Tag: Consultation

  • آئی ایم ایف کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت جاری، ذرائع

    آئی ایم ایف کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت جاری، ذرائع

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مشاورت جاری ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ فی الحال کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں، آئی ایم ایف کو ڈیٹا پر سوالات کے جوابات دیے جا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق معاشی بحالی کیلئے مختلف شعبوں کے لیے ٹیکس رعایتیں مانگی ہیں، آئی ایم ایف ٹیکس رعایت پر ڈیٹا اور حکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کرے گا۔

    اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کسی ٹیکس رعایت کو ابھی مسترد نہیں کیا ہے، ریئل اسٹیٹ کیلئے رعایتوں پر ابھی آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہوئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے صوبوں کے اخراجات کو کم کرنےکا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے صوبوں کی آمدن بڑھانے کی شرط رکھی ہے، آئی ایم ایف نے زرعی انکم ٹیکس وصولی کیلئے تمام اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اسلام آباد بلا لیا گیا

    کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اسلام آباد بلا لیا گیا

    اسلام آباد: افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لئے اسلام آباد بلالیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو مشاورت کیلئےاسلام آباد بلالیا گیا ہے، پاکستانی سفیرمنصور احمدخان اتوار کی رات کابل سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے، منصور احمد خان آج دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں پاکستان سے افغان سفیر اور عملےکی کابل واپسی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا اس کے علاوہ ملاقات میں مجوزہ افغان امن کانفرنس میں پیشرفت پر بھی مشاورت ہوگی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان صدراشرف غنی نے پاکستان سے سفیر اور عملے کو وطن واپس بلایا تھا، افغان دفترخارجہ کو سفیراور تمام سفارتی عملے سمیت واپسی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏’اشرف غنی الزامات لگا رہے اور تعاون بھی مانگ رہے‘‏

    افغان حکومت نے مؤقف دیا کہ ’سفارتی عملے کو مکمل سیکیورٹی ملنے تک کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جائے گا۔

    افغانستان کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کہانی جعلی نکلی تھی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سےراولپنڈی ‏گئی اور دامن کوہ سےلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں یہ عالمی سازش اور ‏‏”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی ‏سلجھ جائے گی۔

  • پاناما فیصلہ: جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست کیلئے مشاورت

    پاناما فیصلہ: جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست کیلئے مشاورت

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی، عمران خان اور شیخ رشید سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاناما کیس کے تاریخی فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کی جائے یا نہیں؟ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے غوروخوص کرنا شروع کردیا۔

    جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پاناما کیس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے ،ذرائع کے مطابق نظرثانی کے معاملے پرکل اہم مشاورت ہوگی۔

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نظرثانی کی مشاورت شیخ رشید اور عمران خان سے بھی کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ 2ججز وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں، 3ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار نہ دینا آئین کےمنافی ہے، فیصلے میں قانونی سقم ہے، لہٰذا نظرثانی ہونی چاہئیے۔