Tag: controversial T10 League

  • پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ پر پالیسی بیان جاری کردیا

    پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ پر پالیسی بیان جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹین لیگ پر پالیسی بیان جاری کردیا جس کے مطابق کوئی موجودہ یا سابق کھلاڑی این او سی کے بغیر لیگ کھیلنے نہیں جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ رواں برس سب کھلاڑیوں کے لیے یکساں پالیسی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کوئی کھلاڑی این او سی کے بغیر لیگ میں شرکت نہیں کرے گا۔

    کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ کھیلنے کے لیے موجودہ اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو آئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکار ہوتی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ کے اس سیزن کے لیے کسی کرکٹر کو این او سی نہیں دیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی کا بڑا فیصلہ، ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی این او سی منسوخ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے دی گئی این اوسیز منسوخ کردی تھیں۔

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کے لیے کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول کے باعث این او سی منسوخ کی گئیں۔

    یاد رہے کہ ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے 15 سے 16 کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹین لیگ میں زیادہ شیئرز بھارتیوں کے ہیں، ٹی ٹین لیگ حالیہ دنوں میں میچ فکسنگ سے متعلق شدید متنازع ہوچکی ہے۔

  • پی سی بی کا بڑا فیصلہ، ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی این او سی منسوخ

    پی سی بی کا بڑا فیصلہ، ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی این او سی منسوخ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے دی گئی این او سیز منسوخ کردی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کے لیے کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول کے باعث این او سی منسوخ کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے 15 سے 16 کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ میں زیادہ شیئرز بھارتیوں کے ہیں، ٹی ٹین لیگ حالیہ دنوں میں میچ فکسنگ سے متعلق شدید متنازع ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چند روز قبل  یو اے ای کے تین کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی تھی، میچ فکسنگ ٹی ٹین لیگ کے دوران سامنے آئی تھی۔

    یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید نے بھی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، یو اے ای کے دیگر دو کھلاڑی جن پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شیمان انور اور قدیر خان شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ 2017 میں سری لنکا کے سابق کرکٹرز دلہارا لوکی ٹیج اور فاسٹ بولر نوون زویسا بھی ٹی ٹین لیگ کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔

  • سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    ممبئی:  تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، سابق بھارتی کپتان نے لیگ سے  دور رہنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ سے متعلق ایک اور  تنازع سامنے آگیا، لیجنڈ کرکٹر اظہر الدین  نے لیگ کی پیش کش رد کر دی.

    سابق بھارتی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھےٹی ٹین لیگ سے ڈائریکٹر ٹیلنٹ ہنٹ کی پیش کش تھی، مگر متنازع میڈیا رپورٹس سے گھری ٹی ٹین لیگ سےدوررہنا بہترہے.”


    مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا

    یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے گذشتہ دونوں‌نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ٹی 10 لیگ سے متعلق معلومات میسر نہیں کہ ان کے اسپانسرز کون ہیں، فرنچائز کس کے پاس ہے، لیگ کے لیے پیسا کہاں سے آ رہا ہے، تسلی ہونے تک اپنے کھلاڑی ٹی 10 لیگ میں نہیں بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان آصف اقبال نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے تماشا قرار دیا تھا، دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز کی جانب سے لیگ پرپابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے.