Tag: Consumer Court

  • 15 لاکھ دینے کے باوجود گاڑی ڈیلیور نہیں ہوئی: شہری عدالت پہنچ گیا

    15 لاکھ دینے کے باوجود گاڑی ڈیلیور نہیں ہوئی: شہری عدالت پہنچ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیسے دیے جانے کے باوجود گاڑی فراہم نہ کرنے پر ایک شہری عدالت پہنچ گیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مقامی شہری گاڑی ڈیلیور نہ کرنے پر کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ پہنچ گیا۔

    شہری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کمپنی نے گاڑی جولائی کے مہینے میں دینی تھی اب تک نہیں دی گئی، فروری میں گاڑی کی بکنگ کے وقت 15 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔

    شہری کا کہنا ہے کہ کمپنی کو شکایت بھی کی گئی لیکن تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

    شہری نے درخواست کی ہے کہ اسے کمپنی سے گاڑی دلوائی جائے۔

    کنزیومر کورٹ نے شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور انہیں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • کمر کا درد ٹھیک کیوں نہیں ہوا؟ شہری عدالت پہنچ گیا

    کمر کا درد ٹھیک کیوں نہیں ہوا؟ شہری عدالت پہنچ گیا

    کراچی : علاج کے باوجود کمر کا درد ٹھیک نہ ہونے پر شہری نے جراح کیخلاف عدالت میں درخواست دے دی، جس میں 30لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی استدعا کی گئی۔

    کراچی کے ملیر کورٹ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک شہری کمر میں درد کی شکایت پر جراح کیخلاف کنزیومر کورٹ پہنچ گیا۔

    درخواست گزار شہری کا کہنا تھا کہ جراح نے مجھ سے کمر کا درد ٹھیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ علاج کے بعد درد کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا، عدالت نوٹس لے۔

    شہری نے درخواست میں مزید بتایا کہ میری کمر کی تکلیف بڑھنے پر جراح کی جانب سے کوئی معقول جواز بھی نہیں بتایا گیا، ڈیمیجزکی مد میں30لاکھ روپے ادا کئے جائیں۔

    کنزیومر کورٹ میں درخواست کی سماعت پر عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم فریقین عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، عدالت کی جانب سے فریقین کو ایشو فریم فراہم کردیا گیا۔

    بیوی کا پسندیدہ جوتا خراب ہونے کا غم ، شوہرعدالت پہنچ گیا

    وا ضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ایک شہری بیوی کا پسندیدہ جوتا خراب ہونے کے غم میں عدالت پہنچ گیا اور کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں دوکاندار کیخلاف درخواست جمع کرادی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیہ نے طارق روڈ سے1600روپے میں جوتا خریدا تھا ، چند دن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا، اس کا معاوضہ دلایا جائے۔