Tag: core commander karachi

  • ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    کراچی : کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آخری بار شرکت کی۔ دونوں شخصیات کو سندھی ٹوپی اوراجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے ہمیں دوست بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلٰی مراد علی شاہ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈراور ڈی جی رینجرز کا یہ الوداعی اجلاس تھا۔

    اجلاس میں کورکمانڈر اورڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو تحائف پیش کیے۔

    core-commander

    اجلاس میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے رویے سے ہمیں دوست بنا لیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار پر اجرک اورسندھی ٹوپی اچھی لگتی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو رہا ہے

    اجلاس کی صورت حال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت گورنرسندھ کی جگہ وزیراعلٰی نے کی۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی اپنی تقرری کے بعد سے تاحال زیرعلاج ہیں۔

  • سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات پر وزارت داخلہ کو خط

    سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات پر وزارت داخلہ کو خط

    کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں ساٹھ روز توسیع کی سمری منظور کرکے وفاق کو ارسال کردی۔

    چار شرائط کےساتھ کراچی میں رینجرزکے خصوصی اختیارات کی سمری ساٹھ روزکیلئے منظور،وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

    ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد رینجرز کو دوماہ کیلئے دہشت گردی فرقہ ورانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے نیٹ وزارت داخلہ کو لکھے گئے۔

    خط کے مطابق اختیارات میں توسیع چھ دسمبر سے دی گئی ہے، اختیارات سے متعلق سمری کو سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد وفاق کو ارسال کردی گئی ہے، تاہم وفاق کواختیارات مشروط کرنےپر حکومت سندھ کی سمری پرتحفظات ہیں۔

  • کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئےخصوصی اختیارت سے ممکن ہوا، کورکمانڈر کراچی

    کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئےخصوصی اختیارت سے ممکن ہوا، کورکمانڈر کراچی

    کراچی : کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا.

    جنرل نوید مختار نے کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف رینجرز کا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں رینجرز کو دیئے گئےخصوصی اختیارات کے بعد ہی امن بحال ہوا، رینجرز عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی.

    کورکمانڈر کراچی نے کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی.

  • کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتوں میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    کور کمانڈر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں دہشتگردی میں ملوث افراد کے کیس فوجی عدالتوں میں بھجوانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سندھ کی اہم انتظامی شخصیات کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب صوبے خصوصا کراچی میں دہشت گردوں اور سماج دشمنوں کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دیگراہم امور پر بات چیت ہوئی۔

  • آپریشن مکمل طور پرغیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے،کورکمانڈرکراچی

    آپریشن مکمل طور پرغیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے،کورکمانڈرکراچی

    کراچی : کور کمانڈر کراچی نوید مختار  کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے، آپریشن ہر طرح کے دباؤ سے بالاتر ہے۔

    کراچی آپریشن سے متعلق رینجرزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے کہا کہ آپریشن کے باعث کراچی کے حالات میں واضح بہتری آئی ہے، آپریشن میں دہشت گرد، جرائم پیشہ افراد، ان کے معاونین اورسہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی گئی۔

    کور کمانڈر کراچی نے آپریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ہرقسم کی سیاسی دباؤ سے پاک ہے۔ آپریشن سے کراچی کی عوام کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں پہ اعتماد بحال ہوا ۔

    کورکمانڈر نے یقین دہانی کرائی کہ آپریشن کراچی میں مکمل امن کے قیام تک جاری رہے گا۔

  • کور کمانڈر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    کور کمانڈر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صوبے اور کراچی میں امن ومان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    کراچی میں امن عامہ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے،رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور قیام امن کیلئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

     گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پر شہر کے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، گورنر سندھ نے بتایا کہ شہر کی تاجر برادری نے رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بھرپور تعریف کی ہے ۔

  • کور کمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےملاقات

    کور کمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےملاقات

    کراچی : کور کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے تمام بڑے ملزم پکڑے جاچکےہیں،وہ شہید ہونےوالوں کےلواحقین سے تعزیت کے لیے الاظہر گارڈن پہنچے، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کا دورہ بھی کیا۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا، اُنہوں پولیس حکام سے ملاقات کی اور جیل سیکورٹی پر بریفنگ لی، کورکمانڈر نے ڈیوٹی پر موجود آرمی اور رینجرز اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

      کور کمانڈر کراچی کے قافلے نے یہاں سے الاظہر گارڈن کا رخ کیا، الاظہر گارڈن کراچی کے صفورہ گوٹھ سانحے کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے۔

    کور کمانڈر شہید ہونے والوں کے ورثاء سے ملاقات کے لیے پہنچے، لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ سانحہ صفورہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

  • کراچی کو پُر امن اور مستحکم بنائیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی کو پُر امن اور مستحکم بنائیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لفٹیننٹ جنرل نوید مختارنےکہا ہےکہ کراچی کو پُرامن اور مستحکم بنائیں گے، ایوان صنعت تجارت کراچی ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تجاویز دے۔

    تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کور کمانڈر کراچی نوید مختار نےکراچی میں پائیدار امن،کاوربار اورصنعتی ماحول کے حوالے سے تاجر برادری کی تجاویز کوسراہا۔

     انہوں نے وفد کو بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز،عسکریت پسندوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موٴثرکارروائی کی گئی۔

    لفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کراچی میں مکمل طور پر قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

     کور کمانڈر سے ملاقات میں سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ کاروباری و صنعتی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے قیام امن ضروری ہے۔

    وفد نے کور کمانڈر کو ناقص انتظامی امور، ،پانی و گیس اوربجلی کی قلت، ٹریفک جام،مسائل سے نمٹنے میں پولیس کی ناکامی سمیت دیگر اہم مسائل پرخدشات کا اظہار کیا۔

  • کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے، جس میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گور نر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر تیزی سے عملدر آمد کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

  • کراچی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نو ید مختار نے کہا ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

    کراچی کی امن عامہ کی صورتحا ل سے مضطرب صنعتکاروں و تاجروں کے نما ئندہ وفد نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نو ید مختارسے ملاقات کی اس ملا قات میں صنعتکاروں نے کور کمانڈر کراچی سے امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

     اس موقع پر کو ر کما نڈر نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک شہر میں جاری آپریشن جاری رہے گا ۔

     کو ر کما نڈر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کو امن کا گہوراہ بنائیں گے، انہوں نے کہا کراچی میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، کور کمانڈر نے صنعتکاروں سے کہا کہ شہر کے ساتوں انڈسٹریل زونز کو امن عامہ کے تناظر میں مدد فراہم کی جائے گی ۔