Tag: construction of dams

  • ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، جسٹس ثاقب نثار

    ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، جسٹس ثاقب نثار

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، ڈیمز کیلئے چندے کے علاوہ اور طریقہ کار بھی وضع کرنے ہوں گے کیونکہ ہمیں صرف ایک نہیں کئی ڈیم بنانے پڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ڈیم فنڈریزنگ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والی نسل کو بچانے کے لئے قربانی دینے کا وقت آگیا ہے۔

    چندہ آگاہی مہم اس کا آغاز ہے تاکہ ڈیم مہم کو قومی سطح پر لایا جاسکے، ہمیں اپنے بچوں کیلئے پانی دیکھنا ہے، پاکستان کو پانی کی کمی اور بڑھتی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں کنویں کا پانی 40فٹ پرنظر آتا تھا، آج لاہور میں زیر زمین پانی 400فٹ پر بھی میسر نہیں ہے جبکہ کوئٹہ میں 1500فٹ پر زیر زمین پانی مل رہا ہے، پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور میں تمام ترفضلہ دریائے راوی میں ڈال دیا جاتا ہے، دریائے راوی کبھی ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریاتھا، آج گندا ہوچکا ہے، پورے پنجاب میں پانی پینے کے قابل نہیں رہا، پنجاب میں 40ارب صاف پانی کےنام پرخرچ ہوئے،40ارب کے باوجود لوگوں کو ایک گھونٹ صاف پانی مہیا نہیں کیا گیا، اگر ہم نے درست سمت کا تعین کرلیا تو مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں 40سال تک پانی کا مسئلہ نظرانداز کرتی رہیں، پانی کی کمی کا مسئلہ نظرانداز کرکے ماضی کی حکومتوں نے جرم کا ارتکاب کیا،40سال پہلے تربیلا ڈیم بنا، اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔

    سندھ کا ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی منچھر جھیل مکمل آلودہ ہوچکی ہے، سندھ میں خود دیکھا کہ لوگ نہر سے گندا پانی لے کرپی رہے ہیں۔

  • دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

    دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا سے دیا میربھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ہے، ڈیمز کی تعمیر کی بذات خود نگرانی کروں گا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات میں دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے عمران خان کو واپڈا کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کو ڈیمز کی جلد تکمیل پرزور دیا، اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر پانی کے صرف 185ذخائرہیں جن میں دو ڈیم شامل ہیں۔

    اس کے مقابلے میں بھارت کے پاس 5000 آبی ذخائر ہیں جبکہ چین میں چار ہزار بڑے ڈیمز سمیت مجموعی84ہزار آبی ذخائر موجود ہیں، پاکستان کے حصے میں سالانہ 45 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے جس کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ ملک بنانا ہے، ڈیمز کی تعمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی میں اپنے ذمہ لے سکتا ہوں۔

  • میئرکراچی اوران کی اہلیہ کا ڈیمزکی تعمیر کے لئے ایک لاکھ کا عطیہ

    میئرکراچی اوران کی اہلیہ کا ڈیمزکی تعمیر کے لئے ایک لاکھ کا عطیہ

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی اہلیہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرادیا، وسیم اختر کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیراتی فنڈز میں میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی اہلیہ نائلہ واجد خان کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کردیا۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فنڈز میں عطیہ اپنے اکاونٹ سے دیا ہے، تمام پاکستانیوں کو چاہیئے کہ وہ ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں، ڈیمز کی تعمیر ملک کیلئے ناگزیر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ملک بھر میں ڈیمز تعمیر نہ ہوئے تو ہمارا ملک بھی ساوتھ افریقہ کی طرح ایک دن زیرو ڈے منائے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر میں پیش رفت خوش آئند ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    اس سے قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا جبکہ میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور میئر کراچی بنے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند کو فوری تعمیر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اے آر وائی نیوز کے صحافیوں کا ڈیموں کی تعمیر میں عطیہ دینے کا اعلان

    اے آر وائی نیوز کے صحافیوں کا ڈیموں کی تعمیر میں عطیہ دینے کا اعلان

    لاہور : پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے بنائے جانے خصوصی فنڈ میں اے آر وائی کے صحافیوں نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا، عارف حمید بھٹی، صابر شاکر اور بیرسٹر احتشام امیرالدین نے تین لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کے لیے فنڈز قائم کیے ہیں جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    اس سلسے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کے اینکرز عارف حمید بھٹی، صابر شاکر اور بیرسٹر احتشام امیرالدین نے فی کس ایک ایک لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قبل ازیں  پاک فوج کے افسران  بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے دو دن کی تنخواہ اور تینوں مسلح افواج کے جوان بھی ایک دن کی تنخواہ مذکورہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    مزید پڑھیں : مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان

    اس سے قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ذاتی طور پر ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا جبکہ میئر کراچی اور پیر پگارا نے بھی ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور میئر کراچی بھی اپنی اور کے ایم سی افسران کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرادیا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کے لیے فنڈز قائم کردیئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عطیات جمع کرانے کے لیے اکاؤنٹس بھی کھول دیئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس  نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرادیا

    چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرادیا

    اسلام آباد : ملک میں پانی کا بحران سر پر کھڑا ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرادیا جبکہ میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانی بحران ملک کی طرف بڑھ رہا ہے، اس بحران پر قابو پانے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف مہم شروع کی بلکہ ڈیمز فنڈ کے نام پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام سے اکاؤنٹ کھولا اور سب سے پہلے 10 لاکھ روپے عطیہ خود جمع کرایا۔

    چیف جسٹس کی تحریک نے اثر دکھایا، فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے ڈیمز کی حمایت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کے نام خط لکھا اور کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ہرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    پیر پگارا کے بعد میئر کراچی بھی میدان میں آگئے، وسیم اخترنے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ کا اعلان کیا۔


    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ: بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر اور کالا باغ کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم


    فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط لکھ دیا،خط میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرنے کا انتظام کرنے کا کہا۔

    یاد رہے دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مختصر لیکن تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فوری طور پر تعمیر کیے جائیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے جاری کیے گئے حکم پر عمل در آمد شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی اس امر کی نگرانی کرے گی کہ عدالتی حکم پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے یا نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔