Tag: Consumers

  • سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خبر

    سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس ٹیرف میں اضافہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں39.89 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    c۔ گیس کی اوسط قیمت میں778 روپے59روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قمیتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد نافذ العمل ہوگا، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کیلئے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

  • آن لائن خریداری : سعودی حکومت نے صارفین کو بڑی سہولت مہیا کردی

    آن لائن خریداری : سعودی حکومت نے صارفین کو بڑی سہولت مہیا کردی

    ریاض : سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آن لائن خریداری سے لیا جانے والا سامان قابل واپسی اور قابل تبدیل ہوگا، اس سلسلے میں وزارت تجارت نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

    سعودی وزارت تجارت نے سامان کی واپسی اور تبدیلی سے متعلق صارفین کے حقوق کی وضاحت کی ہے ، اس حوالے سے وزارت تجارت کے ترجمان نے آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز اور دکانداروں سے خریدا ہوا سامان تبدیل یا واپس کرنے سے متعلق صارفین کے حقوق مقرر کیے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر سامان میں کوئی خرابی ہوگی تو بیچنے والے کو اسے واپس لینا یا بدلنا ضروری ہوگا، وزارت تجارت نے کہا کہ اگر کسی تجارتی مرکز یا دکاندار نے صارف کو کوئی ایسا سامان فروخت کیا جس میں کوئی خرابی ہو تو ایسی صورت میں صارف کو وہ سامان واپس کرنے اور اسے بدلنے کا پورا حق ہے۔

    وزارت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سامان خریدتے ہوئےآن لائن تجارتی مراکز کو سامان کی تبدیلی اور واپسی سے متعلق پالیسی سے آگاہی ضروری ہے ۔

    تجارتی مراکز سامان تبدیل کرنے کی پالیسی آسان عربی زبان میں بیان کریں اور صارفین کو سادہ زبان میں بتائیں کہ اتنی مدت کے اندر خریدا ہوا سامان وا پس اور تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    وزارت کے ترجمان نے کہا کہ تجارتی مراکز کے مالکان سامان کی تبدیلی اور واپسی کی پالیسی سے متعلق معلومات نمایاں جگہ پر چسپاں کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین اس گمان میں نہ رہیں کہ سامان کی تبدیلی سے متعلق ہر تجارتی مرکز کی پالیسی یکساں ہوتی ہے،ضروری نہیں کہ تمام مراکز کسی ایک پالیسی کی پابندی کریں۔