچیوں کا مملکت کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت آپریشن کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے خصوصی طیارہ فلپائن پہنچ گیا ہے، فلپینی بچیوں عائشہ اور اکیزا کا اوپری حصہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ بچیوں کو ان کے والدین سمیت مملکت لایا جائے گا۔

    مملکت کی اعلٰی قیادت کی اس فیاضی اور ہمدردی پر جڑی ہوئی بچیوں کے والدین نے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر فلپائن میں سعودی سفارتخانے میں شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت کی ٹیم اور فلپائن کے معاون وزیر خارجہ، ریڈ کراس کے صدر اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

    جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

    واضح رہے کہ 1990 سے اب تک سعودی عرب میں 25 ممالک کے 130 جڑے ہوئے بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

  • ایک دوسرے سے جڑے بھائیوں کو بڑی کامیابی مل گئی، حیرت انگیز ویڈیو

    ایک دوسرے سے جڑے بھائیوں کو بڑی کامیابی مل گئی، حیرت انگیز ویڈیو

    امرتسر : بھارت میں سوہنا اور موہنا نامی دو جڑواں بھائیوں کو سرکاری نوکری مل گئی، ان کی پیدائش پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ عرصے زندہ نہیں رہ سکتے۔

    بھارتی شہر امرتسر کے رہائشی جڑواں بھائیوں سوہنا اور موہنا کی کہانی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ پیدائش سے جسمانی طور پر جڑے رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ دونوں زیادہ دیر زندہ نہیں رہ پائیں گے۔

    ستم یہ کہ ان کی پیدائش کے بعد والدین نے بھی انہیں چھوڑ دیا تھا لیکن ان دونوں ‌نے اپنی محنت لگن اور تعلیم کے ‌ذریعے دوسروں‌ کیلئے مثال قائم کردی ہے.

    ان کی پرورش امرتسر کی ایک این جی او نے کی، وہیں سے پڑھ لکھ کر یہ دونوں جوان ہوئے۔ ان میں سے ایک کو نوکری مل گئی ہے جس کی مدد سے اب دونوں اپنا خیال رکھ سکیں گے۔

    ان بھائیوں کا کہنا ہے کہ "ہم نوکری مل جانے پر بہت خوش ہیں اور 20 دسمبر کو جوائن کرچکے ہیں۔ ہم پنجاب حکومت اور پنگل واڑہ کے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس نے ہمارے تعلیم حاصل کرنے کیلئے مکمل تعاون کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن کے آفیسر رویندر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ سوہنا اور موہنا ہمارے یہاں بجلی کے آلات کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کا کام کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں، سوہنا کو نوکری مل گئی اور موہنا ساتھ میں اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے، ان کے پاس کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

    دونوں بھائی سینے کے نچلے حصے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، سر، سینہ، دل، پھیپھڑے اور ریڑھ کی ہڈی مختلف ہیں لیکن ان کے جسم کے باقی تمام حصے ایک جیسے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی مدد سے کام کرتے ہیں۔

  • یمن : میڈیکل ٹیم دھڑ جڑے بچوں کو بچانے کیلئے کوشاں

    یمن : میڈیکل ٹیم دھڑ جڑے بچوں کو بچانے کیلئے کوشاں

    ریاض/صنعاء : شاہ سلمان ریسکیو سینٹر پیدائشی طور پر ایک دھڑ سے جڑے بچوں کو آپریشن کے لیے یمن سے سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی کا شکار ملک یمن میں کچھ روز قبل ایک دھڑ سے جڑے ہوئے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جنہیں آپریشن کے لیے فوری طور پر بیرون ملک منتقل کرنا پڑے گا تاکہ ان کی جان بچائی جاسکے۔

    یمنی داکٹرز نے دو ہفتے قبل جنم لینے والے بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہے کیوں کہ صنعاء کا ہوائی اڈا جنگ کے باعث بند ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گزشتہ دو ہفتوں سے عبد ال خلیق اور عبد الرحیم کا علاج کررہے ہیں لیکن بچوں کا آپریشن کے بغیر زیادہ دن زندہ رہنا مشکل ہے۔

    ڈاکٹر فیصل البابلی کا کہنا ہے کہ ایک دھڑ سے جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آپریشن کی مطلوب آپریشن کی سہولیات یمن میں میسر نہیں، اس لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بچوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کا انتظام کریں۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بچوں کو دو ہفتوں سے مصنوعی سانس فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔

    یمنی ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں بچوں کا جسم مشترکا جبکہ اوپری اور زیریں دو الگ الگ حصّے ہیں اور دونوں کے سر بھی علیحدہ ہیں، دونوں بچوں کی پھیپھڑے، دل، نظام ہاضمہ اور ریڑھ کی ہڈیاں علیحدہ علیحدہ ہیں لیکن ان کا نچلہ حصّہ ملا ہوا ہے یا علیحدہ یہ ایم آر آئی کے بعد واضح ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایسے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، مذکورہ بچوں کا جگر، گردے، ہاتھ اور ٹانگیں ایک ہی ہیں۔

    سعودی عرب کے شاہ سلمان ریسکیو سینٹر کی طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خاطر بچوں کا آپریشن سعودی عرب میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسی لیے یمنی ڈاکٹرز کی درخواست پر مثبت جواب دیا۔

    ڈاکٹر عبداللہ نے واضح کیا کہ گزشتہ تین برس کے دوران شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پر صنعاء، صعدہ اور تعز سے تعلق رکھنے والے کئی جڑواں جڑے ہوئے بچے اور بچیوں کا سعودی عرب میں آپریشن کیا جا چکا ہے۔

  • دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن، دونوں کو علیحدہ کردیا گیا

    دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن، دونوں کو علیحدہ کردیا گیا

    میلبرن: آسٹریلیا کے ماہر سرجنز نے پیدائشی طور پر ایک دھڑ سے جڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انہیں علیحدہ کردیا، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھوٹان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں 15 ماہ قبل جڑواں بچیوں ’داوا اور نما‘ کی پیدائش ہوئیں جن کا جسم اور جگر ایک ہی تھا۔

    والدین نے بھوٹان میں بچیوں کے علاج اور آپریشن کی کوشش کی مگر انہیں ڈاکٹرز نے آسٹریلیا جاکر سرجری کروانے کا مشورہ دیا، وزن اور جسمانی صحت کے حساب سے دونوں پیدائش کے وقت سے ہی مکمل فٹ تھیں اور باقاعدہ دودھ بھی پیتی تھیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار تھیلیسمیا میں مبتلا بچی کا کامیاب آپریشن

    دونوں بچیوں کو والدین گزشتہ ماہ  ملیبرن کے رائل چائلڈ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا اور علاج شروع کیا۔

    اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کی ہدایت پر ملک کے نامور 18 سرجنز  پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور پھر طے کیا گیا کہ یہی سرجن بچیوں کا آپریشن کریں گے۔

    انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر والدین سے اجازت نامہ دستخط بھی کروایا تاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں ڈاکٹرز کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جاسکے۔

    ڈاکٹرز اور سرجنز نے 18 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کو علیحدہ کیا جن کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے۔

    سرجن کے مطابق دنیا بھر میں ہر دو لاکھ میں سے جڑواں بچوں کی پیدائش کا ایسا کیس سامنے آتا ہے جن کا جسم اور کئی اعضا ایک ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’میرے بھالو کا آپریشن کردیں‘، ڈاکٹر نے بچے کی معصوم خواہش پوری کردی

    اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ٹیم کے ممبران نے بہت محتاط انداز سے کام کیا کیونکہ کسی بھی قسم کی کوئی غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔

  • ڈھاکہ میں پیدا ہونے والی جڑی ہوئی لڑکیاں انتقال کرگئیں

    ڈھاکہ میں پیدا ہونے والی جڑی ہوئی لڑکیاں انتقال کرگئیں

    ڈھاکہ: ڈھاکہ میں جڑی ہوئی پیدا ہونے والی جڑواں لڑکیاں ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔

    بنگلہ دیش کے ہزاروں افراد نے ان جڑواں لڑکیوں کودیکھنے کے لئے اسپتال کا رخ کیا جو کہ دو سر، دو دل لیکن ایک جسم کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔

    لڑکیوں کو پیدائش کے بعد ڈھاکہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ’ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال‘ منتقل کیا گیا جہاں اسپیشلسٹ کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی تھی۔

    لڑکی کے والد جمال میاں کا کہنا ہے انہوں نے اپنی بیٹی کو عوامی قبرستان میں دفن کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنی بیٹی کی تدفین کے پیسے بھی نہیں تھے ، اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں پیسے جمع کرکے دئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کی ماں کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے لہذا اسے ابھی تک لڑکی کی فوتگی کی اطلاع نہیں دئ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس قسم کے بچوں میں بچنے کا تناسب پانچ سے پچیس فیصد تک ہے۔