Tag: cooperation

  • ایرانی صدر کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

    ایرانی صدر کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

    تہران: ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کو باضابطہ طور پر نافذ کردیا۔

    ایران کا موقف ہےکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایرانی تنصیبات پر حملے رکوانے میں ناکام رہی جبکہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کی مذمت بھی نہیں کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس اقدام کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی مزید مشکل ہو سکتی ہے اور خطے میں تناؤ میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

      یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے 25 جون کو ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل پاس کیا اور اسی دن یعنی 25 جون کو ہی آئین کی نگران کونسل نے بھی حکومت کے لئے لازم الاجرا، اس قانون کی تائید کردی۔

    قابل ذکر ہے کہ ایران حکومت کے لئے لازم الاجرا اس قانون کا بل ایرانی پارلیمنٹ نے یہ بل 223 میں سے 221 اراکین کے ووٹوں سے پاس کیا ہے، ووٹنگ  میں ایک ووٹ نیوٹرل پڑا اور مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔

  • ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی عرب اور بھارت میں تعاون

    ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی عرب اور بھارت میں تعاون

    ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والی بھارتی کمپنوں کی نظریں سعودی وژن 2030 کے تحت مزید تکنیکی تعاون پر ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈین کمپنیاں سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مزید تکنیکی تعاون پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

    کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک انڈین وفد نے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مملکت کا دورہ کیا۔

    انڈین وفد یونی کارنز اور ٹیک سٹارٹ اپس پر مشتمل ہے اور وہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی قیادت میں دوسری لیپ ٹیک کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہے۔

    6 سے 9 فروری تک جاری رہنے والی اس ٹیک کانفرنس میں 1 لاکھ سے زیادہ عالمی اختراع کاروں اور ماہرین کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

    اس ایونٹ میں 45 سے زیادہ انڈین کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، ریاض میں قائم انڈین سفارت خانے نے انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ تعاون کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پویلین کا آغاز کیا ہے۔

    کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کا وژن 2030 دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے سینیئر ڈائریکٹر منیش موہن کا کہنا ہے کہ وژن 2030 بہت اہم ہے اور یہ ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں وہ تعاون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم انڈین سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی کی کہانی میں شراکت تلاش کر رہے ہیں کہ کس طرح بھارتی کمپنیاں سعودی عرب کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کر سکتی ہیں۔

    مملکت 2025 تک مختلف ٹیکنالوجیز پر 24 بلین ڈالر سے زیادہ خرچ کرے گی۔

    منیش موہن نے کہا کہ وہ تیل کی معیشت سے غیر تیل کی معیشت کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ انڈین کمپنیاں آئی ٹی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس میں ممکنہ تعاون سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھتی ہیں، اس لیے لیپ کانفرنس نے ایک اچھے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

    انڈین وفد ریاض کے دورے کے دوران عالمی سرمایہ داروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مختلف مواقع میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف سعودی کاروبار سے بھی رابطہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • سعودی عرب پاکستان سے معاشی تعاون جاری رکھےگا، مشترکہ اعلامیہ جاری

    سعودی عرب پاکستان سے معاشی تعاون جاری رکھےگا، مشترکہ اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورہ کے احتتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان اور اس کی معیشت کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

    اس بات چیت میں مرکزی بینک میں جمع کرائے گئے 3 ارب امریکی ڈالر کی مدت میں توسیع کے ذریعے اُن میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ مزید بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے، پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد میں معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کے لیے مدد جاری رکھنا شامل تھا۔

    اعلامیے کے مطابق دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں دونوں جانب سے ’’سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل‘‘ کے ذریعے امور کار کو مضبوط بنانے، دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو متنوع بنانے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان رابطوں اور بات چیت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو حقیقی وعملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

    اس کے علاوہ دونوں ممالک کے نجی شعبے میں تعاون بڑھانے، انوسٹمنٹ پارٹنر شپس بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے کاروباری شعبے اور سرمایہ کاروں میں ملاقاتیں اور رابطے بڑھائے جائیں گے اور انوسٹمنٹ فورمز منعقد ہوں گے۔

    سعودی عرب کے وژن دو ہزار تیس کے تحت اکنامک ٹرانسفارمیشن پروگرامز کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دستیاب امکانات سے متعلق تعاون اور متعدد شعبوں میں نامور پاکستانی ماہرین کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو باہمی طور پر فائدہ پہنچے۔

    اس کے علاوہ میڈیا کوآپریشن میں اضافے، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ اس ضمن میں تجربات کے تبادلہ پر اتفاق کیا تاکہ مشترکہ بنیادوں پر ذرائع ابلاغ کو تشکیل دیا جائے۔

  • کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید  ماڈل میں‌ تبدیل

    کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں‌ تبدیل

    کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا ہے، تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں، جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کے لئے جگہ بھی موجود ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا، جدید ماڈل تھانے کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے23 مارچ کو کیا تھا.

    تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں،لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پرکیمرے نصب کیے گئے ہیں،ایس ایچ او،کمپلین سیل اورڈیوٹی افسرکا علیحدہ کاؤنٹر بنایا ہے، صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے لاک اپ سمیت 6مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کیلئے بھی جگہ موجود ہے.

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو سیکیورٹی اداروں تک رسائی کے لئے بہترین ماحول میسرکرناہے، فاصلہ کم ہوگا تو جرائم کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی، آپریشن پولیس اورانویسٹی گیشن کاؤنٹربھی تھانےمیں موجود ہیں.

    واضح رہے کہ تھانہ رسالہ 1948 میں قائم ہوا تھا۔

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارکردگی

    پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سال 2016 ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ کے دوران 952 آپریشن کیے گئے تھے، جن میں 2847 مجرموں کو حراست میں لیا گیا تھا.

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 350 دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے 87 کارکن بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں‌ رج ہے کہ سال 2016 کے دوران مختلف جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے.

    جس میں بھتہ خوری میں 93 فیصد کمی، قتل کے واقعات میں 91 فیصد، اغواء برائے تاوان میں 86 فیصد اور دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد کمی آئی ہے.