Tag: Construction Industry

  • لاک ڈاؤن کے دوران کون کون سے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی ؟؟ جانیے

    لاک ڈاؤن کے دوران کون کون سے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی ؟؟ جانیے

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی انڈسٹری کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ تعمیرات سے وابستہ دیگر شعبے بھی پنا کام جاری رکھیں گے، گندم کی کٹائی میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج سے تعمیراتی انڈسٹری کو کھولنے کے اعلان کے بعد مزدور طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تعمیرات انڈسٹری سے جڑے دیگر کاروبار بھی کھولے جارہے ہیں، گندم کٹائی کا بھی سیزن ہے اس میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جن کاروباروں کو کھول سکتے ہیں صرف انہیں کھولیں گے، تعمیرات کی انڈسٹری میں کیا کیا کھولنا ہے اس پر بھی طویل مشاورت کی گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کٹائی کابھی سیزن ہےاس میں تمام رکاوٹیں دورکردی ہیں،  ذخیرہ اندوزی اور گندم کی اسمگلنگ سے متعلق سخت آرڈیننس لایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور گندم کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دیں گے۔

    حماد اظہر نےصنعتوں کی فہرست جاری کردی

    اس حوالے سے وزیر برائے صنعت حماد اظہر نے حکومت کو کم خدشات کے حوالے سے صنعتوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق ان صنعتوں کو جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے باوجود کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

    فہرست کے مطابق کیمیائی اور مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس برآمد کے لئے، ای کامرس برائے ضروری اشیا کی مقامی فراہمی کے لئے ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور پروگرامنگ، پیپر اور پیکیجنگ یونٹس اور وہ صنعتیں جن کی مزدوری ان کے احاطے میں موجود ہے۔

    فہرست کے مطابق سیمنٹ اور کھاد کے یونٹس، کانیں اور معدنیات کے کارخانے، کتابیں اور اسٹیشنری کی دکانیں، ڈرائی کلینرز اور کپڑے دھونے کی خدمات، باغبانی کی نرسریاں، زرعی مشینری بنانے والے یونٹس، گلاس مینوفیکچرنگ کے کارخانے، جانوروں کے علاج کے حوالے سے خدمات کے شعبے کھلے رہیں گے۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پوری دنیا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیے گئے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا، نوجوانوں اور ہنرمندوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیشرفت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیشرفت اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزیر برائےہاؤسنگ چوہدری طارق بشیرچیمہ، حماداظہر، انورمنصورخان، گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا،عمران زیب، نوید کامران بلوچ، ارشدفاروق فہیم، شبرزیدی، انورعلی حیدر و دیگرافسران بھی شریک تھے، اس موقع پر وزیراعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا اہم ترین منصوبہ ہے، بےگھر افراد کو اپنی چھت اور مکانوں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

    اس کے علاوہ مذکورہ منصوبے سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں اور ہنرمندوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    انہوں نے کہا کہ منصوبے سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور کم آمدنی اور تنخواہ دار طبقے کو آسان شرائط پر گھرکی سہولت ملے گی۔