Tag: COPS

  • شور شرابے کی شکایت پر شادی والے گھر پہ چھاپہ، پولیس خود بھی ڈانس میں مصروف ہوگئی

    شور شرابے کی شکایت پر شادی والے گھر پہ چھاپہ، پولیس خود بھی ڈانس میں مصروف ہوگئی

    امریکا میں پڑوسیوں کی جانب سے شور شرابے کی شکایت پر پولیس ایک شادی والے گھر میں پہنچی اور خود بھی میوزک پر رقص کرنے میں مصروف ہوگئی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں رہنے والے ایک پنجابی خاندان نے گزشتہ ماہ شادی سے پہلے ایک تقریب کا اہتمام کیا، تقریب کے دوران شور شرابہ کرنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی۔

    اطلاع ملنے پر 2 پولیس اہلکار تقریب والے گھر پہنچ گئے، یقیناً پولیس والوں کو دیکھ کر گھر والے قدرے گھبرا گئے ہوں گے لیکن انہوں نے جو کیا اس نے سب کو حیران کر دیا۔

    شور کی شکایت کے بعد پارٹی میں پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں نے خود بھی پنجابی گانوں پر ڈانس شروع کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kanda Productions (@kandaproductions)

    پولیس اہلکاروں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لوگوں کا کہنا تھا کہ پنجابی گانوں کی دھن پر کوئی بھی خود کو تھرکنے سے نہیں روک سکتا۔

    بعد ازاں مقامی پولیس نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے رقص کرنے کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ میوزک کی آواز کم رکھی جائے تاکہ پڑوسیوں کی شکات کا ازالہ ہوسکے۔

  • تیز رفتاری سے گاڑی بھگانے والے شخص کی کار سے لاش برآمد

    تیز رفتاری سے گاڑی بھگانے والے شخص کی کار سے لاش برآمد

    امریکا میں تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے ایک شخص کی گاڑی کی ڈگی سے لاش برآمد ہوگئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکسس میں پیش آیا، مقامی پولیس کو کالز موصول ہوئیں کہ چیمبرز کاؤنٹی میں ایک ڈرائیور نہایت تیز رفتاری سے غیر محتاط ڈرائیونگ کر رہا ہے۔

    پولیس نے ایک مقام پر مذکورہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے رکنے کے بجائے رفتار مزید بڑھا دی جس کے بعد پولیس کی گاڑیوں نے پیچھا شروع کردیا۔

    گاڑی تیز رفتاری سے جاتی ہوئی ایک کنکریٹ بیرئیر سے ٹکرائی اور ایک اسٹور کے پارکنگ لاٹ میں جا گھسی۔

    پولیس نے وہاں پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا جو معمولی زخمی تھا، اس کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈگی سے 28 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس نے دیگر متعلقہ حکام کو بھی وہاں طلب کرلیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مقامی پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ ڈرائیور کو صحت یابی کے بعد جیل منتقل کردیا جائے گا۔

  • ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ 2 اہلکار جاں بحق

    ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ 2 اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح شرپسندوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

    فائرنگ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


    پڑھیں: کوئٹہ، مستونگ میں فائرنگ 4 افراد جاں بحق


    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سنیئر پولیس اہلکاروں سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی ہدایات کیں۔


    مزید پڑھیں: گوادر کے علاقے جیوانی میں فائرنگ، دو کوسٹ گارڈ جاں بحق


    یاد رہے بلوچستان مسلسل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، رواں سال اکتوبر کے ماہ میں مسلح افراد نے گوادر کے علاقے جیونی بازار میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 کوسٹ گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے


     علاوہ ازیں جیونی بازار واقعے سے دو روز قبل مستونگ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ایک شخص دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنا جبکہ اکتوبر کے ماہ میں سریاب روڈ سے 12 کلومیٹر دور پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر کے 63 کیڈیٹرز کو شہید کردیا تھا بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کا آغاز کیا جس میں تین دہشت گردوں کو بھی نشانہ ہلاک کیا گیا تھا۔
  • ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابانِ شہباز میں نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    BREAKING: Karachi 2 killed, firing in DHA by arynews

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 پر واقع ڈاکٹر عبد العزیز کے بنگلے کے باہر نامعلوم کارسواروں کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر سیمی جمال نے پولیس اہلکاروں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں پولیس اہلکاروں کی شدید زخمی حالت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی زندگیاں بچانے کی بہت کوشیشں کیں مگر دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے اعلامیے جاری کیا گیا ہے جس میں دونوں اہلکاروں کی شناخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عبد المجید جن کی پوسٹنگ سیکیورٹی زون میں تھی جبکہ دوسرے اہلکار اشتیاق کے نام سے ہوئی جن کی پوسٹنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھی۔

    ایس ایس ساؤتھ نے کہا کہ ’’فائرنگ کے واقعے کے موقع پر دونوں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوث اور ڈاکٹر عبد العزیز کے بنگلے کے باہر تعینات تھے تاہم وجہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجے میں پیش آیا ہے مگر تفتیش مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی‘‘۔