Tag: Core Head Quarter

  • کراچی ملک کا معاشی حب ہے‘ جنرل قمر باجوہ

    کراچی ملک کا معاشی حب ہے‘ جنرل قمر باجوہ

    کراچی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے پاک فوج‘ رینجرز اور تمام انٹیلی جنس اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا‘ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں امن و امان کی بحالی سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے پر کیا‘ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج  سامنے آئے ہیں اس تسلسل کو جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرسکے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔

    اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو افسران کی جانب سے  سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی آپریشن اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی  بریفننگ دی گئی‘ جس میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا ہے۔


    پڑھیں: ’’ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری ‘‘


    آرمی چیف نے ہدایت کی  کہ شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا ‘ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    قبل ازیں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر باجوہ اپنے پہلے دورے پر آج کراچی پہنچے‘ انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

  • الوداعی دورہ، آرمی چیف کورہیڈ کواٹر کراچی پہنچ گئے

    الوداعی دورہ، آرمی چیف کورہیڈ کواٹر کراچی پہنچ گئے

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن کراچی کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم اُسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں کاروبار کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں سپہ سالار آج کراچی کور ہیڈکوارٹر پہنچے اور وہاں موجود فوجی جوانوں، رینجرز افسران سے الوداعی خطاب کیا۔

    آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے، اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔


    پڑھیں: ’’ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی الوداعی دورے شروع کردیئے ‘‘


    جنرل راحیل شریف نے کراچی اور اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والے امن پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اقتصادی سرگرمیوں کی صورتحال کو واپس لانے اور اس کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ’’ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ‘‘


    سپہ سالار نے کراچی اور اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والے امن کو سراہا اور مربوط سیکیورٹی سسٹم قائم ہونے پر جوانوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کراچی کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ہم اُسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں کاروبار کی بحالی میں فورسز کا کردار بہت اہم ہے۔