Tag: Core Commander Conference

  • دہشتگرد اوردہشتگردی کا صفایا کیا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس

    دہشتگرد اوردہشتگردی کا صفایا کیا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کاعزم دہرایا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو منظم نہیں ہونے دیا جائے گا، جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ایک سو چھہترویں کورکمانڈرکانفرنس میں ایک بار پھردہشت گردی کے مکمل خاتمےکا عزم دہرایا گیا، کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب اور خیبرایجنسی میں جاری آپریشنز پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    کانفرنس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا،آرمی چیف نے دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار جوانوں کی ہمت ا ور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شدت پسندی کیخلاف جوانوں کی قربانیوں کوقابل قدر قراردیا۔

    آرمی چیف نے آپریشن متاثرین کی بحالی اور جلد گھروں کو واپسی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

  • راولپنڈی: آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جاری

    راولپنڈی: آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جاری

    راولپنڈی: آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جاری ہے، جس میں ملکی کی سیکیورٹی صورتحال سمیت آرمی چیف کے دورۂ کابل کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    راولپنڈی میں جاری معمول کی کورکمانڈرکانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سیکیورٹی کی مجموعئ صورتحال اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مجوزہ دورہ امریکا پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    کورکمانڈر کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب اور آپریشن خیبر ون کی حکمت عملی اور نتائج کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

  • اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے پاک فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں دونوں قومی ادارے پاکستان تحری انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی حمائیت اور مدد کررہے ہیں۔

    ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور پاک فوج نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے غیر مشروط حمائیت کی ہے، یہ نہائیت افسوسناک ہے کہ پاک فوج کو ان تمام تنازعات میں گھسیٹا جا رہا ہے ، پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے غیرمعمولی کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب کرلی، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    مذکورہ کانفرنس کل ہونا تھی، جو اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج شام ہی طلب کر لی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہوگی۔