Tag: control inflation

  • مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

    مہنگائی میں اضافے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں کیے گئے اقدامات مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق بجٹ میں ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور پی ڈی ایل ریٹ میں کچھ اضافے کیے گئے ہیں، 23جون کو اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد پابندی واپس لے لی ہے جبکہ شرح سود میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کمیٹی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کے تناظر میں اقدامات کو ضروری سمجھتی ہے، اقدامات سے مہنگائی کے منظرنامے میں اضافے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    اضافی ٹیکس اقدامات سے بلاواسطہ اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے مہنگائی ہوگی، درآمدات پر پابندیوں میں نرمی سے زرمبادلہ مارکیٹ پر دباؤ پڑسکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ توقع سے زیادہ ایکسچینج ریٹ کی ملکی نرخوں کو منتقلی ہوسکتی ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا اطلاق 27جون 2023سے مؤثر ہوگا، شرح سود میں اضافے سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

  • سعودی عرب : مہنگائی پر کنٹرول کیلئے بڑا اقدام

    سعودی عرب : مہنگائی پر کنٹرول کیلئے بڑا اقدام

    ریاض: سعودی عرب میں مختلف وجوہات کی بنا پر کچھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تاہم ایک تنظیم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروائی۔

    سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے مقامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی 20 اشیا کی قیمتیں کم کرائی ہیں، الاقتصادیہ کے مطابق تحفظ صارفین انجمن نے دس سے بیس فیصد تک مارکیٹ کے اوسط نرخ کم کرائے ہیں۔

    تحفظ صارفین انجمن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر صارفین کے معاشی حالات اور ان کی مدد کے لیے اعداد و شمار جمع کرکے پتہ لگایا گیا کہ سعودی مارکیٹ بین الاقوامی نرخوں سے کس حد تک متاثر ہورہی ہے۔

    اس تناظر میں ملک کی پانچ بڑی کمپنیوں سے رابطے کیے گئے جن کی 300 سے زیادہ شاخیں مملکت بھر میں کھلی ہوئی ہیں۔

    تحفظ صارفین انجمن نومبر2021 سے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔

    سال 2009 سے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار اور رپورٹ کو سامنے رکھ کر کھانے پینے کی 20 اشیاء کے نرخ کم کرانے کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔

  • جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم کا اعلان

    جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے معاملے کی تہہ تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، سلامتی اور مجموعی صورتحال پرغور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے12نکاتی ایجنڈے پر بحث کی اور متعدد کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی ، وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کے لئے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا بیوروکریسی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے۔

    فیصل واوڈا کا وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کامطالبہ


    ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات، احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل کالی بھیڑوں کونکال باہر کریں، گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہیے، کسی وزیر کی جانب سے کمزوری ہےتو نشاندہی ہونی چاہیے،فیصل واوڈاکی رائے، بیوروکریسی سیدھے کام کو بھی مہینوں تاخیر کا شکار کردیتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ مہنگائی کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    وفاقی کابینہ ارکان نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی میں کمی میری ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے گندم،آٹےکی قیمتوں میں کمی پراہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔