Tag: COP

  • کھانے کے لیے پیسے مانگنے پر 6 سالہ بچہ پولیس کے ہاتھوں قتل

    کھانے کے لیے پیسے مانگنے پر 6 سالہ بچہ پولیس کے ہاتھوں قتل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک پولیس اہلکار، ایک بچے کے کھانا کھانے کے لیے بار بار پیسے مانگنے پر مشتعل ہوگیا اور اسے گلا دبا کر مار ڈالا، پولیس نے پیٹی بند بھائی کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر 6 برس کے بچے کا قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے بار بار پیسوں کے لیے اصرار کیا جس پر ہیڈ کانسٹیبل نے گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

    مقامی پولیس افسر امن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ ملزم روی شرما گوالیار میں تعینات تھا اور محکمہ پولیس کو اسے برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

    راٹھور کے مطابق بچہ کھانا خریدنے کے لیے پیسے مانگنے آیا، مذکورہ پولیس اہلکار نے جھڑک کر اسے وہاں سے بھگا دیا تاہم بچہ بار بار آتا رہا جس پر پولیس اہلکار غصے سے بے قابو ہوگیا۔

    ملزم نے قتل کے بعد بچے کی لاش اپنی گاڑی میں ڈال لی اور شام میں ویران علاقے میں پھینک دیا، پولیس نے کچھ دیر بعد لڑکے کی لاش دریافت کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔

    مقتول بچے کے والدین نے 5 مئی کو، یعنی اس کی ہلاکت کے روز اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ پولیس کو ملزم کا سراغ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم روی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کا منتظر ہے۔

  • امارات میں روبوٹک پولیس افسر جرائم کی تفتیش کرے گا

    امارات میں روبوٹک پولیس افسر جرائم کی تفتیش کرے گا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر ام القوین کے محکمہ پولیس میں روبوٹک افسر شامل کرلیا گیا جو مختلف جرائم کی تحقیقات کرے گا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایکسپو 2020 میں مذکورہ روبوٹک پولیس افسر کو پیش کیا گیا، ام القوین پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل شیخ رشید بن احمد نے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

    اس روبوٹک پولیس افسر کا کام بچوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنا ہے۔

    روبوٹ نے 3 سالہ تربیتی تجربے کے بعد 3 اکتوبر سے کام کرنا شروع کیا اور اس دوران اس نے بچوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات میں متاثر کن نتائج حاصل کیے۔

    کمانڈر ان چیف کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ مستقبل کی ایک جھلک ہے اور تمام شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کی طرف ایک کوشش ہے۔

  • نیوزی لینڈ کی مسلمان پولیس افسر حج پر خادم الحرمین الشریفین کی مہمان

    نیوزی لینڈ کی مسلمان پولیس افسر حج پر خادم الحرمین الشریفین کی مہمان

    ریاض :نیوزی لینڈ کی خاتون پولیس ڈائریکٹر نائلہ حسن بھی خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے خصوصی حج پروگرام میں فرئضہ حج ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آکلینڈ شہر میں نیوزی لینڈ کی سب سے زیادہ آبادی رہائش پذیر ہے۔ اس شہر کی آبادی پچاس لاکھ سے زاید ہے۔ رواں سال جب نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا وحشت ناک واقعہ پیش آیا تو اس کے بعد شہداءکی تعزیتی تقریب میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے تھے جب نائلہ نے اپنے مسلمان ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

    ایک فوٹیج میں اس نے بتایا کہ میرے والد پاکستان کے شہر لاھور سے تعلق رکھتے تھے جب کہ ماں انگریز تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کی تعزیت میں خطاب میرے دل کی آواز تھی،اس مجرمانہ واقعے سے میرا دل بھی پسیج گیا تھا،نیوزی لینڈ میں مسلمان کمیونٹی کے لیے یہ ایک انتہائی المناک واقعہ تھا۔

    نائلہ حسن کا کہنا تھا کہ مسلمان خانہ کعبہ کی زیارت کو اپنا خواب سمجھتا ہے، مکہ مدینہ کے سفر کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتا ہے۔ آج مجھے بھی اپنا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔

    انہوں نے سعودی فرمانروا کی طرف سے خصوصی حج پروگرام کے کوٹے میں نیوزی لینڈ کے دہشت گردی کے متاثرین کو شامل کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

    دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے برطانوی سیاح کو شراب پینے، دو پولیس افسران پر تشدد کرنے اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والے برطانوی سیاح کو پولیس افسران پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سیاح کو ٹرائل پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والے 29 سالہ برطانوی شخص نے نشے کی حالت میں پولیس افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق 29 سالہ برطانوی شہری نے شراب پی کر ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات انجام دیں، ٹیلی فون اور آگ بجانے کے آلے کو نقصان پہنچایا، پولیس افسران کی جانب سے روکنے پر پولیس افسران کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے گرفتار کرنے والی خاتون پولیس سارجنٹ کا موبائل فون بھی توڑا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا بھی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار برطانوی شخص نے عدالت میں خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

    عدالت نے برطانوی شخص پر الزام ثابت ہونے پر بغیر لائسنس کے شراب پینے، خاتون پولیس افسر پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو رواں برس 6 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • دہشت گردوں کو چھاپے کی اطلاع دینے والا اہلکار گرفتار

    دہشت گردوں کو چھاپے کی اطلاع دینے والا اہلکار گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو چھاپےکی اطلاع دینے والا اسپیشل برانچ کا لوکیٹر آپریٹر عرفان نامی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے جس نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سید عرفان فرقہ ورانہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو معلومات فراہم کرتا، کسی بھی چھاپے سے قبل ملزم اپنے ساتھیوں کو سم اور موبائل فون کے ذریعے اطلاع فراہم کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم پر شک ظاہر ہونے کے انٹیلی جنس اداروں نے خصوصی نظر رکھی، اہلکاروں نے ایک مقام پر چھاپہ مارنے کا ارادہ کیا تو ملزم نے اپنے ساتھی کو اُس سے آگاہ کیا جس کے باعث وہ پکڑا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں: ’’ ناظم آباد سے جعلی افسر گرفتار ‘‘


    حکام کے مطابق معلومات دینے کے بعد موبائل فون اور سم توڑ کر نالے میں پھینک دی گئی تھی، ملزم کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے بعد عدالت میں اس کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق سید عرفان پر حساس سرکاری معلومات دہشت گردوں کو دینے کا الزام ہے،ملزم کو محکمہ جاتی کارروائی کے بعد برطرف بھی کیا جائے گا۔