Tag: Constitution Day

  • 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے: آصف علی زرداری

    1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے: آصف علی زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، سنہ 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے قوم کو یوم دستور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سنہ 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے، بے نظیر بھٹو نے 73 کے آئین کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں میں ایک میثاق ہے، آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

  • آئین کو توڑنے اور اس کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے غدار ہیں، آصف زرداری

    آئین کو توڑنے اور اس کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے غدار ہیں، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے غدار ہیں، ایک ڈکٹیٹرنے1977میں آئین منسوخ کرکے اس کی بےحرمتی کی۔

    یہ بات انہوں نے یوم آئین کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی، آصف زرداری نے کہا کہ آئین تقاضا کرتا ہے کہ اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، ریاست اور شہریوں کے درمیان آئین بنیادی سماجی معاہدہ ہے، اسی کی وجہ سے وفاق کی ساری اکائیاں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین سے روگردانی اوراسےتوڑ نےوالوں کو سزا ملنی چاہئے، ماضی میں ایک ڈکٹیٹر نے1977میں آئین کو منسوخ کرکے اس کی بےحرمتی کی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین کو پھاڑنا قوم کی روح کچلنے کے مترادف ہے، اس کی بے حرمتی عوام کی بے حرمتی کے مترادف ہے، آئین کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے غدار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر ز، ریاست پر قبضہ کرنے والوں کو سزا دینی چاہئے۔ یوم آئین کے موقع پر آصف علی زرداری نے شہید بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔