Tag: consular-access

  • بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، پاکستان کی ایک بار پھر بھارت کو پیشکش

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، پاکستان کی ایک بار پھر بھارت کو پیشکش

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلے کی تصدیق کردی اور کہا بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ایک بارپھر قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے یہ تیسری قونصلر رسائی ہوگی۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیصلہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اعتراضات اٹھانے پر کیا گیا تھا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ قونصلر رسائی کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ، تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بارقونصلر رسائی فراہم کی تھی اور کہا تھا پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، بھارت سےامید ہے وہ بھی فیصلے پرپاکستان سے تعاون کرے گا۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی درخواست پر آج دوسری قونصلر رسائی دی گئی، کلبھوشن کو پہلی قونصلررسائی 2 ستمبر 2019 کو دی گئی تھی جبکہ 25 دسمبر2017 میں کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کرائی گئی تھی۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو میں کہا تھا بھارتی سفارتکار کلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیرچلے گئے، پاکستان کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنے کے باوجود بھارتی سفارتکار بھاگ گئے، وہ کلبھوشن سےبات کرنے سے کتراتے رہے، کلبھوشن پکارتا رہا اور بھارتی سفارتکاردم دبا کر بھاگ گئے۔

  • پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دے دی

    پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دے دی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بارقونصلر رسائی فراہم کردی اور کہا پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، بھارت سےامید ہے وہ بھی فیصلے پرپاکستان سے تعاون کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی ملاقات جاری ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے افسر بھی چند گھنٹے سے وزارت خارجہ میں موجود ہیں۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی فراہم کردی، بھارت کی درخواست پر آج دوسری قونصلر رسائی دی گئی، کلبھوشن کو پہلی قونصلررسائی 2 ستمبر 2019 کو دی گئی تھی جبکہ 25 دسمبر2017 میں کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کرائی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے 2 افسران کو بلاتعطل قونصلر رسائی آج 3 بجے دی گئی، پاکستان عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، بھارت سےامید ہے وہ بھی فیصلے پر پاکستان سے تعاون کرے گا۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی

    اس سے قبل بھارتی ناظم الامور سے دفتر خارجہ میں کلبھوشن یادیو کی قونصلر رسائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھااور بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ 8 جولائی کو پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا آئی سی جے فیصلے کے تحت نیا آرڈیننس جاری کیا ہے، آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت کلبھوشن یادیو نظرثانی اپیل دائر کرسکتا ہے۔

    واضح رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، باضابطہ مقدمہ چلایا گیا اور 2017ء میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی

  • بھارت نے کلبھوشن یادیو تک تنہائی میں رسائی مانگ لی

    بھارت نے کلبھوشن یادیو تک تنہائی میں رسائی مانگ لی

    اسلام آباد : پاکستان کی بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش پر بھارت نے کلبھوشن یادیو تک تنہائی میں رسائی مانگ لی، عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا  یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش پر بھارت کا جواب آگیا، بھارت نے کلبھوشن یادیوتک تنہائی میں رسائی مانگی ہے اور کہا کسی خوف اوررکاوٹ کے بغیر رسائی دی جائے۔

    گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کی تھی۔

    بعد ازاں بھارتی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ کلبھوشن تک قونصلررسائی کی پاکستانی پیشکش کاجائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو پیشکش پر سفارتی ذرائع سے جواب دیں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش

    یاد رہے عالمی عدالت میں ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسوسی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، جس کے تحت سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی اور یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

    عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، کلبھوشن کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق بھی بتادیا گیا ہے۔

  • پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش

    پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کردی ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی جاسوس تک قونصلر رسائی  پیشکش پر جواب کا انتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کرتارپورپرجلد ملاقات متوقع ہے، بھارتی فورسزکےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم جاری ہیں، اقوام متحدہ کاانسانی حقوق کمیشن متعددمرتبہ نشاندہی کرچکا ہے۔

    ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آج تیرہویں دن لگاتار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکےاحتجاج کیا۔

    تیرہویں دن لگاتار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکےاحتجاج کیا

    ایرانی وزیرخارجہ پر امریکی پابندیاں پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان تمام معاملات سفارتکاری سےحل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کے افغانستان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار کی بین الاقومی برادری نے تعریف کی ہے، وزیراعظم کے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر کام ہو رہا ہے، پاکستان افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کررہاہے۔

    وزیراعظم کے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر کام ہو رہا ہے

    ان کا کہنا تھا امیدہےدوحہ میں مذاکرات کامیاب ہوں گی اور مذاکرات کے مکمل ہونے تک نتائج پربات نہیں کی جاسکتی ، پاکستان ایک مستحکم اورترقی کرتا ہوا افغانستان چاہتاہے۔

    کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر دفتر خارجہ نے بتایا پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کردی ہے ، بھارت کوکل قونصلررسائی کی پیشکش کی ہے، اب بھارتی جاسوس تک قونصلررسائی پیشکش پر جواب کا انتظار ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہنا تھا امریکی صدر کے دورہ پاکستان پر کام ہورہا ہے، دورے کی حتمی تاریخ سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    امریکی صدر کے دورہ پاکستان پر کام ہورہا ہے

    ترجمان نے مزید کہا مقبوضہ کشمیرمیں مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کی خبریں ہیں، آرٹیکل35 اے کے خاتمہ کے ردعمل سے نمٹنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے، آرٹیکل 35 اے کا خاتمہ علاقے میں امن خراب کرنے کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا یونان کی جیل میں مدثرارشدنامی شہری کےقتل کی اطلاعات ملی ہیں، جیل میں موجود پاکستانی کی حفاظت جیل حکام کی ذمہ داری ہے ، پاکستانی شہری کی لاش واپس لانے سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان کا جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    پاکستان کا جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، قونصلر رسائی اس ماہ کے آخر تک دے دی جائے گی، پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرامن ہمسائیگی کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستانی جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں کوقونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طریقے سے بھارت سے بات کی اور بھارت بچگانہ حرکتیں کرتا رہا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک سو دو بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی، قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 راولپنڈی کی جیلوں میں موجود ہیں، قونصلر رسائی اس ماہ کے آخر تک دے دی جائے گی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں، امید ہے بھارت بھی 347 پاکستانی قیدیوں تک قونصلر رسائی دے گا۔

    سفارتی ذرائع نے کہا کہ اقدام دونوں ممالک میں اعتماد سازی کے لئے فائدہ مند ہوگا، قونصلر رسائی دینا پاکستان کا پرامن ہمسائیگی کی جانب ایک اور قدم ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی

    خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی تھی، آٹھ جنوری کو مزید ایک سو چھیالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک سو پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کو اٹھائیس دسمبر کو رہا کیا تھا۔