Tag: contact

  • شاہ محمود کا ملیشیا کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر سمیت دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

    شاہ محمود کا ملیشیا کے ہم منصب سے رابطہ، کشمیر سمیت دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ملیشیا کے ہم منصب سیف الدین عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیرخارجہ نے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5اگست سے کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیری بھارتی اقوام عالم اور مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

    شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید پر ملائشین وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور دورہ ملائیشیا، کوالالمپورکانفرنس میں شرکت سے متعلق آگاہ کیا۔

    دونوں ممالک نے خطے میں امن وامان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

    خیال رہے کہ ملیشیا کشمیر کے موقف پر پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

  • وزیرخارجہ نے جاپانی ہم منصب کو حالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا

    وزیرخارجہ نے جاپانی ہم منصب کو حالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب سے رابطہ کرکے حالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا، شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جاپانی وزیر خارجہ کوحالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا جاپان کی اعلیٰ شخصیات کےمتواتر دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی ، مجھے 24 فروری کو جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا ، پلوامہ واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں امن کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ناگزیر ہے ، ان وجوہات کی بنا پر مجھے دورہ جاپان موخر کرنا پڑا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا جاپان اورپاکستان کے مابین دیرینہ دو طرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنا دورہ جاپان منسوخ کردیا

    جاپانی وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ تشریف لائیں گے تو ملاقات وزیر اعظم سے کرائی جائے گی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا جلد باہمی مشاورت سے دورےکی نئی تاریخ طےکرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےدورہ جاپان منسوخ کردیا تھا ، انہوں نے آج چار روزہ دورے پر جاپان روانہ ہونا تھا، دورے میں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سمیت پاک جاپان دوستی پارلیمنٹری لیگ، پاک جاپان بزنس تعاون کمیٹی کے چیئر مین ٹیورو اسادا سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔

    اس کے علاوہ جاپان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افیئرز میں تقریر کرنے کے ساتھ ساتھ جاپانی دانشور طبقے سے بھی ملاقات کرنا تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ سات سال کے تعطل کےبعد طے پایا تھا، اوراس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اسٹریٹجک، دفاعی اور کاروباری امور میں بہتری کے بے پناہ امکانات تھے۔

  • شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ

    اسلام آباد : ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے رابطے کے دوران اسلام فوبیا اور تعصبات سے بچنے کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت داخلہ کا حلف اٹھانے کے بعد سے دوسری مرتبہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے توہین آمیز خاکوں کے خلاف اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں سے بر وقت نتائج حاصل ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا اپنی حکومت کو خاکوں کے معاملے سے الگ قرار دیا اور اسلام فوبیا اور تعصبات سے بچنے کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ایک ہفتے کے دوران ڈچ وزیر خارجہ سے ایک ہفتے میں دوسری بار بات ہوئی۔

    خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے دس روز قبل ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے معاملے پر دفتر خارجہ نے نیدر لینڈز کے قائم مقام سفیر کو طلب کرکے اسلام مخالف مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیدر لینڈز کے سفیر کو وفاقی کابینہ کے احتجاج اور فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 27 اگست کو ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے متنازع مقابلوں کے خلاف سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔

    قرارداد میں موقف اختیار کیا گیاکہ مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے۔

  • سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

    سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : سعودی ولی محمد بن سلمان نے عمران‌ خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی قیادت کے رابطے جاری ہے، شاہ سلمان کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    بات چیت کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں معاشی، کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی تھی۔


    مزید پڑھیں : سعودی فرماں روا کی عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت


    سعودی فرماں روا نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    نامزد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں عمران خان کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہم سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

  • مرکز میں حکومت سازی،  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن، ایم کیوایم کی 6 سیٹوں کے لئے سرگرم

    مرکز میں حکومت سازی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن، ایم کیوایم کی 6 سیٹوں کے لئے سرگرم

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایم کیوایم کی 6 سیٹوں کے لئے سرگرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور ن لیگ مرکز میں حکومت سازی کے لئے ایم کیوایم کے چھ اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں سرگرم ہوگئی۔

    عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے فوری کراچی روانگی کی ہدایت کی، جہانگیرترین کراچی پہنچ کر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مرکز میں حکومت سازی کے لئے ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کی جائے گی۔

    اس سے قبل جہانگیرترین کا دورہ کراچی ملتوی ہوگیا تھا اور کہا گیا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی مکمل ہونے کے بعد جہانگیر ترین دورہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیق سے رابطہ کیا اور حکومت سازی کے عمل میں مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو حکومت سازی کےعمل میں مل بیٹھنے کی دعوت


    دوسری جانب مستعفی گورنر سندھ محمدزبیر نے بھی خالدمقبول صدیقی سے رابطہ کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر سربراہی میں ن لیگی وفد ساڑھے تین بجے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز پرخالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاق میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے پر بات چیت ہوگی اور محمد زبیر ملاقات میں ایم کیو ایم سے حمایت کی درخواست کریں گے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ابھی تک کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا، سیاسی صورتحال پر ایم کیوایم پاکستان نے شام 6 بجے جنرل ورکرزاجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں آئندہ کی حکمت عملی اورانتخابی حلقے نہ کھلنے پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور کہا تھا کہ شہری سندھ کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ چلنے پر مشاورت کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی، کویت رابطہ کونسل کی منظوری دے دی

    شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی، کویت رابطہ کونسل کی منظوری دے دی

    ریاض : شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو کونسل کا سربراہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مرکزی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز جدہ میں ریاست کے حکام سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان بنائی جانے والی رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مرکزی کابینہ کے منعقدہ اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو رابطہ کونسل کا سربراہ منتخب کیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حکومت ماضی میں بھی کئی ممالک کے ساتھ سیاسی و اقتصادی بنیادوں پر رابطوں کے لیے کونسل کا قیام عمل میں لانے کے لیے اقدامات کرچکی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکام اس سے قبل متحدہ عرب امارات، عراق اور مصر کے ساتھ بھی رابطہ کونسل قائم کرچکا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ کونسلوں کے قیام کا مقصد سعودی حکومت اور دیگر ممالک کے مابین مشترکہ معاونت کو فروغ دینا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک برس قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت اور ان کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے تھے۔

    خیال رہے کہ خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد پر نہر کھدوانے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کے بعد قطر ایک تنہا جزیرہ بن جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : حکومت نے سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے پیپلزپارٹی سے سینیٹ میں مدد مانگ لی، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ معاملہ میرے ہاتھ سے باہر ہے وزیراعظم کا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کی قانون سازی کیلئےحکومت سینیٹ میں بے بس ہیں ،حکومت نے پیپلزپارٹی سے سینیٹ میں مدد مانگ لی۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا، وزیراعظم نے درخواست کی کہ پیپلزپارٹی قانون سازی کیلئے سینیٹ میں ساتھ دے۔

    جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ میرےاختیار سے باہر ہے، قیادت سےرابطہ کریں۔

    وزیراعظم نے خورشیدشاہ سے گفتگو میں پارٹی قیادت سے ملاقات کی بھی درخواست کی، خورشید شاہ نے سوال کیا کہ پارٹی قیادت سےملاقات کرنا چاہتے یا فون کے خواہشمند ہیں تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ ہی ہمارا اپنی قیادت سےرابطہ کرادیں۔

    خورشید شاہ نے صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیادت تک پیغام پہنچا سکتا ہوں اس سے زیادہ مدد نہیں کرسکتا، وزیراعظم کا پیغام پارٹی قیادت تک پیغام پہنچادیا ہے، بہتر ہے حکومت تحریری قیادت کو تجاویز اور درخواست کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم او  کا رابطہ، پاکستان کا ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

    پاک بھارت ڈی جی ایم او کا رابطہ، پاکستان کا ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

    لاہور : پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانےپرشدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے ، پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں  ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستان کی جانب سے ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    پاکستانی ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ بھارتی فوج شہریوں بالخصوص بچوں کونشانہ بنارہی ہے، جو دو ہزار تین معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی جیل سے اڑسٹھ بھارتی ماہی گیررہاکردیئےجنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کےتعاون سے لاہور پہنچایاگیا۔ ماہی گیروں کوواہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : کراچی:لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیررہا


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں کوجذبہ خیرسگالی اور انسانی بنیاد پررہا کیا گیا، بھارتی ماہی گیرپاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوئےتھے

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کوکسی قسم کی سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہئے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کا جنگی جنون عروج پر ہے اور اپنے داخلی و سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے  ہیں اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

    بھارتی اشتعال انگیزی میں اب  30 سے زائد افراد شہید جبکہ 176 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی بیوی فریال کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے، باکسر عامر خان شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان اور ماڈل فریال کی بگڑے حالت سدھارنے کیلئے کوششیں جاری ہے، عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    برطانوی خبار کے مطابق عامر خان نے اپنے گھر پر پیر شامی ثاقب سے ملاقات کی، شامی ثاقب عامر کے پرانے دوست ہیں، ان کا کہنا ہے رشتہ خراب کرنے میں دونوں کا ہاتھ ہے ۔

    ذرائع کے مطابق فریال بھی عامر کیساتھ دوبارہ گھر بسانے کی کوشش کررہی ہیں اور پیر صاحب سے رابطے میں ہیں ۔

    فریال نے ٹویٹ کیا کہ شامی ثاقب پر مجھے بھی اتنا بھروسہ ہے جتنا عامر کو ہے۔

    دوسری جانب دونوں نے اب تک شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری، فریال نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی، جسمیں انکے ہاتھ میں ویڈنگ رنگ دیکھی جاسکتی ہے ، فریال نے سوشل میڈیا پر نا صرف تصویر پوسٹ کی بلکہ دل ٹوٹے جانے کا بھی اظہار کیا۔

    عامر خان بھی شادی کی انگوٹھی اتارنا نہیں چاہتے، باکسردبئی سے مانچسٹر پہنچے تو کیمرے سے بچ نہ پائے اور انکے ہاتھ میں بھی شادی کی انگو ٹھی دیکھی گئی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی ،فلسطینی صدر نے اسرائیل سے تمام رابطے معطل کر دیئے

    مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی ،فلسطینی صدر نے اسرائیل سے تمام رابطے معطل کر دیئے

    یروشلم : فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم جاری ہیں، فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری رابطے معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اپنی کابینہ سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کیا۔

    محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی فورسز جب تک مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد کا باب ختم نہیں کرتی اور بالخصوص قبلہ اول اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیاں نہیں اٹھاتے اس وقت تک اسرائیل کیساتھ تمام سرکاری رابطے معطل رہیں گے۔

    فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ نام نہاد سیکیورٹی کے نام پر مسجد اقصیٰ پر بالادستی کے قیام کے لیے اٹھائے گئے اسرائیلی اقدامات کو فلسطینی قوم نے مسترد کردیا ہے اور کہا کہ اسرائیل بامقصد بات چیت کی بحالی کے بجائے سیاسی، مذہبی کشمکش کو ہوا دینے اور قبلہ اول کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں میں مصروف ہے۔

    خیال رہے اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینوں کیخلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے، گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے سمیت فلسطین بھر میں قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف’یوم الغضب‘ منایا گیا،مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹر لگانے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجی ٹوٹ پڑے۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور وحشیانہ تشدد سے 6 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل نے50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔