Tag: Convert

  • سعودی خاتون نے گھر کو عجائب خانہ بنا دیا

    سعودی خاتون نے گھر کو عجائب خانہ بنا دیا

    ریاض : سعودی خاتون نے نسل نو ماضی کے طرز زندگی سے آگاہ کرنے کےلیے متروک اشیاء اپنے مکان میں جمع کرکے گھر کو عجائب خانے میں تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی سعودی عرب کی رہائشی خاتون شرعا بنت فائز نے نوادرات و متروک ہوجانے والی اشیاء اپنے مسکن میں سجاکر عجائب گھر میں تبدیل کرکے شوق کو حقیقیت میں بدل کا روپ دے دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی بیشہ گورنری میں مقیم خاتون نے اپنے مکان میں ایسے پندرہ سو نوادرات اور علاقے میں استعمال ہونے والی پرانی اشیاء جمع کررکھی ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ شرعا بنت فائز کے گھر میں موجود علاقے کی متروک ہوجانے والی اشیاء و نوادرات آج بھی مذکورہ علاقے کے باسیوں کے طرز زندگی اور تاریخ کو بیان کرتی ہے۔

    سعودی خاتون نے عرب میڈیا کو بتایا کہ متروک اشیاء جمع کرنے کا شوق بچپن سے ہی تھا جس میں بڑھتی عمر کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا گیا۔

    شرعا بنت فائز کا کہنا تھا کہ ’اپنے گھر میں پرانے زمانے کی اشیاؑ اور نوادرات اکٹھا کرنے کا مقصد نئی نسل کو پرانے ماضی کی تہذیب اور اپنے آباؤ اجداد کے طرز زندگی سے آگاہ کرنا ہے کہ تاکہ وہ ان کے طرز زندگی، لباس اور گھروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کا معائنہ کرسکیں۔

    سعودی خاتون نے بتایا کہ اس کے گھر میں موجود متعدد اشیاء و نوادرات خرید کر عجائب خانے میں رکھی گئیں ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی خاتون اپنے شوق کو سلائی کڑھائی میں واضح کیا اور اپنی تیار کرتا اشیاء میں موجودہ دور میں پسند کیے جانے والے ڈیزائنز کو نمایاں کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شرعا بنت فائز نے اپنے گھر کے عجائب خانے میں 130 برس پرانی بندوق اور سینکڑوں ایسی اشیاء موجود ہیں جو گزرے وقتوں میں انسانوں کے طرز زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

  • پی آئی اے کا پرانا جہاز خوبصورت ریسٹورنٹ میں تبدیل

    پی آئی اے کا پرانا جہاز خوبصورت ریسٹورنٹ میں تبدیل

    کراچی : شہریوں کیلئے منفرد اقدام ، پی آئی اے کے پرانے جہاز کو خوبصورت ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے پی آئی اے کے پرانے طیارے کو ایسے انداز میں تبدیل کیا کہ وہ ایک خوبصورت اور شاہانہ ریسٹورنٹ کا منظر پیش کرنے لگا۔

     

    پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا ریسٹورنٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے نے جمبو جیٹ 747-300 اے پی بی ایف وی کو 2014 میں اپنے بیڑے سے ہٹالیا تھا، جس کو بعد میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ منتقل کردیا گیا اور انسداد دہشت گردی کی تربیت کی غرض سے اے ایس ایف کو عطیہ کیا گیا تھا۔

    جہاز میں بیٹھنے کا انتظام ، دیواروں ، چھت اور فرش کی سجاوٹ نئے انداز میں کی گئی ہے۔

    خیال رہے یہ یہ پہلی بار نہیں جب پی آئی اے کے پرانے جہاز کو کسی اور کام کیلئے زیرِ استعمال لایا گیا ہو، اس سے قبل ایک طیارے کو بھارت میں ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

    یہ نیا ریسٹورنٹ خاص طور پر رمضان کے مہینے میں افطار کے اوقات میں کراچی کی ایک مقبول جگہ ثابت ہو سکتا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ٹرمپ کا پہلا بجٹ، پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تجویز

    ٹرمپ کا پہلا بجٹ، پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تجویز

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے بجٹ میں پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میں پیش کردیاہے، ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا۔

    کانگریس کی منظوری کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری بھی مشروط ہے۔

    مک مولوینسی نے کہا کہ پاکستان کو امداد فارن ملٹری فنانسنگ کے تحت دی گئی تھی ، 2015میں ساڑھے 13ارب ڈالر کی فوجی امداد دی گئی ، پاکستان کی امداد کم ہوگی اور امداد کو قرضوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔

    امریکی حکام کے مطابق مختلف ملکوں اور ریاستوں کو دی جانے والی رقم کو امریکی مفادات کے تحت ریلیز کیا جائے گا اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس تجویز کا مقصد غیر ملکی امداد کی فراہمی میں کمی اور اپنے فوجی اخراجات بڑھانا ہے۔

    دوسری جانب وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی بجٹ تجاویز میں غیر ملکی فوجی گرانٹس کو قرضوں میں بدلنے سے پاکستان سمیت تیونس، لبنان، یوکرین، کولمبیا، فلپائن اور ویتنام متاثر ہو سکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔