Tag: core commander karachi

  • کورکمانڈر کراچی نوید مختار کا لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ

    کورکمانڈر کراچی نوید مختار کا لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے لیاری سمیت شہربھرمیں امن وامان کیلئے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

    ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کے ہمراہ انہوں نے لیاری کے مختلف علاقوں کادورہ کیااور وہاں تعینات رینجرز کے اہلکاروں سے ملاقات کی ۔

     اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل نوید مختار کو لیاری میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن سمیت امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

     کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی سے بدامنی کے خاتمے اور امن وامان کیلئے رینجرز کا کردار اہم ہے ۔

     انہوں نے شہربھرمیں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کے موثرکارروائیوں کو سراہا ہے۔

  • سندھ حکومت کورکمانڈرکے سوالات کا جواب دیں،مصطفی عزیز آبادی

    سندھ حکومت کورکمانڈرکے سوالات کا جواب دیں،مصطفی عزیز آبادی

    مصطفی عزیز آبادی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش میں کور کمانڈرنے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی خراب صورتحال کی وجوہات بیان کی ہیں جو سندھ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔

    عزیزآبادی نے کہا کہ کور کمانڈر نے سندھ میں لاء اینڈآرڈرکی خراب صورتحال کا ذمہ دار بیڈ گورننس کو قرار دیا اورلوکل گورنمنٹ سسٹم کے نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔

    مصطفی عزیز آبادی نے مطالبہ کیا کہ شرجیل میمن کورکمانڈر کی جانب سے اٹھنے والے سوالات کا عوام کو جواب دیں۔

  • کراچی میں دہشتگردی کی وجہ بیڈگورننس ہے، نوید مختار

    کراچی میں دہشتگردی کی وجہ بیڈگورننس ہے، نوید مختار

    کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی وجہ بیڈگورننس اوربدانتظامی کو قرار دیدیا، کہتے ہیں کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے اداروں کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی نوید مختار کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعدپاکستان زیادہ دہشت گردی کاشکار رہا،شہری علاقوں میں دہشت گردی سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں دہشت گردی کے واقعات کو ہرگز تنہائی میں نہیں دیکھنا چاہئے، گلوبلائزیشن کے اس دور میں شہروں میں دہشت گردی بڑھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کی بڑی وجہ بیڈگورننس اوربدانتظامی ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے اداروں کی حیثیت اختیار کرلی ہے اور جرائم پیشہ افراد عوام کو بنیادی سہولتیں تک فراہم کررہے ہیں، کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ شہرسے ہرقسم کی بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔

     کراچی کی ترقی کرتی معیشت دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی، کراچی میں بلاتفریق آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے ہرواقعے کے تانے بانے کہیں نہ کہیں سے ملتے ہیں،غیرریاستی عناصرشہروں میں سرایت کرگئے ہیں،شہریوں کی مدد سے سوات اورمالاکنڈ میں غیرریاستی عناصر سے چھٹکارہ حاصل کیا،کراچی سے بھی غیرریاستی عناصر کاخاتمہ کیاجائے گا۔

  • لیفٹیننٹ جرنل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    لیفٹیننٹ جرنل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    کراچی:لیفٹیننٹ جرنل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کورکمانڈر ہیڈ کواٹر کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں آرمی کے سینئیر حکام نے شرکت کی، آئی ایس پی ار کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی ریٹارئیرڈ ہوگئے، جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کراچی مقرر کیا تھا۔