Tag: Cool

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا تاہم وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محمکہ کے مطابق مالاکنڈ، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے۔

    کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی پڑے گی۔

    گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چویبس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات ، چترال، دیر، گلگت اور اسکردو میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کا موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، جمشید ٹاؤن، لائنز ایریا، صدر، گلستان جوہر اور شارع فیصل پر بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اس سے قبل یکم ستمبر کو رات گئے کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بونداباندی جبکہ سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    بعد ازاں یکم ستمبر کی صبح بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ ہفتوں قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

    علاوہ ازیں ملک کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا موسم ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں تیز بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے تھے جس کے باعث چار افراد کی اموات بھی ہوئیں تھی۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کے بھی ڈیرے ہیں۔

    شہر کے جن علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ان میں ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور منگھوپیر شامل ہے۔

    دو روز قبل بھی شہر میں رات گئے بوندابادی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا، کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

    واضح رہے کہ شہر میں پچھلے چند دنوں سے موسم میں تبدیلی دکھائی دی ہے، جبکہ دو روز قبل صبح اور رات گئے بھی ہلکی بونداباندی ہوئی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوچکا ہے، اور شہر میں ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

    کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بونداباندی ہوئی، جبکہ سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

    قبل ازیں آج صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا، محکمہ موسمیات نے شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کی ہواؤں میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی صبح سے قبل رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث شہر کا موسم کافی خوشگوار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے، ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے چند مقامات پر رم جھم کاامکان ہے، پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

    کراچی میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی غائب

    علاوہ ازیں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بادل برسیں گے، جبکہ پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی رم جھم ہوگی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علی الصباح شروع ہونے والی بونداباندی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا تھا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گارڈن، ایم اے جناح روڈ، صدر، لسبیلہ، شاہراہ فیصل، بہادر آباد، ڈیفنس اور نیوکراچی سمیت بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی دیکھنے میں آئی تھی۔