Tag: cooked in tuna

  • امریکی کمپنی کے ورکر نے ساتھی کو کھانا بنانے کی بھٹی میں پکا دیا

    امریکی کمپنی کے ورکر نے ساتھی کو کھانا بنانے کی بھٹی میں پکا دیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص کی لاپرواہی کے باعث ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو اس کے ساتھی ورکر نے مچھلیوں کے ساتھ 132ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں پکا ڈالا۔

    ہوزے میلینا نامی 62سالہ امریکی شہری ایک فوڈ کمپنی میں کام کرتا تھا جو کین فوڈ بناتی ہے۔ ایک دن ہوزے ایک اوون(کمرشل اوون جس میں ٹنوں کے حساب سے کھانا پکایا جاتا ہے)میں داخل ہو کر اس کی صفائی کر رہا تھا۔

    جاں بحق ہونے والے ورکر کے ساتھی نے سمجھا کہ وہ باتھ روم گیا ہوا ہے۔ اس نے لاپرواہی سے 6ٹن مچھلی اس اوون میں ڈالی اور اسے آن کر دیا جس سے ہوزے بھی مچھلیوں کے ساتھ ہی پک گیا اور موت کا شکار ہو گیا۔

    عدالت میں اس کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی ہون چن نے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل جتنی بھی اموات کے بارے میں دیکھا اور سنا ہے یہ ان سب میں سے بھیانک ترین موت ہے۔

    دوسری جانب کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتے، اپنے ملازمین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    کمپنی نے بیان میں مزید کہا کہ ہم ہوزے میلینا کے لواحقین کو 60لاکھ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کریں گے۔ ہرجانے کی رقم ملنے کے بعد جوز کے لواحقین کمپنی کے خلاف جاری کیس سے دستبردار ہوجائیں گے۔